سید زلفی بھیا اتنی تھوڑی مدت میں ایک ہزار مراسلے مکمل کرنے آپ کو مبارک ہو ۔
اسی طرح محفل کی رونق بڑھاتے رہیں۔
مانو بہنا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے میرے لئے مبارکباد کا دھاگہ کھولا ۔ آپ کی یہ محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔ سداخوش رہیں۔یہ کریڈٹ سیدھاشمشاد بھائی کو جاتا ہے ۔ان کی وجہ سے اتنی جلدی ایسا ممکن ہو سکا۔ آپ اگر جائزہ لیں تو99٪ میں نے الٹی گنگا اور الف بے پے کے کھیل میں لکھا، وہاں شمشاد بھائی ایسی خوبصورت باتیں لکھتے ہیں کہ خود بخود جواب دینے کو دل چاہتا ہے۔ کل شمشاد بھائی دیر سے آن لائن ہوئے تو آپ یقین جانیں دل ہی نہیں لگ رہا تھا۔ سوچتا ہوں انہیں شمشاد بھائی لکھوں یا ساحر بھائی؟؟؟
سید زلفی عُرف شاہ جی میری طرف سے بھی یک ہزاری منصب کی مبارکباد قبول فرمائیں۔
شمشاد بھائی! خیر مبارک۔ آج میں ایک حقیقت سے پردہ اٹھا رہا ہوں۔ ابتداء میں اس محفل میں چند سینئر لوگوں کی بے جا تنقید اور سخت رویے کی وجہ سے میں دل برداشتہ ہوگیا تھا ۔ قریب تھا کہ میں اس محفل سے ہمیشہ ہمیشہ کے ناطہ توڑ لیتا کہ ایسے میں الٹی گنگا اور الف بے پے کے کھیل میں آپ کی رفاقت نصیب ہوگئی۔ جس نے میرے پاؤں میں محفل کی محبت کی بیڑیاں اور ہاتھوں میں خلوص کی ہتھکڑیاں پہنا کر مجھے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفل کے قید خانے کا قیدی بنا دیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر آپ ڈبل مبارکباد کے حق دار ٹھہرے ہیں۔ اس لئے میری طرف سے آپکو مبارکباد،مبارکباد۔
اور خود زلفی اب تک غائب ہیں۔ مبارک ہو۔ خدا ایسی رفتار قائم رکھے ہر معاملے میں، محفل میں ہی نہیں، زندگی میں!!
شمشاد بھائی نے وضاحت فرما ہی دی۔ مجھے شام کو دوکان بند کرنے سے پہلے مکمل حساب کتاب کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے کمپیوٹر بند کر کے اس کام میں جت جاتا ہوں۔ پھر دوکان بند کر کے تقریبا دس کلو میٹر کی ڈرائیو کے بعد دوسری دوکان پر جاتا ہوں۔ وہاں چیکنگ کے بعد نماز عشاء پڑھ کر وہیں سو جاتا ہوں اور اگلے دن کی تہجد پڑھ کر اپنی دوکان کی طرف گاڑی دوڑا دیتا ہوں۔ دوکان پر پہنچ کر نماز فجر ادا کرتا ہوں اور تھوڑی سی ایکسرسائز کرنے کے بعد دوکان اوپن کر لیتا ہوں۔ اسی طرح معمولات ملیشیا چل رہے ہیں۔ سر جی خیر مبارک۔ آپ کی طرف سے دعائیں میرے لیے آب حیات ہیں۔ بہت مشکور ہوں کہ آپ نے پیغام تہنیت کے ساتھ ساتھ دعاؤں سے بھی نوازا۔ سدا خوش رہیں۔ میں آپ کی شفقتوں کے سہارے ہی اس محفل میں جی رہا ہوں۔ میں نے اوپر بھی ذکر کیا ہے۔ یہاں بھی وضاحت کرتا چلوں۔ مجھے شاعری کا شوق اردو محفل میں کھینچ کر لایا تھا۔ میں قوانین شاعری سے نابلد تھا لیکن شوق نے لکھنے پر مجبور کیا تو میں نے ایک دو بے ربط سی غزلیں لکھ ماریں۔(یہاںماری لفظ ہی جچتا ہے) اسی پر سینئرز کی طرف سے سخت جملے پڑھنے کو ملے۔ ایسے میں آپ نے انتہائی شفقت سے میری ایک غزل کی تصحیح کی جس نے مجھے حوصلہ دیا کہ یہاں پیار کرنے والے بھی لوگ موجود ہیں اور پھر شمشاد بھائی کی رفاقت نصیب ہوگئی۔ خیر شاعری کا شوق تو پھر کر کے اڑگیا لیکن محفل میں دل لگ گیا اور ہمیشہ کی اسیری بصد شوق قبول کر لی۔
زلفی بھائی ایک ہزار مراسلے مکمل ہونے پر بہت مبارکباد
پیاری بہنا خیر مبارک۔ حوصلہ افزائی کے لئے بہت بہت شکریہ۔ سدا خوش رہیں۔
ویسے زلفی صاحب کو بہت بہت مبارک ہو
ویسے وجی بھائی ، ویسے خیر مبارک، ویسے دو دفعہ خیر مبارک۔ ایک ویسے کے جواب میں اور دوسری مبارک باد کے جواب میں۔ بہت بہت شکریہ ۔ سداخوش رہیں۔
مبارک ہو
شکریہ کے ساتھ خیر مبارک۔ بہت نوازش بھائی جی۔ سداخوش رہیں۔
نوٹ:۔ ابتداء میں کئی ہفتے تک میں نےمحفل میں بالکل نہیں لکھا، وجہ یہ تھی کہ مجھے کوئی گائیڈ کرنے والا نہیں تھا اور خود معلوم نہیں تھا کہ کیسے لکھوں۔ صرف پڑھتا رہتا ہے۔ مجھے باربار یہ پیغام وصول ہوتا تھا کہ بھائی آپ نے ابھی تک ایک پیغام بھی نہیں لکھا۔ چلو محفل والوں کو سلام ہی لکھ دو۔ جی چاہتا تھا لیکن علم نہ ہونے کی وجہ سے لکھ نہیں پاتا تھا کیونکہ اس طرح کی کسی بھی محفل میں میری پہلی شرکت تھی۔