سید ذیشان بھائی کا انٹرویو

محمدظہیر

محفلین
انٹرویو کا سلسلہ چند مزید سوالات کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں :)

۱۔ سگنل پراسیسنگ کیا ہے؟ آپ نے پی ایچ ڈی مقالے میں کس موضوع کا انتخاب کیا تھا؟
۲۔ کیا ابھی بھی ٹیچنگ پروفیشن سے وابستہ ہیں؟ ٹیچنگ لائن اچھی لگتی ہے یا کمپنی میں ملازمت؟ وجہ بھی بتائیں؟
۳۔ ایسی کونسی چیز ہے جو کسی بھی کام کے کرنے میں آپ کا حوصلہ بنائے رکھتی ہے ؟ Motivation کا سورس؟
۴۔ سنگاپور کی لائف سٹائل میں گھل گئے ہیں یا پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں؟ یا واپس جانا ایک غلط فیصلہ ہوگا؟
۵۔ فیملی کو کتنا وقت دیتے ہیں؟ کام کے اوقات میں کوئی گھریلو کام آجائے تو پہلی ترجیح کسے دیتے ہیں؟
۶۔ Introvert ہیں یا extrovert؟ اجنبیوں سے جلدی گھل مل جاتے ہیں یا وقت لگتا ہے؟
۷۔ زندگی میں سب سے اہم چیزیں کیا ہیں؟ کم از کم تین کا ذکر کریں؟
۸۔ جسمانی صحت کو کتنی اہمیت دیتے ہیں؟ sedentary lifestyle ہے یا exercise کو سنجیدگی سے لیتے ہیں؟
۹۔ وقت کو ضائع ہونے سے کیسے بچاتے ہیں؟
۱۰۔ کوئی ایسا واقعہ جو آپ کی زندگی میں پیش آیا ہو اور آپ کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے محفلین کے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے؟

:)
 
سید ذیشان

محفلین
انٹرویو کا سلسلہ چند مزید سوالات کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں :)

۱۔ سگنل پراسیسنگ کیا ہے؟ آپ نے پی ایچ ڈی مقالے میں کس موضوع کا انتخاب کیا تھا؟
یہ اصل میں Digital Signal Processing ہے۔ ڈیجیٹل اور انالگ سگنل میں تھوڑا فرق ہوتا ہے۔ انالگ سگنل کو پراسس کرنے کے لئے آپ کو انالگ سرکٹ بنانے پڑتے ہیں، جبکہ ڈجیٹل سگنل نمبروں کی شکل میں ہہوتے ہیں اور ان کو پروسیسر کے ذریعے سے پراسس کر کے اپنی مرضی کی انفارمیشن نکالنی ہوتی ہے۔ مثالیں:- موبائل فون پر آواز بھی ڈیجیٹل پراسسر سے ہو کر آتی ہے۔ ریڈار کا سگنل بھی اسی طرح پراسس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کی کئی اپلیکیشنز ہیں۔

پی ایچ ڈی مقالہ array signal processing سے متعلق تھا۔ جس میں کئی انٹیناز کے ذریعے سگنل کی سمت متعین کی جاتی ہے۔
۲۔ کیا ابھی بھی ٹیچنگ پروفیشن سے وابستہ ہیں؟ ٹیچنگ لائن اچھی لگتی ہے یا کمپنی میں ملازمت؟ وجہ بھی بتائیں؟

ٹیچنگ تو صرف ایک سال کی۔ ابھی میں انڈسٹری میں ہوں۔ اور اسی کام کو پسند کرتا ہوں۔ یہ آپ کے اپٹیچیوڈ پر ہے کہ آپ کو ٹیچنگ پسند ہے یا انڈسٹری۔ مجھے ذاتی طور پر انڈسٹری کمیں کام کرنا بہتر لگتا ہے۔
۳۔ ایسی کونسی چیز ہے جو کسی بھی کام کے کرنے میں آپ کا حوصلہ بنائے رکھتی ہے ؟ Motivation کا سورس؟

فائنل رزلٹ۔
۴۔ سنگاپور کی لائف سٹائل میں گھل گئے ہیں یا پاکستان واپس جانا چاہتے ہیں؟ یا واپس جانا ایک غلط فیصلہ ہوگا؟

مستقبل قریب میں تو پاکستان جانا مشکل ہی لگ رہا ہے۔
۵۔ فیملی کو کتنا وقت دیتے ہیں؟ کام کے اوقات میں کوئی گھریلو کام آجائے تو پہلی ترجیح کسے دیتے ہیں؟

فیملی کو ویک اینڈ پر ہی وقت دے پاتا ہوں۔ گھریلو کام ضروری ہو تو اس کو ہی ترجیح دیتا ہوں۔
۶۔ Introvert ہیں یا extrovert؟ اجنبیوں سے جلدی گھل مل جاتے ہیں یا وقت لگتا ہے؟

introvert ہوں۔
۷۔ زندگی میں سب سے اہم چیزیں کیا ہیں؟ کم از کم تین کا ذکر کریں؟

میرے خیال میں تو انسان کی integrity سب سے اہم چیز ہے۔ اس کے بعد پیشن۔ اور تیسری چیز بھول گیا ہوں۔
۸۔ جسمانی صحت کو کتنی اہمیت دیتے ہیں؟ sedentary lifestyle ہے یا exercise کو سنجیدگی سے لیتے ہیں؟

کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نہ کچھ ایکٹویٹی ہوتی رہے روزانہ۔ لیکن کوچہ آلکساں کا پراوڈ ممبر بھی ہوں۔ :D
۹۔ وقت کو ضائع ہونے سے کیسے بچاتے ہیں؟

آپ سے کس نے کہا کہ میں بچا پاتا ہوں۔ ہی ہی۔
۱۰۔ کوئی ایسا واقعہ جو آپ کی زندگی میں پیش آیا ہو اور آپ کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے محفلین کے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے؟

:)
اس وقت تو کوئی خاص واقعہ یاد نہیں آ رہا۔ سوچنے سے شائد یاد آ جائے۔
 
محمدظہیر

محفلین
پہلے سوال کے علاوہ بقیہ جوابات کے لیے اختصار سے کام لیا ہے :)
آپ سے کس نے کہا کہ میں بچا پاتا ہوں۔ ہی ہی۔
فضول میں وقت ضائع کرنے والے عروض جیسی ویبسائٹ تھوڑی بناتے ہیں :)
اس وقت تو کوئی خاص واقعہ یاد نہیں آ رہا۔ سوچنے سے شائد یاد آ جائے
انتظار رہے گا :)
 
فہد اشرف

محفلین
السلامُ علیکم سید ذیشان بھائی۔
انٹرویو کے تیسرے مرحلے کے لیے آپ کے سوالات تیار ہیں
۔۔۔۔۔
1۔ اپنی پسند اور ناپسند کے بارے میں بتائیں۔
2۔سنگاپور کی کوئی مثالی خصوصیت۔
3۔سیاحت کا شوق چاہے کم ہو یا زیادہ ہوتا سب میں ہے۔ آپ کی ڈریم ڈیسٹینیشن کیا ہے اور کیوں ہے؟
4۔آپ کی ہابیز کیا ہیں؟
5۔ جاب کے علاوہ آپ کی مصروفیات کیا ہیں؟
6۔اگر آپ کے پاس موقع ہو کہ آپ ماضی کے کنہیں پانچ عظیم شخصیات کی خوبیاں اپنے اندر سمو سکتے ہیں تو وہ پانچ خوبیاں کیا ہوں گی اور کن کی ہوں گی؟
7۔آپ کے پسندیدہ شاعر، ادیب اور کتاب؟
8۔کتابوں کو اب کتنا وقت دیتے ہیں؟ آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
9۔اپنے کچھ اشعار سنائیں۔ کیا اب آپ نے شاعری چھوڑ دی ہے؟
10۔اب تک کی ایجادات میں سب سے بڑی ایجاد کسے مانتے ہیں؟ (اگر آپ کا جواب میڈیکل ایجادات میں سے ہے تو نان میڈیکل بھی بتائیں)
 
سید ذیشان

محفلین
السلامُ علیکم سید ذیشان بھائی۔
انٹرویو کے تیسرے مرحلے کے لیے آپ کے سوالات تیار ہیں
۔۔۔۔۔
1۔ اپنی پسند اور ناپسند کے بارے میں بتائیں۔
یہ تو کافی جنرل سا سوال ہے۔ چونکہ رمضان ہے تو کھانے تک محدود رکھتا ہوں۔ کھانے میں گوشت کے تکے، برایانی، چٹنی کیساتھ پکوڑے پسند ہیں۔ ناپسند کوئی خاص نہیں۔ سب کچھ کھا لیتا ہوں۔
2۔سنگاپور کی کوئی مثالی خصوصیت۔
چونکہ یہاں پر کافی سارے کلچرز کے لوگ آباد ہیں تو آپ کو انواع و اقسام کے کھانے سستے داموں میسر ہیں۔ جن میں چائنیز، ملائشین، انڈونیشن، کورین، انڈین اور جاپانی سر فہرست ہیں۔ چونکہ مسلمان بھی کافی ہیں، تو یہ سب کھانے حلال وارئٹی میں بھی مل جاتے ہیں۔
3۔سیاحت کا شوق چاہے کم ہو یا زیادہ ہوتا سب میں ہے۔ آپ کی ڈریم ڈیسٹینیشن کیا ہے اور کیوں ہے؟
ڈریم ڈیسٹینیشن تو کونکورڈیا ہے جہاں کراکرم کی 4 بڑی چوٹیاں اور مزید کئی چوٹیاں ایک ساتھ ہیں۔ تصویروں میں یہ جگہ نہایت خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔ ڈریمی قسم کی۔
4۔آپ کی ہابیز کیا ہیں؟
شاعری کرنا اور پڑھنا۔ کتابیں بھی پڑھتا/سنتا ہوں۔ عروض سائٹ کا ذکر تو آ ہی چکا ہے جو کہ میری بیگم کی رقیب ہے اور مجھے اکثر اس کی وجہ سے سننا پڑتا ہے۔ :D
5۔ جاب کے علاوہ آپ کی مصروفیات کیا ہیں؟
جاب کےعلاوہ فیملی کی ہی مصروفیات ہیں۔
6۔اگر آپ کے پاس موقع ہو کہ آپ ماضی کے کنہیں پانچ عظیم شخصیات کی خوبیاں اپنے اندر سمو سکتے ہیں تو وہ پانچ خوبیاں کیا ہوں گی اور کن کی ہوں گی؟
اس کا جواب بعد میں کہ ابھی موبائل پر ہوں۔
7۔آپ کے پسندیدہ شاعر، ادیب اور کتاب؟
شاعر تو غالب ہی ہیں۔ ان کے علاوہ میر، جوش اور فیض کی شاعری بھی پسند ہے۔

ادیب سے زیادہ میں کتاب پسند یا باپسند کرتا ہوں۔ ادیبوں میں منٹو، یوسفی، انتظار حسین پسند ہیں۔

اردو میں تو یوسفی کی کتب کافی پسند ہیں۔
8۔کتابوں کو اب کتنا وقت دیتے ہیں؟ آخری کتاب کون سی پڑھی تھی؟
کوشش ہوتی ہے کہ سونے سے پہلے کچھ دیر کوئی کتاب پڑھ سکوں۔ اس کے علاوہ آڈیو بکس بھی سنتا ہوں جہاں پڑھنا مشکل ہو۔ آخری کتاب الکیمسٹ پڑھی تھی۔
9۔اپنے کچھ اشعار سنائیں۔ کیا اب آپ نے شاعری چھوڑ دی ہے؟
شاعری بہت کم ہوگئی ہے۔ مصروفیات کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں دے پا رہا۔ چند ایک تازہ اشعار پیش خدمت ہیں:
سیکھنے کا عمل معطل ہے
زندگانی کی کَل معطل ہے
شام کی بے کَلی کا کیا کہنا
اس کا ہر ایک پل معطل ہے
سوگواروں کی ہے یہ محفل، دیکھ!
جام چلتے ہیں دَل معطل ہے

10۔اب تک کی ایجادات میں سب سے بڑی ایجاد کسے مانتے ہیں؟ (اگر آپ کا جواب میڈیکل ایجادات میں سے ہے تو نان میڈیکل بھی بتائیں)
میڈیکل ایجادات میں تو اینٹی بایوٹک ہی سب سی بڑی ایجاد ہے۔ اس سے سالانہ لاکھوں کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچ جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ کمپیوٹر اور ارٹیفیشل انٹیلینجس کے بھی انسانوں پر بہت زیادہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں، یا مستقبل میں ہونگے۔
 
آخری تدوین:
یہاں انٹرویو ٹیم کی طرف سے سوالات کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا اور اب یہ لڑی محفلین کی طرف سے سوالات کو خوش آمدید کہتی ہے۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
سیکھنے کا عمل معطل ہے
زندگانی کی کَل معطل ہے
شام کی بے کَلی کا کیا کہنا
اس کا ہر ایک پل معطل ہے
سوگواروں کی ہے یہ محفل، دیکھ!
جام چلتے ہیں دَل معطل ہے
محترم سید ذیشان بھائی
آج وقت نے اجازت دی تو آپ کا انٹرویو پڑھ پایا ۔ سو تاخیر سے حاضری کی معذرت
اچھا لگا آپ کے مختصر سادہ جوابات پڑھ کر
کیا کہیں گے آپ ؟ زندگی بارے ؟ کیا ہے زندگی ؟ اور زندہ دلی کو کیوں مشروط کرتا ہے زمانہ زندگی سے ۔
بہت دعائیں
 
سید ذیشان

محفلین
آپ دونوں برادران کے مراسلے میں دیکھ چکا ہوں اور کوشش ہے کہ جلد جواب دے سکوں۔ ابھی مصروفیات کچھ ایسی ہیں کہ بالکل بھی فرصت نہیں مل رہی۔ اس کے لئے معذرت۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
محترم سید ذیشان بھائی
آج وقت نے اجازت دی تو آپ کا انٹرویو پڑھ پایا ۔ سو تاخیر سے حاضری کی معذرت
اچھا لگا آپ کے مختصر سادہ جوابات پڑھ کر
کیا کہیں گے آپ ؟ زندگی بارے ؟ کیا ہے زندگی ؟ اور زندہ دلی کو کیوں مشروط کرتا ہے زمانہ زندگی سے ۔
بہت دعائیں

نایاب بھائی انتظار کا شکریہ۔ کچھ عرصہ پہلے ایک شعر وارد ہو تھا:

؎زندگی ہے کہ اک سرائے ہے
شانؔ یاں وقت بِتا آگے چل

شعر اچھا ہے یا برا ہے اس پر تو کچھ نہیں کہہ سکتا ، لیکن ایک بات ہے کہ اگر سوچا جائے تو زندگی اسی لمحے کا نام ہے جو اب گذر رہا ہے، اور اسی پر آپ کا کسی حد تک اختیار ہے۔ ماضی گذر گیا اور مستقبل کا کسی کو علم نہیں ہے۔ تو اس لئے اس کو ایک سرائے سے تشبیح دی ہے۔ کہ خود کے سفر میں یہ ایک مختصر ٹھکانہ ہے اور اس سے آگے بہت کچھ باقی ہے۔

کیا اب بھی موبائل پر ہیں :)

سوال تھا کہ: ۔اگر آپ کے پاس موقع ہو کہ آپ ماضی کے کنہیں پانچ عظیم شخصیات کی خوبیاں اپنے اندر سمو سکتے ہیں تو وہ پانچ خوبیاں کیا ہوں گی اور کن کی ہوں گی؟

حضرت لقمان کی حکمت، حضرت حسین کا صبر اور شجاعت، فردوسی یا غالب جیسا شاعری پر کمال،اور آئنسٹائن جیسی کائنات کے بارے میں سوچنے کی قوت!
 
Top