نبیل
تکنیکی معاون
خلائی سفر کی کمپنی سپیس ایکس کے نیکسٹ جنریشن راکٹ سٹارشپ کی ٹیسٹ پرواز کل متوقع تھی جس میں سٹارشپ کے سیریل 8 پروٹوٹائپ کو 12 اعشاریہ 5 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کرکے حفاظت سے واپس لینڈ کرنے کا پروگرام تھا، لیکن عین آخری سیکنڈ میں سٹارشپ کے انجن نے ابارٹ سگنل جاری کر دیا اور یوں یہ مشن تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ یوٹیوب کے کچھ چینل ابھی بھی اس امید میں لائیو سٹریم چلا رہے ہیں کہ شاید سپیس ایکس دوبارہ ٹیسٹ پرواز کی تیاری کرنے والی ہے۔ لیکن کسی جگہ سے اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ سٹارشپ اب تک تاریخ کی سب سے طاقتور خلائی سفر کی مشین ہے اور اس کی کامیابی پر سپیس ایکسپلوریشن کے نئے دور کے آغاز کا انحصار بھی ہے۔ اسی لیے تمام دنیا کی توجہ اس ٹیسٹ پرواز کی جانب ہے۔