دفتر میں داخل ہوتے ہی صاحب نے پوچھا "آپ کچھ پریشان نظر آ رہے ہیں۔ سب خیریت ہے نا اشتیاق؟
"ہاں جی سر"!
صاحب گویا ہوئے۔ "سچ کا جواب کبھی ہاں اور ناں میں نہیں ہوتا۔ جو سچ ہے وہ بتائیں۔"
"میں صحیح کہہ رہا ہوں، آل او کے۔"
صاحب میری طرف مڑے؛ "کیوں جی آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں سچ کا جواب ہاں اور ناں میں ہو سکتا ہے"؟
میں سوچ میں پڑ گیا، کیا عجیب منطق ہے۔ تھوڑا توقف کے بعد۔
" سر آپ درست کہہ رہے ہیں کہ سچ کا جواب ہاں اور ناں میں نہیں ہوسکتا"
اگلا سوال "کیسے" ؟
"سر یہ تو نہیں معلوم"

ملا نصیر الدین عدالت میں پیش تھے اور وکیل کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ قاضی ملا کے جوابات پہ جھنجلا گیا۔
"نصیر الدین تم سے اب جوبھی پوچھا جائے صرف ہاں اور ناں میں اس کا جواب دینا ہے"
"ٹھیک ہے لیکن آپ نے مجھ سے جو حلف لیا ہے کہ سچ کہوں گا سچ کے سوا کچھ نہیں کہوں گا اس سے مجھے بری فرمائیں۔ کیونکہ "سچ کا جواب ہاں اور ناں میں نہیں دیا جا سکتا"
قاضی مزید جھنجلا ہٹ میں؛ کیا مطلب ہے آپ کا؟
ملا نصیر الدین چلیں میں آپ سے ایک سوال پوچھتا ہوں آپ نے اس کا جواب صرف ہاں اور ناں میں دینا ہے۔ "

" کیا آپ نے اپنی بیوی کو مارنا چھوڑ دیا ہے؟؟؟؟؟


میں دوبارہ لیپ ٹاپ پہ جھک کے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:):):):)
 
آخری تدوین:
بھئی اس سوال سے تو بات بنی نہیں، سوال یوں‌ہونا چاہیے تھا

کیا آپ کی بیوی نے آپ کو مارنا چھوڑ دیا ہے؟؟؟؟ :)
ہر دو طرح کے جواب سے شرمندہ بہرحال قاضی کو ہونا تھا۔ لیکن ملا جی نے اس کی "تھوڑی" عزت کا خیال رکھ لیا۔
 

ہادیہ

محفلین
اس لڑی میں جس قسم کے سچ بولنے کا اور ہاں ناں کا ذکر کیا گیا ہے سوری حسن صاحب میرا یہاں کیا کام بھلا؟:p
ایویں مجھے ٹیگ کردیا آپ نے۔:oops:
بڑے بڑے تجربہ کار لوگ یہاں موجود ہیں۔:ROFLMAO: ان سے ہی پوچھیے آپ کی معلومات میں خاصہ عامہ اضافہ ہوگا:p
حسن محمود جماعتی
ویسے تحریر مزے کی ہے:)
 
اس لڑی میں جس قسم کے سچ بولنے کا اور ہاں ناں کا ذکر کیا گیا ہے سوری حسن صاحب میرا یہاں کیا کام بھلا؟:p
ایویں مجھے ٹیگ کردیا آپ نے۔:oops:
بڑے بڑے تجربہ کار لوگ یہاں موجود ہیں۔:ROFLMAO: ان سے ہی پوچھیے آپ کی معلومات میں خاصہ عامہ اضافہ ہوگا:p
حسن محمود جماعتی
ویسے تحریر مزے کی ہے:)
ٹیگ کب کس نے؟؟
میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس بات کے یہ مطالب نکلیں گے. مجھے اک نئی بات معلوم ہوئی سوچا شریک کی جائے....
 

ہادیہ

محفلین
ٹیگ کب کس نے؟؟
میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس بات کے یہ مطالب نکلیں گے. مجھے اک نئی بات معلوم ہوئی سوچا شریک کی جائے....
تو پھر یہ کس نے کیا تھا جس کی مجھے اطلاع موصول ہوئی تھی
2jd0sb6.jpg
 
Top