سیاست دانوں کے سیاسی بیان

شمشاد

لائبریرین
آج نواز شریف کا بیان نظر سے گزرا کہ ملک میں بجلی کی شدید قلت ہے۔

گزشتہ دنوں اسمبلی کے باہر دھرنا دیا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرو۔ اب خود ہی کہہ رہے ہیں کہ بجلی کی شدید قلت ہے۔ جب معلوم ہے کہ قلت ہے تو دھرنا چہ معنی دارد؟
 

mfdarvesh

محفلین
جب یہ حکومت میں ہوں گے تب دیکھیے گا

اب گیس نہیں ہے اور کہہ رہے ہیں کہ قلت ہے
حقیقت یہ ہے کہ عدالت نے اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز کھلوا دیے ہیں اب انہوں نے گھروں کی گیس بند کردی ہے وہ متوسط طبقے کی
تاکہ خوب احتجاج ہو اور عدالت کو مجبور کیا جا سکے
اب سمجھ گئے ہوں گے
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہاہا

آج ڈاکٹر رحمان ملک نے بیان دیا ہے کہ وہ ملک سے بھاگے ہوئے دو لیڈروں کو واپس لائیں گے۔

ہاہاہاہاہا
 

شمشاد

لائبریرین
آج فردوس عاشق اعوان نے رو رو کر اسمبلی میں اپنا استعفیٰ دیا لیکن آنسو کام نہ آئے۔
 

میر انیس

لائبریرین
نواز شریف کی بوکھلاہٹ کی وجہ عمران خان ہے ۔ کیوں کہ پہلے تو ان میں اور پیپلز پارٹی میں ملی بھگت سے دونوں کی باریاں لگتی تھیں اب مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف نے ذرداری کو اپنی باری پوری کرنے دی اب جب اسکی باری آنی تھی تو کپتان صاحب کود پڑے
 

شمشاد

لائبریرین
باری تو خان صاحب کی بھی مشکل ہی لگتی ہے۔ ہاں ان دونوں کی چپقلش سے ذورداری کو فائدہ پہنچے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہاہاہاہاہا

4 سال ہونے کو آئے ہیں اور ابھی کوشش ہی کر رہے ہیں۔
 

میر انیس

لائبریرین
ارے بھائی آپ کن مشکلات کو سمجھ رہے ہیں۔ انکا مطلب عوام کی مشکلات سےنہیں ہے حکومت چلانے میں جو مشکلات ہورہی ہیں ان سے ہے
 

راشد احمد

محفلین
نواز شریف آج کل کافی دلچسپ بیان دے رہا ہے۔
1۔ گوجرانوالہ جلسے میں: ہم طالب علموں کولیپ ٹاپ جسے چھوٹا کمپیوٹر کہتےہیں وہ دیں گے۔
2۔ ملتان میں: ہم عوام کوتختی اور سلیٹ سے لیپ ٹاپ پر لے آئے ہیں۔
3۔ بے چارے شہباز شریف نےگوزرداری گو مہم چلا کر جلسے کروائے اور نوازشریف کے سامنے ایک شخص نے گوزرداری گو کا نعرہ لگایا تو نواز شریف نے کہہ دیا کہ گوزرداری گو کہنے سے زرداری چلا نہیںجائے گا۔
4۔ رانا ثناء اللہ نے کچھ دن قبل بیان دیا کہ بابراعوان کے عمرہ کرنے پر شیطان نے احتجاج کیا ہے۔
 
Top