سوچ کا فرق!

حسینی

محفلین
گلاس آدھا بھرا ہے یا آدھا خالی ہے۔
ہے دونوں حقیقت۔۔ لیکن سوچ کا فرق ہے۔۔
اسی طرح آپ زندگی میں مختلف موقعوں پر ملاحظہ کرتے ہیں۔۔۔ کہ سوچ کا کتنا فرق آجاتا ہے۔۔۔ ایک ہی چیز کو ہم کتنے زاویوں سے دیکھ سکتے ہیں۔
اس دھاگے میں ہم اسی سلسلے میں بات کریں گے۔۔۔ اور اپنے اپنے تجربات نقل کریں گے۔
کیا خیال ہے؟
اگر آپ کے پاس بھی اس حوالے سے کوئی تجربہ یا واقعہ وغیرہ ہے تو ہم سے شئیر کریں۔۔۔
بس اک گزارش ہوگی کی صرف موضوع کی مناسبت سے پوسٹ ہو۔۔۔ اور فضول بحث سے گریز کیا جائے۔
تو آغاز کیا جائے؟؟
بسم اللہ۔۔۔۔۔۔
 

حسینی

محفلین
جوتے بنانے والی دو کمپنیوں نے اپنے سیلز مین ایک علاقے میں بھیجے۔۔ کہ اس علاقے میں جا کر دیکھیں کہ جوتوں کے فروخت کے حوالے سے وہاں کیا امکانات ہیں؟؟
انہوں نے دیکھا کہ وہاں کے لوگ جوتے ہی ٰ نہیں پہنتے۔۔۔ بلکہ سب ننگے پیر گھومتے ہیں۔
ایک کمپنی کے سیلزمین نے رپورٹ دی: وہاں جوتوں کے فروخت کے کوئی امکان نہیں کونکہ کوئی بھی جوتا نہیں پہنتا۔
دوسرے نے رپورٹ دی:
بہت زیادہ امکانات ہیں۔۔۔ چونکہ کسی کے پاس بھی جوتے نہیں لہذا سب خرید لیں گے۔
 

عمر سیف

محفلین
کنگ ایڈورڈ اور بادشاہ شاہ جہاں کی بیویاں بیماری سے فوت ہوئی تھیں
دونوں بادشاہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے تھے
لیکن سوچ فرق دیکھیں
شاہ جہاں نے اُس دور کے کروڑوں روپے خرچ کر کے
"تاج محل " بنوایا
جب کے کنگ ایڈورڈ نے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی تعمیرکی

کہیں پڑھا تھا ایسا۔ کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کس نے بنائی بھلا ؟؟
 

عمر سیف

محفلین
اگر میاں بیوی میں جھگڑا ہوجائے

اور بیوی غصے میں برے الفاظ بول رہی ہو تو

میاں کو چاہئے کہ جوتا اٹھائے



:(



اور






اجازت کے ساتھ گھر سے نکل جائے۔










ویسے سوچ آپ لوگوں کی بھی اچھی ہے، ذرا ہمت کی بات ہے۔:D:cool:
 

حسینی

محفلین
یہ پوسٹ ٰ میں ایک اور جگہ بھی کر چکا ہوں لیکن اس دھاگے سے بھی مناسبت رکھتا ہے لذا یہاں بھی شئیر کیا جاتا ہے:

حسن اور ذہانت
برنارڈ شاہ سے کسی ایکٹرس نے کہا:
کیوں نہ ہم دونوں شادی کرلیں۔ ہمارے بچے آپ کی ذہانت اور میرا حسن لیکر پیدا ہوں گے تو شاہکار وجود میں آئیں گے!
برنارڈ شاہ نے بر جستہ جواب دیا:
خاتون! یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ میری صورت اور آپکی ذہانت لیکر پیدا ہوں۔
 
Top