سیالکوٹ میں دہشت گردی کا خدشہ

محمد وارث

لائبریرین
سیالکوٹ کینٹ کے اسکول آج کھلے رہے لیکن شہر کے دیگر پرائیوٹ اسکول بند ہیں۔ سیالکوٹ کینٹ کو 'قلعہ' بنا دیا گیا ہے اور اس میں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی، قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی / موٹر سائیکل کی رجسڑیشن اور کینٹ میں سے گزرنے کا پاس (گاڑیوں کا اسٹیکر) دکھانے کے بعد بھی بے شمار لوگوں کو چھاؤنی میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا اور خلقِ خدا دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ فوجیوں کو بھی اپنی مغلظات سے نواز رہی ہے!
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم محمد وارث بھائی
اللہ تعالی گلشن وارث کو اپنی امان میں رکھے آمین۔
سنا ہے کہ انگلش میڈیم سکولز اور ٹیوشن سنٹرز بند ہیں ۔
اور صرف گورنمنٹ و کارپوریشن کے اسکول کھلے ہوئے ہیں ۔
اللہ تعالی میرے پاک وطن کو سد ا سلامت رکھے آمین
نایاب
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نایاب صاحب، نوازش آپ کی!

آپ نے درست لکھا، سرکاری اسکول کھلے ہوئے ہیں جب کہ پرائیوٹ اسکول والوں نے 'بھیڑ چال' یا کسی اور وجہ اسے اسکول بند کیئے ہوئے ہیں۔

ویسے آج صورتحال آج کچھ بہتر ہے اور وزیرِ اعظم صاحب بھی آج سیالکوٹ تشریف لا رہے ہیں!
 
Top