سچن ٹنڈولکر واقعی ایک عظیم بلے باز ہے۔ اتنے عرصے تک اور اتنی عمر تک کرکٹ کھیلتے رہنے کے بعد بھی وہ فورم میں ہے اور بالکل فِٹ ہے۔
گو کہ اسے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کہ انڈیا کو جب ضرورت ہوتی تو وہ رنز نہیں کرتا۔ ہوسکتا ہے اعداد و شمار کی حد تک یہ بات درست ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ سچن ریکورڈز کی خاطر کھیلتا ہو۔ مگر اس کی صلاحیت میں تو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ دنیا آج تک ایسا کرکٹر پیدا نہیں کر سکی کہ جو اتنے عرصے تک تواتر کے ساتھ کھیلتا رہے اور بہت خوب کھیلے۔
سینچریوں کی سینچری گو کہ نئی بات نہیں، فرسٹ کلاس کھیلنے والے بہت سے بلے بازوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے، جن میں ظہیر عباس قابلِ ذکر ہیں۔ سچن کو اس معاملے میں منفرد یوں نظر آتا ہے کہ اسے بین الاقوامی مقابلوں کی وجہ سے فرسٹ کلاس کھیلنے کا موقع کم ہی ملا۔ جب کہ اگلے وقتوں میں بین الاقوامی کے بجائے فرسٹ کلاس یا کاؤنٹی کی زیادہ اہمیت تھی۔