سیارہ زحل اور عطارد سے لی گئی زمین کی تصاویر

سید ذیشان

محفلین
19 جولائی، 2013 کو ناسا کے سپیس کرافٹ کیسینی (Cassini) نے زمین کی تصاویر لی ہیں۔ یہ سپیس کرافٹ سیارہ زحل (Saturn) کے گرد چکر لگاتا ہے۔ زمین ان تصاویر ایک چھوٹے سے نیلے دھبے کی صورت میں نظر آ رہی ہے۔ ایک تصویر میں چاند کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ زحل زمین سے تقریباً ڈیڑھ ارب کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

20130722_annotated_earth-moon_from_saturn_1920x1080_1.jpg

اس تصویر میں دائیں طرف مسینجر (Messenger) سپیس کرافٹ سے لی گئی تصویر دکھائی گئی ہے- یہ خلائی گاڑی سیارہ عطارد کے گرد چکر لگاتی ہے- یہ خلائی گاڑی زمین سے 9.8 کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے۔
pia17038annotated_0.jpg

یہ تصویر کیسینی سے لی گئی ہے اس میں زمین اور چاند نظر آ رہے ہیں۔
pia17170-full_0.jpg

میسینجر سے لی گئی، زمین اور چاند کی تصویر
n00213959-crop.jpg

ربط
 
سعادت

تکنیکی معاون
اگر کبھی رات کے وقت مطلع صاف ہو، تو میں اکثر گھر کی چھت پر جا کر آسمان پر چمکتے ستاروں کو دیکھتا ہوں اور سکائے میپ کی مدد سے ان کے نام پڑھتا رہتا ہوں۔ ان میں سے سب سے زیادہ روشن ستارے درحقیقت سیّارے مشتری یا زحل ہوتے ہیں، اور بالکل اسی طرح ٹمٹماتے نظر آتے ہیں جس طرح ان تصاویر میں زمین اور چاند۔ :)

اور پھر میں بیٹھ کر یہ بھی سوچتا ہوں کہ "ننگی آنکھ" ہی سے ان سیّاروں کو دیکھ کر میں اتنا خوش ہوتا ہوں، اگر کبھی کوئی دوربین یا ٹیلی سکوپ ہاتھ لگ گئی تو اُس وقت خوشی کا کیا عالم ہو گا!
 
میری زندگی کی چند ایک خواہشات میں سے ایک اچھا سا ٹیلی سکوپ خریدنا بھی ہے۔ ؎

اس پر ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ہم لوگ دفتر کے کام کے سلسلے میں بہالپور گئے ہوئے تھے۔ وہ کام ایسا تھا کہ رات کے وقت صحرا میں جانا پڑتا تھا (جی نہیں وہ کام مجنوں کے طرز کا نہیں تھا :p)۔ واپسی پر ایک جگہ کھو گئے اور معلوم نہیں ہو رہا تھا کس طرف جانا ہے۔ تو سب جیپ سے باہر نکل آئے۔ جونہی اوپر آسمان کی طرف دیکھا تو بالکل حیران رہ گیا۔ ستارے اتنی آب و تاب سے چمک رہے تھے کہ مِلکی وے صاف طور پر دکھائی دے رہا تھا۔ کچھ دیر کے لئے تو بھول گئے کہ ہم صحرا میں کھو چکے ہیں اور بس آسمان کو دیکھتے رہے۔
 
arifkarim

معطل

شہر سے دور آب و ہوا صاف ہونے کے باعث تارے اور سیارے ایسے ہی صاف نظر آتے ہیں۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
میری زندگی کی چند ایک خواہشات میں سے ایک اچھا سا ٹیلی سکوپ خریدنا بھی ہے۔ ؎

ایک میرے لیے بھی خرید لیجیے گا! :D

اس پر ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ہم لوگ دفتر کے کام کے سلسلے میں بہالپور گئے ہوئے تھے۔ وہ کام ایسا تھا کہ رات کے وقت صحرا میں جانا پڑتا تھا (جی نہیں وہ کام مجنوں کے طرز کا نہیں تھا :p)۔ واپسی پر ایک جگہ کھو گئے اور معلوم نہیں ہو رہا تھا کس طرف جانا ہے۔ تو سب جیپ سے باہر نکل آئے۔ جونہی اوپر آسمان کی طرف دیکھا تو بالکل حیران رہ گیا۔ ستارے اتنی آب و تاب سے چمک رہے تھے کہ مِلکی وے صاف طور پر دکھائی دے رہا تھا۔ کچھ دیر کے لئے تو بھول گئے کہ ہم صحرا میں کھو چکے ہیں اور بس آسمان کو دیکھتے رہے۔

مِلکی وے کا نظارہ کرنا بھی میری خواہشوں میں سے ایک ہے، لیکن شہروں میں موجود نوری آلودگی کی وجہ سے اس کے لیے صحراؤں یا شہری آبادی سے دور کسی جگہ ہی کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔ آپ تو بہت خوش قسمت نکلے۔
 
میری زندگی کی چند ایک خواہشات میں سے ایک اچھا سا ٹیلی سکوپ خریدنا بھی ہے۔ ؎

اس پر ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ہم لوگ دفتر کے کام کے سلسلے میں بہالپور گئے ہوئے تھے۔ وہ کام ایسا تھا کہ رات کے وقت صحرا میں جانا پڑتا تھا (جی نہیں وہ کام مجنوں کے طرز کا نہیں تھا :p)۔ واپسی پر ایک جگہ کھو گئے اور معلوم نہیں ہو رہا تھا کس طرف جانا ہے۔ تو سب جیپ سے باہر نکل آئے۔ جونہی اوپر آسمان کی طرف دیکھا تو بالکل حیران رہ گیا۔ ستارے اتنی آب و تاب سے چمک رہے تھے کہ مِلکی وے صاف طور پر دکھائی دے رہا تھا۔ کچھ دیر کے لئے تو بھول گئے کہ ہم صحرا میں کھو چکے ہیں اور بس آسمان کو دیکھتے رہے۔
یہاں اسلام آباد میں ایک گیجیٹ اسٹور پہ آئی ہوئی ہیں یو کے سے چھپر شدہ

ملکی وے کے نظارے میں بھی کر چکا ہوں اپنے گاؤں میں جب وہاں اور آس پاس کے کئی دیہاتوں میں بجلی نہیں لگی تھی۔
بڑا ہی دلکش نظارہ ہوتا ہے۔

میرے ایک فیوریٹ نائٹ فوٹو گرافر کی فوٹو گرافی، انہوں نے مجھے بھی گراں قدر مشوروں سے نوازا، اس لیے میں نے نائٹ فوٹو گرافی کا دھیان ذہن سے نکالنے کا سوچ لیا ہے۔ کیوں کہ مہنگا بہت ہے
5d532e6daba45bcbb0ef3e47b0c5cbd7-d55j5s0.jpg

f0660dbb6a04a9f181e9a0036b92148c-d6882ag.jpg

5d821f1fbce1b36a69017f4fd585a05f-d648pc2.jpg

ba0192b5e4318f7822c1063cda9d49de-d5o506a.jpg
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ایک مشورہ۔ رات کو جب آسمان پر ستارے نکلے ہوں یعنی لوڈ شیڈنگ کے وقت اور خصوصاً بارش کے فوراً بعد، عام دوربین سے جا کر ذرا آسمان کا مشاہدہ کیجیئے کہ کتنا کچھ ہمیں اس سے بھی دکھائی دے سکتا ہے، الگ سے ٹیلسکوپ خریدنے کی فوری کوئی ضرورت نہیں :)
پہاڑی علاقوں میں رات کو جب بجلی نہ ہو تو بہت مزے کے مناظر عام دوربین سے ہی دکھائی دیتے ہیں
 
منصور مکرم

محفلین
بہت ہی خوبصورت مناظر ہیں۔مین جب بھی گاؤں جاتا ہوں تو کھلے آسمان تلے بستر پر لیٹ کر اسمان کے نطارے کرتا رہتا ہوں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت خوبصورت ذیشان بھیا :)

میری زندگی کی چند ایک خواہشات میں سے ایک اچھا سا ٹیلی سکوپ خریدنا بھی ہے۔ ؎

اس پر ایک واقعہ یاد آ گیا۔ ہم لوگ دفتر کے کام کے سلسلے میں بہالپور گئے ہوئے تھے۔ وہ کام ایسا تھا کہ رات کے وقت صحرا میں جانا پڑتا تھا (جی نہیں وہ کام مجنوں کے طرز کا نہیں تھا :p)۔ واپسی پر ایک جگہ کھو گئے اور معلوم نہیں ہو رہا تھا کس طرف جانا ہے۔ تو سب جیپ سے باہر نکل آئے۔ جونہی اوپر آسمان کی طرف دیکھا تو بالکل حیران رہ گیا۔ ستارے اتنی آب و تاب سے چمک رہے تھے کہ مِلکی وے صاف طور پر دکھائی دے رہا تھا۔ کچھ دیر کے لئے تو بھول گئے کہ ہم صحرا میں کھو چکے ہیں اور بس آسمان کو دیکھتے رہے۔
واؤؤؤ
آپ نے تصویریں نہیں بنائیں بھیا؟
 
Top