سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

کعنان

محفلین
سڑک پر پیلی اور سفید لائنوں کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
دو الگ طرح کی لائنیں ایک ساتھ بنی ہوں تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟
جانئے وہ تمام باتیں جو ہر گاڑی چلانے والے کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
20 اکتوبر 2016

news-1476970094-5590_large.png
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سڑک کے درمیان اور دائیں بائیں سفید اور پیلے رنگ کی لکیریں مختلف انداز میں بنی ہوتی ہیں۔ کیا آپ کو ان کا مطلب معلوم ہے؟ اگر آپ ان کا مطلب نہیں جانتے تو ذیل میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کیونکہ یہ وہ باتیں ہیں جو ہر ڈرائیور کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں۔

مسلسل سفید لائن
سڑک کے درمیان میں مسلسل سفید لکیر کا مطلب ہے کہ آپ لین تبدیل نہیں کر سکتے اور جب تک یہ لائن چلتی جائے آپ کو اسی لین میں رہنا ہے جس میں آپ جا رہے ہیں۔

news-1476970094-6733.png
ٹوٹی ہوئی سفید لائن
سڑک پر جہاں سفید لائن ٹکڑوں میں ہو، اس کا مطلب ہے کہ آپ لین تبدیل کر سکتے ہیں، لیکن احتیاط کے ساتھ اور جب ضروری ہو۔


news-1476970094-8375.png


سنگل مسلسل پیلی لائن
سڑک کے درمیان میں جب ایک مسلسل پیلی لائن ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اگر اگلی گاڑی آپ کو مناسب جگہ دے رہی ہے تو آپ اوورٹیک کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے کہ آپ یہ پیلی لائن عبور کر کے دوسری لین میں نہیں جا سکتے۔


news-1476970094-3599.png


ڈبل مسلسل پیلی لائن
جہاں سڑک کے درمیان میں دو مسلسل پیلی لائنیں ہوں اس کا مطلب ہے کہ آپ نہ تو اوورٹیک کر سکتے ہیں اور نہ ہی لین تبدیل کر سکتے ہیں۔


news-1476970094-5590.png

ٹوٹی ہوئی پیلی لائن
اس کا مطلب ہے کہ اوورٹیک کرنے اور اس پیلی لائن کو عبور کرنے کی اجازت ہے، مگر احتیاط کے ساتھ۔


news-1476970094-2959.png


ایک مسلسل پیلی لائن اور ایک ٹوٹی ہوئی پیلی لائن
جب سڑک پر دو پیلی لائنیں موجود ہوں جن میں سے ایک مسلسل ہو اور ایک ٹوٹی ہوئی، یعنی ٹکڑوں میں ہو تو اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ ٹوٹی ہوئی پیلی لائن کی طرف والی لین میں ہیں تو آپ کو اوورٹیک کرنے کی اجازت ہے لیکن اگر آپ مسلسل پیلی لائن کی طرف والی لین میں ہیں تو آپ اوورٹیک نہیں کر سکتے۔

news-1476970094-4665.png
ح
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا پاکستان میں لوگ لین میں گاڑی چلاتے ہیں ؟
جو مہذب اور پابند لوگ ہیں وہ پابندی کا خیال رکھنے میں اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کہاں ہیں۔البتہ پاکستان میں جو روش عام ہے وہ تو معروف ہی ہے۔
میرے خیال میں ہائی وے پر پابندی اب کی جانے لگی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
کیا اور جگہوں پر بھی ان لائنوں کے یہی مطالب ہیں ۔؟
لگتا ہے کہ یہ کنوینشن یونیورسل ہی ہے۔اس بابت کیا خیال ہے؟
 

عثمان

محفلین
جو مہذب اور پابند لوگ ہیں وہ پابندی کا خیال رکھنے میں اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ وہ کہاں ہیں۔البتہ پاکستان میں جو روش عام ہے وہ تو معروف ہی ہے۔
میرے خیال میں ہائی وے پر پابندی اب کی جانے لگی ہے۔
جب میں پاکستان میں تھا تو جہاں تک مجھے یاد ہے کہ ماسوائے موٹر وے کے اور کہیں پابندی نہیں کی جاتی تھی۔ اچھی بات ہوگی اگر لوگ آہستہ ان باتوں کا خیال رکھنے کی طرف آ رہے ہیں۔
 

کعنان

محفلین
السلام علیکم

جی بالکل دوسرے ممالک میں میں ان لائینوں کا یہی مطلب ہے اور اس کے علاوہ مزید اور بھی لائنیں ہیں۔

والسلام
 
Top