محمد بلال اعظم
لائبریرین
السلام علیکم
کل بلال بھائی کا آرڈر ملا کہ ایک میگزین ہے فورا ڈیزائن کرنا ہے۔ تو بس اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیا ڈیزائن بھی سوچنا تھا اور ڈیزائن بنانا بھی تھا اور ٹائم بہت کم تھا اور پھر 6 گھنٹے کے لئے نانی ماں کے گھر جانا پڑ گیا۔ اللہ کر کے اب جا کر کام ختم ہوا۔ پہلی بار کوئی میگزین ڈیزائن کیا ہے۔ ڈیزائننگ تو بہت کی ہے مگر میگزین اکیلے ڈیزائن کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے یہ آج پتہ لگ گیا۔
پاکستان کے عظیم شاعر احمد فراز کی چوتھی برسی ہے آج۔ تو اسی حوالہ سے ایک سپیشل میگزین ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں اردو محفل اور پاکستانی پوائنٹ دونوں کا تعاون حاصل رہا ہے۔ میگزین کے لئے ڈیٹا کو اکھٹا کرنا اور ترتیب دینا بلال بھائی کے ذمہ تھا۔ جبکہ ڈیزائننگ میرے ہاتھ میں تھی اور اس ڈیزائن کو تیار کرنے میں ہماری سیف ٹیم کے ممبر عاطف بھائی نے میری بہت مدد کی۔
ڈیزائن کو موقع کی مناسبت سے سادہ رکھا گیا ہے کیونکہ آج کے دن احمد فراز جیسی عظیم شخصیت ہم سے جدا ہوئی تھی۔ یہ دن ہمارے لئے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کہ لئے بہت دکھ بھرا دن ، بہت برا دن ہے۔ احمد فراز صاحب کو خراج، تحسین پیش کرنے کے لئے یہ میگزین تیار کیا گیا ہے۔ یہ صرف دو دنوں کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔ امید ہے آپ کو ہماری یہ محنت پسند آئے گی۔ میں جانتا ہوں کہ اس میں بہت غلطیاں ہیں تو میری پہلی کوشش سمجھ کر اس سے درگزر کردیں-
گر یہ میں نے غلط سیکشن میں پوسٹ کر دیا ہے تو اسے موو کر دیں کیونکہ یہ ممبرز کی ذاتی کاوش ہے۔شکریہ
محمد صہیب اعظم