سُنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں ۔۔۔آواز : سید عاطف علی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
احمد فراز کی خوبصورت سی نظم
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سید عاطف علی بھیا کی آواز میں پیشِ خدمت ہے۔ سنئیے اور سر دھنئیے۔
ہاں مگر ویڈیو پر تنقید ضرور کیجئیے گا مثبت یا منفی۔۔۔ تا کہ اگلی بار خیال رکھا جا سکے۔
اعلان ختم ہوا۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

بہت خوبصورت انداز و آواز ہے
ہمارے
عاطف بھیاکا
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب۔۔۔ سب بہترین ہے۔
لیکن۔۔۔۔۔۔ 😊

اس ویڈیو کو بنانے میں تین کردار شامل ہیں، شاعر، صدا کار اور گرافک ڈیزائنر۔ اس لیے ان تینوں کو کریڈٹ دینے کے لیے ویڈیو میں ان تینوں کے نام آنے چاہئیں ۔ اور موسیقی کو بھی ذرا مدھم رکھیں یہ صداکار پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
ایک مرتبہ چشمِ ناز والی جگہ پر نظر ڈال لینا۔ ایک کج نظر کو چشم ناز بنا دیا 😄
 
روفی بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہیں پہ نگاہیں کہیں پہ نشانہ
غلطیاں نہ کریں گے تو آپ ہمیں انسان سمجھنے ہی سے انکار کر دیں گے۔
ہے نا تیسرا نام بھی۔۔۔۔۔
میں نے تیرا نام دل رکھ دیا ۔۔۔کی تقلید میں ۔۔۔بلیو ڈائمنڈ۔۔۔
 
علی وقار

محفلین
السلام علیکم
احمد فراز کی خوبصورت سی نظم
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سید عاطف علی بھیا کی آواز میں پیشِ خدمت ہے۔ سنئیے اور سر دھنئیے۔
ہاں مگر ویڈیو پر تنقید ضرور کیجئیے گا مثبت یا منفی۔۔۔ تا کہ اگلی بار خیال رکھا جا سکے۔
اعلان ختم ہوا۔
کاوش نہایت عمدہ ہے مگر مختلف الفاظ اور حتیٰ کہ اشعار کے مابین توقف کچھ زیادہ ہونا چاہیے تھا، یعنی اس غزل کے حساب سے پانچ منٹ کی ویڈیو ہونی چاہیے تھی۔ میرے خیال میں، تب زیادہ لطف رہتا۔ بہرصورت، تنقید کا کہا گیا تو کر دی گئی۔ برا نہ مانیے گا۔ :)
 
علی وقار

محفلین
ایک شعر سنسر بورڈ کی نذر ہوا۔ ہونا چاہیے تھا،ہونا چاہیے تھا۔ فراز ہی پٹڑی سے اترے تھے، فراز ہی پٹری سے اترے تھے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کاوش نہایت عمدہ ہے مگر مختلف الفاظ اور حتیٰ کہ اشعار کے مابین توقف کچھ زیادہ ہونا چاہیے تھا، یعنی اس غزل کے حساب سے پانچ منٹ کی ویڈیو ہونی چاہیے تھی۔ میرے خیال میں، تب زیادہ لطف رہتا۔ بہرصورت، تنقید کا کہا گیا تو کر دی گئی۔ برا نہ مانیے گا۔ :)
آئندہ خیال رکھیں گے۔ اور اسی کو دوبارہ سے بھی بناتے ہیں۔
نہیں علی وقار بھیا۔۔ برا ماننے کی تو بات ہی نہیں۔تنقید نے حوصلہ افزائی جا کام کیا ہے۔ واہ واہ سننے کا مزہ تبھی آتا ہے جب کام تسلی بخش ہو۔
 
ظفری

لائبریرین
جو لوگ آنکھ بھر کے اُسے دیکھتے ہیں ۔ ان میں ہمیں بھی شامل کرلیں ۔ بلکہ دس بارہ دفعہ شامل کرلیں ۔ کہ ہم نے بہت آنکھ بھر کے اس ویڈیو کو دیکھا ۔ :lol:
رہی تنقید کی بات تو ایسی معیاری شاعری کے ساتھ اتنی اچھی آوازبھی پس ِ سماعت چلی جاتی ہے ۔ جب ایسی ہوشربا صورتیں سامنے ہوں ۔:notworthy:
اگلی دفعہ فطرت کے خوبصورت نظاروں کیساتھ وڈیو بنایئے گا ۔ تاکہ شاعری اور آواز پر فوکس رہے ۔ :)
 
تصویر کائنات میں رنگ بھرنے چلی آتی ہیں یہ حسینائیں۔ آپ کو تو ویسے بھی آدھی صدی گزر جانے کے بعد بھی حسیناؤں کے خط بھول نہیں پا رہے۔
روفی بھیا نے آپ سے زیادہ ہوشمندی دکھائی کہ کسی کی آنکھ کا ٹیڑھا پن بھی ان کی نظر سے اوجھل نہ رہ سکا۔
 
ظفری

لائبریرین
روفی بھیا نے آپ سے زیادہ ہوشمندی دکھائی کہ کسی کی آنکھ کا ٹیڑھا پن بھی ان کی نظر سے اوجھل نہ رہ سکا۔
انہوں نے باہر سے یہ عیب دیکھا ہوگا ۔ جو ان آنکھوں میں ڈوب گیا اُسے کیا ٹیڑھا پن نظر آئے گا ۔ :notworthy:
 
زیک

مسافر

واہ واہ
 
Top