مبارکباد سید زلفی بھائی کے ایک ہزار پیغامات

شمشاد

لائبریرین
میرا اُلٹا حساب ہے یا پھر آپ کا اُلٹا حساب ہے۔

مجھے جنوں کی بجائے ناعمہ سے ڈر لگتا ہے۔
 
مقدس

لائبریرین
السلام علیکم بھیا
آپ کو بہت ساری مبارک ہو ایک ہزار سے زیادہ پوسٹس پر
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
مانو بہنا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے میرے لئے مبارکباد کا دھاگہ کھولا ۔ آپ کی یہ محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔ سداخوش رہیں۔یہ کریڈٹ سیدھاشمشاد بھائی کو جاتا ہے ۔ان کی وجہ سے اتنی جلدی ایسا ممکن ہو سکا۔ آپ اگر جائزہ لیں تو99٪ میں نے الٹی گنگا اور الف بے پے کے کھیل میں لکھا، وہاں شمشاد بھائی ایسی خوبصورت باتیں لکھتے ہیں کہ خود بخود جواب دینے کو دل چاہتا ہے۔ کل شمشاد بھائی دیر سے آن لائن ہوئے تو آپ یقین جانیں دل ہی نہیں لگ رہا تھا۔ سوچتا ہوں انہیں شمشاد بھائی لکھوں یا ساحر بھائی؟؟؟

جی بھیا چاچو واقعی بہت اچھے ہیں۔ :)
میں تو زیادہ تر آپ کو لائبریری ورک کے حوالے سے جانتی ہوں ناں آپ کی اپنا کام وقت پر کرنے کی عادت بہت اچھی لگی ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی آپ لوگ میری تعریفیں ہی اتنی کر رہے ہو تو سلسلہ یوسفیہ کے مرید اپنی تعریف سُن کر اپنے مرشد کی طرح چھاتی پُھلا لیتے ہیں اور ان کی بنیان تنگ ہو جاتی ہے جس کے لیے نئی بنیان خریدنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
 
کوئی بات نہیں چاچو خرید لیں وہ بھی سو دو سو کی آجائے گی ناں :laugh:
 
شمشاد

لائبریرین
فیصل آباد میں تو بنتی ہیں تو دو چار درجن وہاں سے لےکر بھیج دو۔ یا پھر شاہ جی یہ کام کر دیں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
کوئی بات نہیں چاچو خرید لیں وہ بھی سو دو سو کی آجائے گی ناں :laugh:
فیصل آباد میں تو بنتی ہیں تو دو چار درجن وہاں سے لےکر بھیج دو۔ یا پھر شاہ جی یہ کام کر دیں۔
مجھے تو مبارکباد کی بجائے یہ گپ شپ کا دھاگہ محسوس ہو رہا ہے۔ ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top