سپر مون

ضیاء حیدری

محفلین
سپر مون

آج رات سپر مون آئے گا، وہ چاند جو ہم سب کے دلوں کی دھڑکنوں میں بسا ہوا ہے، آج وہ زمین کے قریب آنے کا ارادہ کیے بیٹھا ہے۔ سنا ہے جب چاند زمین کے قریب آتا ہے، تو بڑا اور چمکدار دکھائی دیتا ہے۔ اصل میں، مسئلہ چاند کا نہیں، یہ تو ایک استعارہ ہے۔ اہم بات تو یہ ہے کہ قریب آنا۔ جب چاند جو آسمانوں میں دور دور چلتا پھرتا ہے، وہ بھی قریب آسکتا ہے، تو پھر وہ چندا کیوں نہیں جو دل کے آسمان پر کہیں چھپ کر بیٹھا ہے؟

یہ سوچ کر دل میں کچھ ہلچل سی مچ جاتی ہے، جیسے کسی دور پار کے گاؤں سے کوئی پیغام آیا ہو۔ دل کہتا ہے کہ آج شب جب سپر مون کو دیکھیں گے، تو نہ جانے یہ چاندنی، اس دل کے دشت میں کیا بہار لائے گی، نہ جانے اس روشنی میں کون کون سی پرانی یادیں نکھر آئیں گی۔

سپر مون تو آ ہی جائے گا، سوال تو یہ ہے کہ دل کی رات میں وہ چاند کب اُترے گا
 
Top