سید ذیشان بھائی کا انٹرویو

السلام علیکم! میں ہوں آپ کی میزبان مریم افتخار اور میرے ساتھ میں محمد ظہیر، نور سعدیہ شیخ، فہد اشرف اور حمیرا عدنان۔
اب میں انٹرویو کا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے جس ہستی کو دعوت دینے جا رہی ہوں وہ بے شمار خصوصیات کے حامل تو ہیں ہی مگر عروض ڈاٹ کام نے ان کی سبھی خصوصیات کو گویا دو آتشہ کر دیا ہے ۔ ہمیں فخر ہے کہ عروض ڈاٹ کام ویب سائٹ کے بانی، جس سے مجھ ایسے خدا جانے کتنے مبتدی روزانہ کی بنیادوں پر مستفید ہوتے ہیں مگر اس کا شکریہ ادا نہیں کر پاتے ، ہماری اردو محفل کا حصہ ہیں۔
آپ سب کی بھرپور تالیوں (ریٹنگز) میں تشریف لاتے ہیں سید ذیشان صاحب۔
 
سوال نامہ:

1) آپ کے نام کا مطلب کیا ہے اور اس کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر ہے؟ مزید برآں آپ کو بچپن سے لے کر آج تک کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے؟

2) آپ کی عمر کتنی ہے اور آپ کا تعلق کس علاقے سے ہے؟

3) کچھ اپنے تعلیمی اور ملازمتی کیرئیر کے متعلق ہمیں بتائیے۔

4) کوئی ایسا واقعہ بتائیں جب آپ کو بلا کی حیرت ہوئی ہو۔ یہ بھی بتائیے کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ کسی واقعے نے آپ کو بہت زیادہ بدل دیا ہو؟

5) عروض ڈاٹ کام بنانے کا خیال کیسے آیا اور اس منزل کے راستے میں کن کن دشواریوں/چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟ مزید یہ کہ اس ویب سائٹ کو چلانے میں کیا چیلنجز آڑے آتے ہیں جن سے آپ جیتتے ہیں اور پھر ہم مستفید ہو پاتے ہیں؟

6) آپ نے آج تک کن کن کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے؟

7) اگر آپ اردو محفل فورم پر نہ ہوتے تو کس شے سے محروم رہ جاتے؟

8 ) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں؟ اگر آپ کے پاس کسی ایک تاریخی واقعے کو روکنے کا اختیار ہو تو کس کو روکیں گے؟

9) اگر زندگی میں کبھی کسی وجہ سے مایوسی آنے لگے تو آپ اس پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟

10) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟ اس حوالے سے اپنے تجربے سے سیکھنے والوں کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گے؟
 
سید ذیشان

محفلین

سب سے پہلے تو اس پر خلوص تعارف کے لئے آپ کا شکر گزار ہوں۔ کوشش یہی ہو گی کہ جہاں تک ممکن ہو سوالات کے جوابات دے سکوں۔ موبائل پر ہونے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا وغیرہ۔
 
سید ذیشان

محفلین
سوال نامہ:

1) آپ کے نام کا مطلب کیا ہے اور اس کا آپ کی شخصیت پر کیا اثر ہے؟ مزید برآں آپ کو بچپن سے لے کر آج تک کن کن ناموں سے پکارا جاتا رہا ہے؟

2) آپ کی عمر کتنی ہے اور آپ کا تعلق کس علاقے سے ہے؟

3) کچھ اپنے تعلیمی اور ملازمتی کیرئیر کے متعلق ہمیں بتائیے۔

1۔ نام غالباً عربی الاصل ہے اور اس کے معنی ہیں "شان والا"۔ اس کا ہماری شخصیت پر اثر تکبر اور غرور کی صورت میں نکل سکتا تھا لیکن ابا حضور نے اس کا سدباب نام کے اگلے حصے "اصغر" سے کر دیا۔ نک نیم تو کافی تھے، گھر والے ذیشان ہی کہتے ہیں۔ کچھ دوست ذیشو کہتے تھے وغیرہ وغیرہ۔

2۔ عمر کے مڈ لائف کرائسس والے حصے میں داخل ہونے کے قریب ہوں۔ چند ایک دن میں 35 کا ہو جاوں گا۔ :)

تعلق تو خیبر پختونخواہ کے ایک شہر کوہاٹ سے ہے۔ بچپن اسی شہر میں گذرا۔ اس کے بعد کافی عرصہ پڑھائی اور جاب کے سلسلے میں راولپنڈی میں مقیم رہا، یوں پنڈی بوائے کہلانے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، جو ایک دیرینہ خواب تھا۔

3۔ پڑھائی اور پروفیشنلی تعلق کمپیوٹر/الیکٹرانک انجینئرنگ کے شعبے سے ہے۔ اور اس میں شعبدے دکھا کر گھر کے خرچے پورے کرتا ہوں۔

حسب روایت، لنکڈ ان پروفائل بھی حاضر ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
سوال نامہ:

4) کوئی ایسا واقعہ بتائیں جب آپ کو بلا کی حیرت ہوئی ہو۔ یہ بھی بتائیے کہ کیا کبھی ایسا ہوا کہ کسی واقعے نے آپ کو بہت زیادہ بدل دیا ہو؟
حیرت انگیز واقعہ تو اسوقت ذہن میں نہیں ہے۔ البتہ چھوٹی عمر میں بورڈنگ سکول میں رہنے کی وجہ سے مجھ میں کافی تبدیلیاں آئیں۔ اس سے پہلے میں کافی لاپرواہ ہوتا تھا۔ لیکن ہاسٹل میں رہنے کی وجہ سے کافی ذمہ داری آ گئی اور لوگوں سے انٹرایکشن بھی کسی حد تک بہتر ہوا۔
 
سید ذیشان

محفلین
سوال نامہ:

5) عروض ڈاٹ کام بنانے کا خیال کیسے آیا اور اس منزل کے راستے میں کن کن دشواریوں/چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا؟ مزید یہ کہ اس ویب سائٹ کو چلانے میں کیا چیلنجز آڑے آتے ہیں جن سے آپ جیتتے ہیں اور پھر ہم مستفید ہو پاتے ہیں؟

شاعری کا مجھے کافی عرصے سے شوق تھا اور کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا تھا۔ یونیورسٹی کے زمانے میں بھی یہ شوق برقرار رہا، لیکن اس وقت معلوم ہوا کہ شاعری کرنے کے لئے وزن کا بھی علم ہونا ضروری ہے۔ ہمارے ایک اردو کے استاد نے ایف ایس سی کے دوران اوزان کا نہایت مختصر تعارف کروایا تھا۔ تو شروع میں میں ہجے گن کر ہی کلام کو موزوں سمجھتا رہا۔ ایک مرتبہ کسی بک سٹور میں گیا کہ شاعری سیکھنے کی کتاب چاہیے۔ اس نے مجھے پہلے تو موسیقی سیکھنے کی کتاب دی پھر بڑی مشکل سے ایک شاعری کی کتاب ملی۔ جس کو لوڈ شیڈنگ کے دوران پڑھتا رہا لیکن اس میں رٹے پر کافی زور تھا تو اس کو پڑھنا کچھ عرصے میں چھوڑ دیا۔ پھر محفل جائن کی تو یہاں بھی اپنے تعارف کے دھاگے میں یہی سوال پوچھا کہ عروض کی کوئی کتاب آن لائن دستیاب ہو تو اس کا پتہ بتائیں۔ محمد وارث بھائی کے بلاگ کا کسی نے بتایا۔ جس سے کافی سیکھنے کو ملا۔ لیکن کتاب کی تلاش جاری رہی۔ اسی دوران فرانسس پریچٹ کی کتاب ملی جس سے عروض کا جن کسی حد تک قابو میں آ گیا۔ اور اس کتاب کا مطالعہ کرتے وقت ہی یہ خیال آیا کہ یہ کام تو کمپیوٹر الگورتھم سے بھی کرنا ممکن ہے۔ ایک عدد ڈکشنری البتہ اس کے لئے درکار ہو گی۔ تو ایک دن اردو انسائکلوپیڈیا کی لغت کو ڈاونلوڈ کرنے کا پروگرام لکھا۔ اور اس کے دو ہفتے بعد عروض کا انجن بنیادی شکل میں تیار تھا جس کو محفل میں شائع کیا۔

چیلینجز اور مشکلات تو کافی آئیں۔ سب سے پہلی مشکل یہ تھی کہ ویب سائٹ بنانے کا مجھے کوئی تجربہ نہیں تھا۔ اس کے لئے ایم وی سی سیکھی۔ پھر جاوا اسکرپٹ سیکھی۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ سیکھنا پڑا اور آخر کار عروض کی سائٹ جدید صورت میں مکمل ہوئی۔ اس کے لئے مزمل شیخ بسمل بھائی کی ترتیب کردہ بحور کا استعمال کیا، غالب کا مکمل دیوان چند محفلینز کی مدد سے شامل کیا تو سائٹ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو گئی۔

اب تو زیادہ تر مسائل ایسے الفاظ کے آتے ہیں جو کہ ڈکشنری میں موجود نہیں یا ان کی غلط تقطیع ہوتی ہو۔ اسی کو ہی درست کرتا ہوں۔ موبائل ایپ پر بھی کچھ کام ہو رہا ہے لیکن کافی سست ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
سوال نامہ:

6) آپ نے آج تک کن کن کھیلوں اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے؟

7) اگر آپ اردو محفل فورم پر نہ ہوتے تو کس شے سے محروم رہ جاتے؟

8 ) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں؟ اگر آپ کے پاس کسی ایک تاریخی واقعے کو روکنے کا اختیار ہو تو کس کو روکیں گے؟

9) اگر زندگی میں کبھی کسی وجہ سے مایوسی آنے لگے تو آپ اس پر کس طرح قابو پاتے ہیں؟

10) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟ اس حوالے سے اپنے تجربے سے سیکھنے والوں کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گے؟
6۔ کالج کے زمانے میں فٹبال کھیلتا تھا لیکن اسی وقت ہی معلوم ہو گیا تھا کہ سپورٹس کرنا اپنے بس کا روگ نہیں ہے۔ :LOL: اس کے لئے جو ہینڈ آئی کوآرڈینشن درکار ہے وہ خود میں نہیں پاتا۔ اب تو بس زیادہ تر جم، کبھی کبھار تیراکی یا پھر سکواش کھیلتا ہوں۔

7۔ اردو محفل پر شاعری کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ یقیناً اس سے محروم رہ جاتا۔ کسی حد تک ٹرولنگ سے بھی محروم ہوتا۔

8۔ حکمران تو بہت سے گذرے ہیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ تبدیل کیا ہے۔ لیکن نظریات کے لحاظ سے حضرت عیسیٰؑ اور حضرت محمد ؐ ہی نمائیاں ہیں۔ جدید دور میں کارل مارکس کے خیالات نے بھی دنیا پر اپنا اثر چھوڑا ہے۔ مسلم دنیا میں امام حسینؑ کی قربانی نے کافی بڑا کردار ادا کیا ہے۔

سائنس اور ریاضی میں نمائیاں کام چارلس ڈارون، نیوٹن، گاوس اور آئنسٹائن کا ہے۔

9۔ مایوسی آنے لگے تو مشاغل اور دین کی طرف راغب ہوتا ہوں۔ لیکن اس کا مکمل حل اب تک ڈھونڈھ نہیں پایا۔

10۔ ناکامیاں تو ہوتی رہتی ہیں۔ بڑی ناکامی شائد سپورٹس میں ناکامی ہے. جس کا سد باب دوسرے لٹرری مشاغل سے کیا۔ بچپن میں اس چیز کا بہت پریشر ہوتا ہے کہ آپ نے ہر چیز میں کامیاب ہونا ہے۔ لیکن اگر آپ اپنے سٹرینتھ کو پہچان لیں اور اس پر توجہ مرکوز رکھیں تو کامیابی ملنا ممکن ہے۔

کامیابی شائد یہی ہے کہ مشکلات سے گھبراتا نہیں اور ہر مشکل کو چیلنج کے طور پر لیتا ہوں۔
 
نور سعدیہ شیخ بہنا کا سوال نامہ:

۱. آپ کی زندگی میں سب سے بڑی خوشی کی خبر .....؟

۲. عروض ڈاٹ کام نہ بناتے تو کیا نیا کرتے ؟

۳. آپ کو شاعری کا خیال عروض میں مہارت کی وجہ سے آیا یا یہ اک اسرار ہے جو وجدان پر اترتا ہے ؟

۴. جب امی ناراض ہوتی ہیں تو کیسے مناتے ہیں؟

۵. خوشی کی تعریف؟ خوش کے پیچھے بھاگتے ہیں یا بنا جدوجہد کے ملتی ہے؟

6) آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟

۷.کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے؟

۸.آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟

۹.اگر آپ سے ملنے "فردوس عاشق اعوان آجائے تو کیا ردعمل ہوگا؟

۱۰.فرض کیا . آپ بلاول بھٹو کے سینئر ایڈوائزر ہیں، بلاول کو کیا نصیحت کریں گے؟
.

:)
 
سید ذیشان

محفلین
نور سعدیہ شیخ بہنا کا سوال نامہ:

۱. آپ کی زندگی میں سب سے بڑی خوشی کی خبر .....؟
میرے بیٹے علی کی پیدائش کی خبر سے کافی خوش ہوا تھا۔ اب یہ نہ کہیے گا کہ دوسرے بیٹے کی پیدائش پر کیوں خوشی نہیں ہوئی۔ :p
دونوں کی خوشی ایک جیسی تھی:sneaky:
۲. عروض ڈاٹ کام نہ بناتے تو کیا نیا کرتے ؟
میں نہ بناتا تو کوئی اور بنا لیتا۔ اپنی جاب سے ریلٹڈ نئے نئے کام تو کرتا رہتا ہوں۔ اردو کے لئے شائد او سی آر پر کام کرتا۔
۳. آپ کو شاعری کا خیال عروض میں مہارت کی وجہ سے آیا یا یہ اک اسرار ہے جو وجدان پر اترتا ہے ؟
جیسے پہلے ایک مراسلے میں بتایا کہ شاعری کا شوق پہلے سے تھا۔ عروض تو ایک ٹول ہے۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ماہر عروض میں نہیں ہوں۔ مجھے تو اکثر بحور کے نام بھی یاد نہیں۔

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ
۴. جب امی ناراض ہوتی ہیں تو کیسے مناتے ہیں؟

۵.
امی کو ناراض کبھی کیا نہیں۔ بچپن میں کیا ہوگا کہ بچے شرارتی ہوتے ہیں۔
خوشی کی تعریف؟ خوش کے پیچھے بھاگتے ہیں یا بنا جدوجہد کے ملتی ہے؟
مشکل سوال پوچھ لیا۔ خوشی کی تعریف ہر ایک انسان کے لئے مختلف ہوتی ہے اور پرسپیکٹو پر ڈپنڈ کرتی ہے۔ ایک بچے کو چیز خوش کرے وہ ضروری نہیں کہ بڑا ہو کر بھی اسے خوش کرے۔ لیکن ایک بات اٹل ہے کہ مال و دولت سے انسان خوشی خرید نہیں سکتا، خوشی دوسروں سے بے لوث محبت کرنے یا خدمت کرنے سے آتی ہے۔ یا پھر ریلیجس ایکسپیرئنس سے ملتی ہے۔
6) آپ کا موڈ کس بات پر آف ہوجاتا ہے؟
جب کوئی کام میری مرضی سے نہ ہو تو پھر موڈ آف ہو جاتا ہے۔
۷.کوئی کتاب جس نے آپ کی زندگی پر اثرات مرتب کیے؟
معاشرتی علوم کی کتاب۔ :p

مذاق برطرف، کتابیں میں پڑھتا ضرور ہوں لیکن ان کا اثر کچھ عرصے تک ہوتا ہے پھر بھول بھال جاتا ہوں۔ وکٹر ہیوگو کا ناول لاس مزرابلے کا اثر کافی دیر تک مجھ پر رہا۔ اس کی وجہ شائد یہ ہو کہ وکٹر ہیوگو شاعر بھی تھا اور اس کتاب میں شاعرانہ استعارات کا کافی استعمال ہے جس سے میں نے کافی حظ اٹھایا۔
۸.آپ کی سب سے بڑی خواہش کیا ہے؟
۹.اگر آپ سے ملنے "فردوس عاشق اعوان آجائے تو کیا ردعمل ہوگا؟
حیرت ہوگی۔ اور دوڑ لگاوں گا۔ :D
۱۰.فرض کیا . آپ بلاول بھٹو کے سینئر ایڈوائزر ہیں، بلاول کو کیا نصیحت کریں گے؟
.

:)
کہ زرداری کو جلد از جلد پارٹی سے خارج کرے۔ :)
 
زیک

مسافر
پڑھائی اور پروفیشنلی تعلق کمپیوٹر/الیکٹرانک انجینئرنگ کے شعبے سے ہے۔ اور اس میں شعبدے دکھا کر گھر کے خرچے پورے کرتا ہوں۔

حسب روایت، لنکڈ ان پروفائل بھی حاضر ہے۔
لنکڈ ان پروفائل کا کبھی کوئی فائدہ ہوا؟ روزانہ لنکڈ ان آپ کو کتنی بار ای میل کرتا ہے؟

امیج اور سگنل پراسسنگ کا کیسے شوق ہوا؟ آج کل اس فیلڈ میں کیا کر رہے ہیں؟
 
زیک

مسافر

سید ذیشان

محفلین
لنکڈ ان پروفائل کا کبھی کوئی فائدہ ہوا؟ روزانہ لنکڈ ان آپ کو کتنی بار ای میل کرتا ہے؟

امیج اور سگنل پراسسنگ کا کیسے شوق ہوا؟ آج کل اس فیلڈ میں کیا کر رہے ہیں؟

لنکڈان کا فائدہ ہے اگر آپ جاب سرچ کر رہے ہوں۔ ویسے بھی اس کا سوشل آسپیکٹ تو ہے ہی۔ مجھے کچھ رکروٹرز مسیج کرتے ہیں لنکڈ ان پر بھی۔

سگنل پراسسنگ کا تو یونیورسٹی میں ہی شوق ہوا۔ ہمارے ایک ٹیچر اس فیلڈ کے ماہر تھے اور ان کی کلاس میں کافی سیکھنے کو بھی ملتا تھا۔ پھر ریڈار پر کام کیا جس سے یہ شوق پختہ ہو گیا۔

آج کل کی تفصیلات لنگڈ ان پروفائل پر موجود ہیں۔ پہلے چھپی ہوئی تھیں اب ان کو کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top