سوڈان میں انسانیت سوز مظالم اور انسانیت کے علمبرداروں کا رد عمل!

arifkarim

معطل
حال ہی میں‌ایک ڈاکومنٹری ریلیز ہوئی ہے جس میں یورپ و امریکہ کی افریقی ممالک سے بے رخی پر تنقید کی گئی ہے۔ ڈارفور ، سوڈان میں ہونے والے مظالم کے مناظر دیکھ کر بھی جن کو رحم نہ آئے، وہ یونائیٹڈ نیشن تو کیا کوئی کام کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں!

ٹریلر:

لنک:
http://www.imdb.com/title/tt1003051/
 

arifkarim

معطل
کچھ تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ سوڈان بھی کسی زمانے میں برطانوی راج میں رہ چکا ہے۔ کوئی شک نہیں جہاں سے بھی انگریز ہو کر گئے، وہاں کبھی امن و سکون واپس نہ آسکا!
 

طالوت

محفلین
مجھے حیرت نہیں کہ اس میں ، کشمیر ، گجرات ، چیچنیا ، فلسطین، فلپین شامل نہیں !
وسلام
 

شہزاد وحید

محفلین
میں نے حال ہی میں ایک فلم دیکھی ہے۔ جس کا نام Australia ہے۔ اس فلم میں دیکھا کہ آسٹریلیا کے پرانے باشندے جن کے لیئے aboriginal کی ٹرم استعمال کی جاتی ہے وہ بھی کالے تھے۔
 

arifkarim

معطل
میں نے حال ہی میں ایک فلم دیکھی ہے۔ جس کا نام australia ہے۔ اس فلم میں دیکھا کہ آسٹریلیا کے پرانے باشندے جن کے لیئے aboriginal کی ٹرم استعمال کی جاتی ہے وہ بھی کالے تھے۔

امریکہ کے "ریڈ انڈینز" تو سرخ تھے۔ انکے ساتھ بھی انگوروں کا سلوک یکساں تھا۔ مطلب انکو سوائے اپنی نسل کے کسی کی کوئی فکر نہیں!
 

علی ذاکر

محفلین
کچھ تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ سوڈان بھی کسی زمانے میں برطانوی راج میں رہ چکا ہے۔ کوئی شک نہیں جہاں سے بھی انگریز ہو کر گئے، وہاں کبھی امن و سکون واپس نہ آسکا![/QUOTE


میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہےکہ برطانیہ کے انگریزوں نے جہان جہان بھی راج کیا ظالم تو وہ تھے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ترقیاتیکام بھی بہت کرتے آئے تھے، جس کی مثال آج بھی آپ کو ہندوستان اور پاکستان کی کئ قدیم عمارتیں اور ریلوے لائن اور اس طرح کے اور بہت سے کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں!
-------------------------
------------------------

اور ان کے مخالف "آمریکی" جدھر جدھر بھی گئے انہوں نے تباہی مچائ ہے اس کی بھی مثال آپ کے سامنے ہے!
عراق،افغانستان،پاکستان،ویت نام،اور اس طرح کے کئ ممالک اس کی زیادتیوں ا نشانہ بنے ہیں!
ماسلام
 

arifkarim

معطل
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہےکہ برطانیہ کے انگریزوں نے جہان جہان بھی راج کیا ظالم تو وہ تھے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ترقیاتیکام بھی بہت کرتے آئے تھے، جس کی مثال آج بھی آپ کو ہندوستان اور پاکستان کی کئ قدیم عمارتیں اور ریلوے لائن اور اس طرح کے اور بہت سے کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں!
ماسلام

انگریز، کالونیوں میں ترقیاتی کام بھی اسکو "اپنی" جاگیر سمجھ کے کرتے تھے۔ جبکہ امریکی صرف امریکہ کو اپنی جاگیر سمجھتے ہیں اور باقی ممالک کو مال چننے کی جگہ! :rollingonthefloor:
 

علی ذاکر

محفلین
مال چننے کا نتیجہ بھی تو دیکھ چکے ہیں‌نہ ویت نام جیسے ایک چھوٹے سے ملک نے ان کے دینت کھٹے کر دیئے تھےکوریا والون نے علیحدہ ،ایراں،اور مجھے تو لگتا ہے کہ آپ نے آج کی خبریں‌نہیں دیکیں امریکہ نے ایران کے ساتھ امن امان کا بحال کرنے کا بیان‌دیا ہے:notworthy:،،،،،،،،

یہ دیکھ کے تو یہی لگتا ہے کہ آمریکہ جان چکا ہے کہ 'انگور کھٹے ہیں:worried:"
ماسلام
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

مجھے حیرت نہیں کہ اس میں ، کشمیر ، گجرات ، چیچنیا ، فلسطین، فلپین شامل نہیں !
وسلام


گجرات

امريکی حکومت رنگ، نسل،قوميت اور مذہبی وابستگی سے قطع نظر بے گناہ افراد کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔

ہندوستان ميں گجرات کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور اس ضمن ميں چيف منسٹر نريندر مودی کے کردارکی امريکی حکومت کی جانب سے ہر سطح پر شديد تنقيد کی گئ تھی۔

اس ضمن ميں يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ گجرات کے چيف منسٹر نريندر مودی نے امريکہ منتقلی کے ليے باقاعدہ سفارتی ويزہ کی درخواست دی تھی ليکن ان کی يہ درخواست گجرات کے واقعات ميں ان کے کردار کے سبب مارچ 21، 2005 کو امريکی اسٹيث ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مسترد کر دی گئ۔ يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ ان کا پہلے سے موجود ويزٹ ويزہ بھی منسوخ کر ديا گيا تھا جو کہ ايک انتہائ غير معمولی عمل تھا۔ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ کی سرکاری ويب سائٹ کا يہ لنک اس کا ثبوت ہے۔

http://www.state.gov/p/sca/rls/rm/2005/43701.htm

اس خبر کو بھارتی ميڈيا نے بھی رپورٹ کيا تھا۔


http://timesofindia.indiatimes.com/articleshow/msid-1055543,curpg-1.cms

يہاں پر ميں يہ واضح کر دوں کہ گجرات ميں مسلمانوں کے قتل عام کی نہ توامريکی حکومت نے حمايت کی تھی اور نہ ہی اس کو نظرانداز کيا تھا۔ اس کے برعکس کانگريس کے بہت سے نامور ارکان کی جانب سے گجرات کے چيف منسٹر کے اقدامات کے خلاف باقاعدہ مہم چلائ گئ تھی۔

http://timesofindia.indiatimes.com/articleshow/msid-1055543,curpg-2.cms


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

طالوت

محفلین
شکریہ فواد مجھے اس خبر کا اچھی طرح علم ہے ۔۔ مگر صرف ایک احسن قدم امریکہ کے ہاتھوں میں لگا خون صاف نہیں کر سکتا ۔۔
میں نے کسی مراسلے میں آپ سے سوال پوچھا تھا کہ جب کہ یہ ثابت ہو چکا کہ عراق کے بارے میں تمام تر معلومات غلط (جھوٹ) تھیں ۔۔ اب سابقہ صدر بش اور اس کے ذمے افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جا رہی ہے ؟
وسلام
 

arifkarim

معطل
میں نے کسی مراسلے میں آپ سے سوال پوچھا تھا کہ جب کہ یہ ثابت ہو چکا کہ عراق کے بارے میں تمام تر معلومات غلط (جھوٹ) تھیں ۔۔ اب سابقہ صدر بش اور اس کے ذمے افراد کے خلاف کیا کاروائی کی جا رہی ہے ؟
وسلام

بھائی امریکہ میں اگر حقیقی جمہوریت ہوتی تو آج یقیناً انکے خلاف کاروائی بھی ہوتی۔
 
Top