سٹریمنگ آڈیو کا اتارنا

گرائیں

محفلین
اس ربط پر قرآن مجید کی مختلف قراء‌حضرات کی آواز میں مکمل تلاوت موجود ہے۔

اس آڈیو کو میں‌کیسے اتار سکتا ہوں ؟

کیا سٹریم رنر وغیرہ کا استعمال ضروری ہوگا؟ فائر فاکس کے کچھ پلگ انز استعمال کئے مگر افاقہ نہیں‌ہوا۔ میں‌ابنٹو استعمال کر رہا ہوں۔
 
اس ربط پر قرآن مجید کی مختلف قراء‌حضرات کی آواز میں مکمل تلاوت موجود ہے۔

اس آڈیو کو میں‌کیسے اتار سکتا ہوں ؟

کیا سٹریم رنر وغیرہ کا استعمال ضروری ہوگا؟ فائر فاکس کے کچھ پلگ انز استعمال کئے مگر افاقہ نہیں‌ہوا۔ میں‌ابنٹو استعمال کر رہا ہوں۔

آپ لینکس استعمال کر رہے ہیں اس لئے آپ کے لئے یہ سافٹ ویئر کام کا نہیں تاہم ونڈوز والے حضرات آربٹ ڈائون لوڈر سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ یہ مفت دستیاب ہے اور ہر قسم کی اسٹریمنگ آڈیو یا ویڈیو ڈاون لوڈ کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ کے دئیے گئے ربط میں بھی اس کا پلگ ان کام کر رہا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم۔
اس ویب سائٹ کے لیے تو کسی خصوصی اطلاقیے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ صفحے کے سورس کوڈ میں اشارے ڈھونڈتا ہوا میں اس صفحے پر پہنچا۔
http://www.kalamullah.com/xml/streaming24.xml
یہ وہ پلے لسٹ ہے جسے اس صفحے پر موجود فلیش پر مبنی آڈیو پلئیر استعمال کر رہا ہے۔ یہاں پر تمام سورتوں کے لیے فائلوں کے نام موجود ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی مطلوبہ آڈیو فائلیں اس مقام پر موجود ہیں۔
http://download.quranicaudio.com/quran/mishaari_raashid_al_3afaasee/
اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، تمام سورتوں کی آڈیو OGG ساخت میں بھی موجود ہے جو کہ فائرفاکس 3.5 اور اس سے اگلے نسخوں میں بغیر کسی پلگ ان کے چلیں گی۔

ویسے عام طور پر فلیش پر مبنی پلئیرز لینکس پر اپنی عارضی (آڈیو، ویڈیو وغیرہ) فائلیں /tmp/ کے فولڈر میں محفوظ کرتے ہیں جن کے نام Flash سے شروع ہوتے ہیں۔ جب مطلوبہ آڈیو یا ویڈیو مکمل طور پر لوڈ ہو جائے تو اسے آپ وہیں سے نقل کر کے بھی اپنے پاس محفوظ کر سکتے ہیں۔
 
Top