تعارف سیدہ سمبل زہرا نقوی

سمبل

محفلین
کراچی جیسے بڑے شہر میں رہنے والی ایک عام لڑکی جس کے خواب بھی عام۔ اپنی زندگی میں میں نے بہت سی بیواقوفیاں کیں جو درحقیقت نہیں کرنی تھیں :) بہرحال ہماری زندگی کا کارواں وہیں سے شروع ہوا۔
کراچی شہر نمائش نامی علاقے میں ہمارا اسکول موجود ہے جہاں سے ہم نے اپنی پڑھائی کا آغاز کیا۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں خوب بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔ یوں کہیے کے کچھ عرصے بعد اسپورٹس ہمارا ذوق بن گیا تھا۔ اسکول کی زندگی میں ہم نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بےشمار تمغات حاصل کیے۔ وقت یوں ہی گزرتا رہا ااور نہ جانے کب اس حسین زندگی کا سورج غروب ہوگیا کہ ایک لہذا آہٹ بھی نہ ملی۔ حسین زندگی کے اختتام کے ساتھ ہمارا ذوق بھی ادھورا رہ گیا جو آج تک ادھورا ہے مگر اسے پورا کرنے کا جزبہ آج بھی ہمارے اندر سراہیت کر رہا ہے۔
زندگی کی اس دوڑ میں بھاگتے بھاگتے آج اس محفل میں آ پہنچے جو بیشک لطف بھری ہے۔ یہاں تمامحفلین کو اپنا سلام پیش کرتی ہوں اور اس محفل کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ آپ لوگوں کو اپنا استاد تسلیم کرتے ہوئے گزارش کرتی ہوں کے آپ لوگ اس لڑی میں ہماری غلطیاں نمایاں کر کہ ہمیں اس بات کا احساس ضرور دلایئں کہ اب ہم اس محفل کا حصہ بن چکے ہیں۔ آپ سب کی رہنمائی کی طلب گار رہوں گی۔
 
علیک السلام!
غلطیاں وغیرہ تو خیر وقت کے ساتھ ساتھ سدھر ہی جائیں گی۔ لیکن ہماری طرف سے آپ کو محفل میں خوش آمدید، اور اس خوبصورت تعارف پر مبارک باد :)
مجھے امید ہے کہ محفل میں اچھی گزرے گی اور محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔
آتی جاتی رہیے گا :)
 

لاریب مرزا

محفلین
سیدہ سمبل بہنا!! اردو محفل میں خوش آمدید :) ہمیں امید ہے کہ یہاں آپ کا وقت بہت اچھا گزرے گا اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، نیز ہمیں بھی آپ کے شوق سے فیض یاب ہونے کے مواقع فراہم ہوں گے۔
بہنا!! غلطیوں کی چنداں فکر نہ کریں، جتنی غلطیاں ہم کرتے ہیں آپ کی سوچ ہو گی۔ باقی ہمیں بے حد افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم آپ کے استاد نہیں بن سکتے۔۔ اب ہم ساری باتیں تھوڑی نا بتائیں گے کہ کیوں نہیں بن سکتے۔ :D
بہرحال محفل میں آ گئی ہیں تو آتی جاتی رہیے گا۔ :)
 
Top