سونے کی قیمت کا نیا بلند ترین ریکارڈ!

arifkarim

معطل
بروز منگل یکم دسمبر 2009 کوفی اونس سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1,200 ڈالر تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق گرتا ہوا ڈالر اور خاص کر کاغذی دولتی نظام نے انوسٹرز کو واپس کئی ہزار سال پرانی کارآمداد؛ سونے، چاندی وغیرہ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
چونکہ آجکل مغربی دنیا کے تمام سینٹرل بینکس نے اپنی کرنسیز کو مصنوعی طور پر کم سود اور زیادہ پرنٹنگ کیساتھ سخت کمزور کر دیا ہے۔ یوں لوگ اپنی دولت کی حقیقی قدر "کم " ہو جانے کے خوف سے کرنسیز کو چاندنی دھاتوں میں انوسٹ کر رہے ہیں۔ اگر یہی رجحان رہا تو ہو سکتا ہے کہ پچھلے سال کی کرائسز کی طرح ایک نیا گولڈ ببل پھٹ جائے! :grin:
سورس:
http://news.yahoo.com/s/afp/20091201/bs_afp/commoditiesgoldmarketspricesrecord_20091201100809
 

شمشاد

لائبریرین
کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ قیمت مزید بڑھے گی یا آئندہ چند روز میں کم ہونے کا امکان ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
گولڈ والے سونے کی بات ہو رہی ہے جناب۔ دوسرا سونا تو ہماری قوم کے پاس وافر ہے۔
بلکہ ہمارے رہنماؤں کے پاس تو بہت زیادہ ہے۔
 

محمدعمر

محفلین
ایک اونس میں کتنے تولے ہوتے ہیں؟
پاکستان میں اگر ڈیلی سونے کے ریٹس کے بارے میں معلومات لینی ہوں تو کونسی سائٹ بہتر ہے۔
 
Top