سکاٹ لینڈ پارلیمنٹ - سادہ عمارت

صاد الف

محفلین
گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا جانا ہوا. پارلیمنٹ کی عمارت کے پاس سے گزر رہے تھے، مرکزی دروازے کے قریب پہنچے تو عملے نے پوچھا کہ کیا آپ اندر جا کر اسے دیکھنا چاہتے ہیں؟ ہماری ہاں کے بعد انھوں نے ہمیں اندر بھیج دیا. استقبالیہ پر برائے نام تلاشی کے بعد ہمیں ایک چھوٹا سا نقشہ دے کر بتایا گیا کہ آپ خود ہی جس بھی حصہ کو دیکھنا چاہیں خود ہی دیکھ لیں. باہر اور اندر سے سادہ سی عمارت ہے اور ممبران پارلیمنٹ کے بیٹھنے کی نشستیں بھی پر تعیش نہیں ہیں.
 

فلک شیر

محفلین
کیا سکاٹش پارلیمان میں انتخابات سے قبل جیت چکے ارکان کے لیے نشستیں مخصوص ہیں بھلا؟
 

صاد الف

محفلین
کیا سکاٹش پارلیمان فل ٹائم ہے؟ ایسی کرسیوں پر پورا دن بیٹھ کر تو کافی مسائل جنم لیں گے 😀
ممبران پارلیمان کی قدرے بہتر نشستیں تو نیچے نظر آنے والے مرکزی ہال میں ہیں جن پر دن بھر بیٹھا جا سکتا ہے حالانکہ وہ مملکت خداداد کی کسی صوبائی اسمبلی کی پرتعیش نشستوں کے دس فیصد بھی آرام دہ نہیں ہیں. اوپر مہمانوں کی گیلری کی نشستیں ،جہاں میں کھڑا تھا، لکڑی کی ہیں. میں نے عملے سے سوال کیا تھا کہ کیا مہمانوں کے لئے ان پر گدی وغیرہ رکھی جاتی ہے تو جواب ملا کہ نہیں ،انھیں جان بوجھ کر آرام دہ نہیں بنایا گیا تا کہ لوگ دن بھر نہ بیٹھے رہیں.
 

صاد الف

محفلین
کرسیوں سے تو لگتا ہے ڈراما دیکھنے آتے ہوں گے ۔
آپ کے عمدہ طنز کو سراہتے ہوئے عرض ہے کہ کچھ قوموں کا اصول ہے کہ قرض کی مے سے فاقہ مستی کے بجائے سادگی اپنا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے. یوں بھی سکاٹش قوم کنجوسی کے لئے مشہور ہے، اس بارے آپ کو انٹرنیٹ پر کئی لطائف مل جائیں گے.
 
Top