ام نور العين
معطل
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمت الله وبركاته
والدين كى ايك بڑی تعداد اپنے جگرگوشوں کو سكول وين كے ڈرائيور کے سپرد كر كے لانے لے جانے كى ذمہ دارى سے سبك دوش ہوجاتى ہے ليكن ... يہ اعتماد بہت سے لوگوں كو مہنگا پڑ چكا ہے ۔
ہمارے شہر ميں ہونے والے ايك حاليہ واقعے نے ہر صاحب اولاد كو دہلا كر ركھ ديا ہے جب وين ڈرائيور سات سالہ بچے كو وين ميں چھوڑ كر كسى كام سے چلا گيا اور واپس آيا تو بچہ وين ميں نہيں تھا۔
معصوم بچے کے والدين پاگلوں كى طرح اسے تلاش كرتے پھر رہے ہيں اور ان كى تكليف ديكھی نہيں جاتى ۔ اس قسم كے واقعات بڑے شہروں ميں ايك تواتر سے رونما ہو رہے ہيں۔ آخر سبب كيا ہے؟