سگریٹ

نظام الدین

محفلین
ارے یار! سگریٹ بھی کیا چیز ہے۔ جس نے بھی اسے ایجاد کیا‘ حد کر دی۔ کیسا ایک ننھا سا رفیق زندگی کا آپ کے تنہا لمحوں میں کسی دوسرے کے موجود ہونے کا احساس دلاتا رہتا ہے اور اس کے دم سے آپ کبھی اکیلا محسوس نہیں کرتے‘ بلکہ وہ خود زندگی ہے جس کا ایک کنارہ زندگی ہی کی طرح دھیرے دھیرے سلگتا اور دوسرا موت کے منہ میں یا منہ کی موت میں پڑا ہوتا ہے۔ وہ آپ کے ہر سانس کے ساتھ جیتا اور مرتا ہوا خود راکھ ہو جاتا ہے لیکن آپ کے بکھرے ہوئے خیالوں کو ایک نقطے پر سمیٹ لاتا ہے۔ آپ چند ایسے راز سمجھ چکے ہوتے ہیں جن کے بعد اور کچھ سمجھنے کی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی۔ لوگ کہتے ہیں اس سے کینسر ہو جاتا ہے‘ ہوا کرے۔ جو سگریٹ نہیں پیتے وہ کون سی خضر کی حیات جیتے ہیں؟ دنیا کے ہر بشر کو آخر کوئی نہ کوئی بہانہ تو موت کو دینا ہے سگریٹ کا بہانہ کیوں نہ ہو۔

(اقتباس: راجندر سنگھ بیدی کے افسانے "صرف ایک سگریٹ" سے)
 
x boy

محفلین
زبردست
لیکن بھائی جان
جان اور دولت کی دشمن بھی سگریٹ ہے اور تو اور بیبیوں کو بھی بہت ناپسند ہوتا ہے سب پیار کا ماحول دھوئیں میں اڑجاتا ہے
4481d492-9c44-4433-a116-736c52237e1f
 
ارے یار! سگریٹ بھی کیا چیز ہے۔ جس نے بھی اسے ایجاد کیا‘ حد کر دی۔ کیسا ایک ننھا سا رفیق زندگی کا آپ کے تنہا لمحوں میں کسی دوسرے کے موجود ہونے کا احساس دلاتا رہتا ہے اور اس کے دم سے آپ کبھی اکیلا محسوس نہیں کرتے‘ بلکہ وہ خود زندگی ہے جس کا ایک کنارہ زندگی ہی کی طرح دھیرے دھیرے سلگتا اور دوسرا موت کے منہ میں یا منہ کی موت میں پڑا ہوتا ہے۔ وہ آپ کے ہر سانس کے ساتھ جیتا اور مرتا ہوا خود راکھ ہو جاتا ہے لیکن آپ کے بکھرے ہوئے خیالوں کو ایک نقطے پر سمیٹ لاتا ہے۔ آپ چند ایسے راز سمجھ چکے ہوتے ہیں جن کے بعد اور کچھ سمجھنے کی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی۔ لوگ کہتے ہیں اس سے کینسر ہو جاتا ہے‘ ہوا کرے۔ جو سگریٹ نہیں پیتے وہ کون سی خضر کی حیات جیتے ہیں؟ دنیا کے ہر بشر کو آخر کوئی نہ کوئی بہانہ تو موت کو دینا ہے سگریٹ کا بہانہ کیوں نہ ہو۔

(اقتباس: راجندر سنگھ بیدی کے افسانے "صرف ایک سگریٹ" سے)
نظام الدین بھائی میری سمجھ میں یہ نہیں آیا کہ آخر آپ نے اس اقتباس کو مزاح کے خانے میں کیوں رکھا ہے ؟
 
میری سمجھ میں تو یہ آیا کہ یہ سگریٹ پینے والوں پر طنز ہے۔
:atwitsend::atwitsend::atwitsend::brokenheart2::brokenheart2::shameonyou::shameonyou::noxxx::noxxx::atwitsend::atwitsend::atwitsend:

راجندر سنگھ بیدی نے طنز کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر نظام الدین بھائی جو آپ نے کیا ہے نا سگریٹ پینے والوں کے ساتھ وہ اور دل خراش ہے -

:lol: کِڈینگ :lol:
 
نظام الدین

محفلین
راجندر سنگھ بیدی نے طنز کیا ہو یا نہ کیا ہو مگر نظام الدین بھائی جو آپ نے کیا ہے نا سگریٹ پینے والوں کے ساتھ وہ اور دل خراش ہے -
سگریٹ پینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس میں ایک لائن موجود ہے جناب ۔
’’لوگ کہتے ہیں اس سے کینسر ہو جاتا ہے‘ ہوا کرے۔ جو سگریٹ نہیں پیتے وہ کون سی خضر کی حیات جیتے ہیں؟‘‘
 
نظام الدین

محفلین
یہ سگریٹ پینے والوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی ہے جناب اور انتہاہی سنجیدہ ہے:)
جناب ہمیں آپ کے جذبات کا احترام ہے ۔۔۔۔ اور ہمارا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا یا اشتعال میں لانا ہرگز نہ تھا۔۔۔۔۔۔
حقیقت یہ ہے کہ میں پان کھاتا ہوں لیکن سگریٹ نہیں پیتا شاید اسی باعث سگریٹ پینے والوں کے جذبات نہیں سمجھ سکا۔
 
سگریٹ پینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اس میں ایک لائن موجود ہے جناب ۔
جی وہ تو بات درست ہے ۔ بیدی صاحب نے تو سگریٹ پینے والوں کی وکالت کی ہے - مگر اس وکالت کو طنز سمجھ کر آپ نے ایک نئی بات پیدا کر دی تھی :D

Top