سیاست دان کی دعا

فرید احمد

محفلین
یہ کسی ویب سائٹ سے میں نے آڈیو ڈاون لوڈ کیا تھا، اس وقت ربط بھول رہا ہوں، تلاش کر کے رکھوں گا ، دوستوں کا سننے میں کام آئے گا۔ فی الوقت پڑھ ہی لیں۔
لب پہ آتی ہےدعا بن کےتمنا میری
عیش و عشرت میں کٹےزیست خدایا میری
دور قسمت کا میری جلد اندھیرا ہو جائے
جس قدر پیسہ ہےبینکوں میں وہ میرا ہو جا ئے
منصب اچھا سا حکومت میں دلانا مجھ کو
میرےاللہ اپوزیشن سےبچانا مجھ کو
خود تو میں مارا ہوں قسمت نہ ہو ماری میری
ہر بڑےشہر میں ہو بنگلہ اور گاڑی میری
روز کرتا ہوں تیری رو کےمنت یا رب
پورا کر جلد میرا شوق وزارت یا رب
ہرمہینہ میں میری ایک نئی فیکٹری لگ جا ئے
خوبصورت کوئی لیڈی میری سیکٹری بن جا ئے
ہو میرا کام رذیلوں کی حمایت کرنا
ڈاکوؤں چوروں لیٹروں سےمحبت کرنا
 

الف نظامی

لائبریرین
farid rasheed kavi نے کہا:
یہ کسی ویب سائٹ سے میں نے آڈیو ڈاون لوڈ کیا تھا، اس وقت ربط بھول رہا ہوں، تلاش کر کے رکھوں گا ، دوستوں کا سننے میں کام آئے گا۔ فی الوقت پڑھ ہی لیں۔
لب پہ آتی ہےدعا بن کےتمنا میری
عیش و عشرت میں کٹےزیست خدایا میری
دور قسمت کا میری جلد اندھیرا ہو جائے
جس قدر پیسہ ہےبینکوں میں وہ میرا ہو جا ئے
منصب اچھا سا حکومت میں دلانا مجھ کو
میرےاللہ اپوزیشن سےبچانا مجھ کو
خود تو میں مارا ہوں قسمت نہ ہو ماری میری
ہر بڑےشہر میں ہو بنگلہ اور گاڑی میری
روز کرتا ہوں تیری رو کےمنت یا رب
پورا کر جلد میرا شوق وزارت یا رب
ہرمہینہ میں میری ایک نئی فیکٹری لگ جا ئے
خوبصورت کوئی لیڈی میری سیکٹری بن جا ئے
ہو میرا کام رذیلوں کی حمایت کرنا
ڈاکوؤں چوروں لیٹروں سےمحبت کرنا
یہ کس کی امنگوں کی ترجمانی ہے بھئی اور اسکوعلامہ اقبال سے کوئی خاص تکلیف ہے۔
 

فرید احمد

محفلین
خوب جناب محفل کے ہر دوست کے بارے گہری ذاتی معلومات رکھنے پر ! اور یہ آپ کی سیاست کو سیاہ کردینے کی نکتہ سنجی بھی خوب !
میں نے لکھا ہے، موجودہ دور کے سیاست دان !
اگر یہاں کوئی نہیں تو ان کے چہیتے تو تقریبا سب ہی ہوں گے، آخر ووٹ دیتے ہیں۔ کیا ووٹ دے کر سب اس دعا پر آمین تو نہیں کہتے ! سوچ لیں،
 

مہوش علی

لائبریرین
بہت اچھی پیروڈی بنائی ہے اور سیاستدانوں کا نقشہ کھینچا ہے۔ :) :)

نعیم صاحب اور تیلے شاہ صاحب،
اس پیروڈی میں تنقید علامہ اقبال پر نہیں کی گئی ہے، بلکہ سیاستدانوں کے عقائد کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔ اس سے آپ لطف اندوز ہوئیے، اور باقی باتیں بھول جائیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
فرید صاحب کیا آپ ہندوستان کے سیاہ ست دانوں کی بات کر رہے ہیں جو گجرات سانحہ اور بابری سجد جیسے سانحے میں ملوث ہیں؟
یا کشمیر پر قبضہ جمانے والے اور کشمیریوں کو حکمرانی نہ دینے والے سیاہ ست دانوں کے بارے میں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
راجہ صاحب، یہ نظم ان تمام سیاستدانوں پر فٹ ہے۔ :) :)
برادر، آپ کے جذبات کی گہرائی دیکھ کر کبھی کبھار ڈر لگنے لگتا ہے۔ آپ اسے اتنا سیریس نہ لیں، بلکہ جیسا میں پہلے عرض کر چکی ہوں، اس سے لطف اندوز ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اور جن لوگوں نے بابری مسجد والے واقعے سے اگلے دن پاکستان میں پورے ملک میں مندر توڑ دیے تھے ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کیا یہ اسلامی اور قومی غیرت و حمیت کے مظاہرے کے لیے ضروری تھا؟
 

جہانزیب

محفلین
راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
تو پھر ، یہاں تو کوئی سیاہ ست دان نہیں۔
سیاستدان کوئی انسانوں سے الگ برانڈ کا نام تو نہیں ہے اگر آج یہاں کوئی سیاستدان نہیں تو کل کو ہو سکتا ہے، اور راجہ صاحب جو پوسٹ محض ایک تفریخی مقصد کے لئے کی گئی ہے وہاں اس طرح کے سوالوں کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔
 

الف نظامی

لائبریرین
آپ نے کیا بھارت کا قرضہ دینا ہے۔ ہاں بالکل اچھا کیا جنہوں نے جوابی کاروائی کی۔ تمہارا سیکولر نظریہ تو ہمیں ہندو کی غلامی کروانا چاہتا ہے نا۔
 

زیک

مسافر
راجہ محمد نعیم اختر نے کہا:
آپ نے کیا بھارت کا قرضہ دینا ہے۔ ہاں بالکل اچھا کیا جنہوں نے جوابی کاروائی کی۔ تمہارا سیکولر نظریہ تو ہمیں ہندو کی غلامی کروانا چاہتا ہے نا۔

نعیم: پاکستان کی مجبور اقلیتیوں کے ساتھ برا سلوک کر کے آپ خوش ہو سکتے ہو ہم نہیں۔ یہی فرق ہے آپ جیسے مذہبیوں اور ہم سیکولر لوگوں میں۔ کیا سمجھے؟
 

جہانزیب

محفلین
زکریا مجھے آپ کی بات سے اختلاف ہے کہ ان جیسے مذہبی کہنے سے، یہ مذھبی نہیں جاہل ہیں جن کو مذہب کا پتا نہیں ۔
 
Top