ہمارے لڑکپن مین ٹرین کا سفر بہت خوشگوار اور آرام دہ ہوا کرتا تھا ۔ ریلوے سٹیشنوں پر اتنا رش ہوا کرتا تھا کہ ہر وقت میلے کا گماں ہوتا تھا ۔ ہم ویٹنگ روم میں بڑوں کے ساتھ بیٹھنے کی بجائے پلیٹ فارم کے کنارے پر جھک جھک کر پٹڑیوں کے بیچوں بیچ لگے سگنل پول کو بار بار دیکھا کرتے تھے اور جونہی سگنل ڈاؤن ہوتا تو ہم شور مچاتے بھاگتے ہوئے سگنل آن ہو گیا کہتے ویٹنگ روم کی طرف لپکتے ۔
-------------------------------------؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛
اب وقت بدل گیا ہے ۔ ہم بڑے ہو گئے اور ٹرینیں بوڑھی ہو گئیں ۔ پلیٹ فارم بھی خالی ہو گئے لیکن " سگنل " کے آن ہونے کا انتظار اب بھی رہتا ہے ۔
ٹرین کے نہیں ۔۔۔۔۔۔ موبائل کے سگنل کا
جونہی سگنل آتے ہیں ہم اپنا موبائل ہاتھ میں پکڑے گھر والوں کی طرف لپکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ دیکھو سگنل آن ہو گیا