سید زبیر
محفلین
حمد باری تعالیٰ
حاضر ہیں ترےدربار میں ہم اﷲ کرم، اﷲ کرم
دیتی ہےصدا یہ چشم نم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
دیتی ہےصدا یہ چشم نم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
ہیبت سےہر اک گردن خم ہے ہر آنکھ ندامت سےنم ہے
ہر چہرے پہ ہے اشکوں سےرقم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
ہر چہرے پہ ہے اشکوں سےرقم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
جن لوگوں پہ ہے انعام تیرا ان لوگوں میں لکھ دے نام میرا
محشر میں مرا رہ جائے بھرم اﷲ کرم، اﷲ کرم
محشر میں مرا رہ جائے بھرم اﷲ کرم، اﷲ کرم
ہر سال طلب فرما مجھ کو ہر سال یہ شہر دکھا مجھ کو
ہر سال کروں میں طوافِ حرم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
ہر سال کروں میں طوافِ حرم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
میری آنےوالی سب نسلیں ترےگھر آئیں ترا در دیکھیں
اسباب ہوں اُن کو ایسےبہم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
اسباب ہوں اُن کو ایسےبہم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
اس ورد میں عمر کٹےساری، ہونٹوں پہ صبیح رہےجاری
اﷲ کرم، اﷲ کرم، اﷲ کرم، اﷲ کرم
: سید صبیح الدین صبیح الرحمانیاﷲ کرم، اﷲ کرم، اﷲ کرم، اﷲ کرم