سیدہ زینب کے مزار پر حملہ انسانی تاریخ کا بدترین المیہ ہے ، ڈاکٹر طاہر القادری

الف نظامی

لائبریرین
پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک شام میں سیدہ زینب ؓ کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہیں۔ دہشت گردی کی بدترین صورت یہ ہے کہ مقدس شخصیات بھی اس سے محفو ظ نہ رہیں۔ ایسا قبیح عمل انسانیت کے ماتھے کا ناسور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب ؓ جیسی عظیم المرتبت ‘ بابصیرت اور جرات مند ہستی انسانیت کے لئے فخر کا استعارہ ہے۔ یزید کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والی مایہ ناز ہستی کے مزار پر حملہ کرنے والوں نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت شام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اور قبیح فعل کے مرتکب افراد کو چوبیس گھنٹے میں گرفتار کر کے قانونی ‘ مذہبی اور اخلاقی تقاضوں کو پورا کرے اور مستقبل میں ایسے انسانیت سوز اور شرماک واقعات کی روک تھام کے لئے اقدام کرے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیک یا زینب الکبریٰ
378094_251141214946239_804414764_n.jpg
 

سید ذیشان

محفلین
اس طرح کے افعال کی تمام مکاتب فکر کے علماء کو مذمت کرنی چاہیے۔ ورنہ دہشت گردوں کا تو کوئی بھروسہ نہیں کہ وہ کس نیچی حد تک چلے جائیں۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
بی بی (سلام اللہ علیہا) کے روضے پر حملے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ---
اللہ ظالموں کو نیست و نابود کرے --آمین --
 

الف نظامی

لائبریرین
خطبہ زینب (رض)
ہر کان میں رس گھول رہے ہوں جیسے
جبریل زباں کھول رہے ہوں جیسے
دربارِ دمشق میں وہ زینب (رض) کا خطاب
منبر پہ علی (رض) بول رہے ہوں جیسے
---
سیدہ زینب (رض) کے حضور
عاصی پہ یہ التفات مشکل تو نہیں
لینا سندِ نجات مشکل تو نہیں
نانا سے کہیں‌ میری شفاعت کے لئے
زینب (رض) کے لئے یہ بات مشکل تو نہیں

(سید نصیر الدین نصیر رحمۃ اللہ علیہ)​
 

حسینی

محفلین
کہاں ہیں حب صحابہ کے دعوی دار؟؟؟؟؟
جو ہر بات پر حب صحابہ کا دم بھرتے تھے؟؟
کیا ان لوگوں نے اس واقعے کی مذمت تک کی ہے؟؟
رسول کی نواسی کے مزار پر حملہ ہوا ہے۔۔۔۔ اور بعض نادان دوست ان دہشت گردوں کی حمایت تک کر جاتے ہیں۔۔۔۔

حجر بن عدی کے مزار پر حملہ ہوا۔۔۔۔ جسد خاکی کو نکال کی توہین کی گئی۔۔۔۔۔ لیکن پوری دنیا میں حب صحابہ کے دعوے دار ہمیں کہیں نظر نہیں آئے۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
کہاں ہیں حب صحابہ کے دعوی دار؟؟؟؟؟
جو ہر بات پر حب صحابہ کا دم بھرتے تھے؟؟
کیا ان لوگوں نے اس واقعے کی مذمت تک کی ہے؟؟
رسول کی نواسی کے مزار پر حملہ ہوا ہے۔۔۔ ۔ اور بعض نادان دوست ان دہشت گردوں کی حمایت تک کر جاتے ہیں۔۔۔ ۔

حجر بن عدی کے مزار پر حملہ ہوا۔۔۔ ۔ جسد خاکی کو نکال کی توہین کی گئی۔۔۔ ۔۔ لیکن پوری دنیا میں حب صحابہ کے دعوے دار ہمیں کہیں نظر نہیں آئے۔۔۔
آل و اصحاب
یارب مرے دل کو شاد کامی دے دے
شوریدگی رومی و جامی دے دے
رکھ آلِ نبی کے نام لیواوں میں
اصحابِ رسول کی غلامی دے دے

واعظ ہوس آشنا ہیں ، کم بولیں گے
منبر پر ہی بس یہ محترم بولیں گے
کیا بولیں گے یہ خوشامدی مردہ ضمیر
آنچ آئی اگر حق پہ تو ہم بولیں گے!
(نصیر الدین نصیر)

ع عبد اللہ ، ع عمر ، ع عثمان ، ع علی
چاروں نفوسِ قدسیہ مجسم عین یعنی آنکھ ہیں اور چہرہ ء مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت سے ضیا بار و پر نور ہیں۔
رضی اللہ عنھم
جس آنکھ نے دیکھا انہیں(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آنکھ کو دیکھوں
ہے اس کے سوا کیا تیرے دیدار کی صورت​
 

سید ذیشان

محفلین
کہاں ہیں حب صحابہ کے دعوی دار؟؟؟؟؟
جو ہر بات پر حب صحابہ کا دم بھرتے تھے؟؟
کیا ان لوگوں نے اس واقعے کی مذمت تک کی ہے؟؟
رسول کی نواسی کے مزار پر حملہ ہوا ہے۔۔۔ ۔ اور بعض نادان دوست ان دہشت گردوں کی حمایت تک کر جاتے ہیں۔۔۔ ۔

حجر بن عدی کے مزار پر حملہ ہوا۔۔۔ ۔ جسد خاکی کو نکال کی توہین کی گئی۔۔۔ ۔۔ لیکن پوری دنیا میں حب صحابہ کے دعوے دار ہمیں کہیں نظر نہیں آئے۔۔۔
حب صحابہ والے وہی ہیں جو حب اہل بیت والے ہیں۔ جو ان دونوں سے محبت نہیں کرتا وہ ہی منافق ہے۔

آپ دونوں سے گذارش ہے کہ اس دھاگے کو کم از کم باقی دھاگوں کی طرح محاذِ جنگ نہ بنایا جائے۔ گستاخی کے لئے معذرت!
 
Top