سکواش برٹش اوپن 2018

نبیل

تکنیکی معاون
برٹش اوپن سکواش کا سب سے زیادہ شان و شوکت والا ٹورنامنٹ ہے اور یہ ٹائٹل جیتنا کسی بھی سکواش کے کھلاڑی کے کریر کی معراج شمار کیا جاتا ہے۔ حال میًں ختم ہونے والی برٹش اوپن اپ سیٹس کا ٹورنامنٹ رہا ہے اور اس کا فاتح کولمبیا کا کھلاڑی میگویل روڈریگز ہے جس نے دو مرتبہ برٹش اوپن جیتنے والے مصری کھلاڑی محمد الشورباگی کو فائنل میں شکست دی۔ یہ نتائج اس اعتبار سے تاریخی ہیں کہ نہ صرف جنوبی امریکہ کے کسی کھلاڑی نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے بلکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی بھی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ جیتنے کا موقع ملا ہے۔ یہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ روڈریگز رینکنگ میں کافی پیچھے تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں دوسرے اپ سیٹ بھی ہوئے ہیں۔ جرمنی کا کھلاڑی رافیل کینڈرا سیمی فائنل تک پہنچا جو کہ اس کے کیریر کا بہترین کارکردگی تھی۔ رافیل کو جائنٹ کلر کہا جاتا رہا کیونکہ اس نے نک میتھیوز اور مروان الشورباگی جیسے ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ لیکن بالآخر سیمی فائنل میں رافیل کو روڈریگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ رافیل کینڈرا نے جرمنی کے شہر ارلینگن کے سپورٹ کلب میں سکواش کھیلنے کا آغاز کیا۔ وہاں کچھ سکواش کھیلنے کا اتفاق مجھے بھی ہوا ہے۔ :)
 
رافیل کینڈرا نے جرمنی کے شہر ارلینگن کے سپورٹ کلب میں سکواش کھیلنے کا آغاز کیا۔ وہاں کچھ سکواش کھیلنے کا اتفاق مجھے بھی ہوا ہے۔ :)
آپ وہیں تو رہتے ہیں! اور یہ وہی شہر ہے جہاں ہم دو مرتبہ ٹریننگ کے لیے جاچکے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے ہمارا سفر نامہ

المانیہ او المانیہ۔ ۔جرمنی کی سیر
 
Top