کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا لکھوں۔ آج ایک مراسلہ لکھ دوں گا۔ زیادہ جذباتی ہوا تو بلاگ پر ایک تحریر لکھ دوں گا۔ ادھر ادھر لوگوں کو سنا دوں گا اور پھر کچھ دن بعد بھول جاؤں گا۔ پھر ایک نیا واقعہ(اللہ نہ کرے) ہو گا۔ پھر میں جذباتی شور مچاؤں گا۔ پھر خاموش ہو جاؤں گا۔ بہت پہلے سے یہ سب چل رہا ہے آج تو بس ایک واقعہ کی ویڈیو بن گئی ہے۔ آپ نے دیکھ لی، میں نے دیکھ لی، جذبات کو الفاظ دیئے، لکھ دیئے پھر خاموش، یہ ظلم کوئی پہلی بار تو نہیں ہوا۔ اتنے جذباتی کیوں ہو رہے ہو؟ یہ ظلم تو تب سے ہیں جب سے جعلی پولیس مقابلے ہیں۔ جب سے بے گناہ لوگوں کو تھانوں میں ”لتر“ مار مار کر موت کی گھاٹ اتارا جا رہا ہے۔ یہ ظلم تب بھی تھا، یہ ظلم تب سے ہیں جب سے غریب سردی میں، بھوک کے عالم میں تڑپ تڑپ کر جان دے رہا ہے۔ یہ ظلم م م م م م م ۔۔۔۔۔۔ ظلم ظلم ظلم ظلم
میرا کیا ہے عارضی شور مچاتا ہوں۔ پھر چپ ہو جاتا ہوں۔ اب تو مجھے اپنی بے حسی پر شرم بھی نہیں آتی۔
حکمران تو ایک طرف یہ عوام اففف خدایا۔ خدا کے لئے جاگ جاؤؤؤؤؤؤؤؤؤ۔ زمین پھٹ جائے گی ی ی ی ی ی ۔ظلم کی انتہا ہے ے ے ے ے ۔ اندھیر نگری ہے ے ے ے ے۔
حبیب جالب نے ٹھیک کہا تھا
یہ جو دس کروڑ ہیں
جہل کا نچوڑ ہیں
۔۔۔۔۔
بے شعور لوگ ہیں
زندگی کا روگ ہیں