مبارکباد سید عاطف علی بھائی کو گیارہ ہزاری منصب مبارک ہو

سید عاطف علی

لائبریرین
ماشاء اللّہ ماشاء اللّہ ہمارے بے حد قابل اور لائق بھیا کو بہت بہت مبارک جیتے رہیے شاد و آباد رہیے آپ سے اُردو محفل کی شان ہے اور دعا ہے کہ اس محفل کی آن بان اور شان بڑھاتے رہیے۔۔ڈھیروں دعائیں اپنے لائق اور باادب بھیا کے لئیے۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ اور آداب سیما آپا ۔ اللہ تعالی سدا سلامت اور خوش و خرم رکھے آپ کو ۔ بھئی آپ کی لازوال محبت کا شکریہ ممکن ہی نہیں ہے ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کو مبارک ہو عاطف بھائی!!!
بہت شکریہ عمران بھائی آپ کو بھی عزیزی اے خان والی دعا معمولی اضافے کے ساتھ دینے کو دل چاہ رہا ہے، لیکن ابھی بھی کچھ مصلحتیں اعتماد میں خلل ڈال رہی ہیں ۔ :)
آپا سے مشورہ کرنا پڑے گا ۔
بہر حال آپ کے لیے انتہائی پرخلوص نیک خواہشات زندگی کے مہمات کے لیے ۔
 

اے خان

محفلین
بہت شکریہ عمران بھائی آپ کو بھی عزیزی اے خان والی دعا عمولی اضافے کے ساتھ دینے کو دل چاہ رہا ہے م لیکن ابھی بھی کچھ مصلحتیں اعتماد میں خلل ڈال رہی ہیں ۔ :)
آپا سے مشورہ کرنا پڑے گا ۔
بہر حال آپ کے لیے انتہائی پرخلوص نیک خواہشات زندگی کے مہمات کے لیے ۔
میری دعا ہے کہ مفتی صاحب مسجد میں امامت دے کر واپس آرہے ہو اور کوئی ان کو آواز دے اے نوجوان مفتی مجھے آپ کی تلاش تھی اور ان کا نکاح ہوجائے۔اور آگے کے حالات کے لئے سید عاطف بھائی کی دعائیں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاہ صاحب قبلہ، ہم بھی سادات کے ماننے والے ہیں حضور۔ ایک دعائے خیرادھر بھی۔ :)
انشاء اللہ ۔ وارث بھائی ایک نہیں تین دعائیں اعماق ِقلب سے آج کے سجدے میں خالق کل رب ذولجلال کے حضور ۔
اور درویش کی صدا کیا ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک دعا سے تو شادی ہوجائے گی۔آگے کے حالات کے لئے بھی ابھی سے دعا مانگیں
خان صاحب آپ خواہ مخواہ ڈر رہے ہیں، آگے کے حالات کی پروا کبھی نہیں کرتے کیونکہ وہ آپ دعا کروائیں یا نہ کروائیں وہ ایک جیسے ہی ہونے ہیں۔ :)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
خان صاحب آپ خواہ مخواہ ڈر رہے ہیں، آگے کے حالات کی پروا کبھی نہیں کرتے کیونکہ وہ آپ دعا کروائیں یا نہ کروائیں وہ ایک جیسے ہی ہونے ہیں۔ :)
یہ باتیں اس عمر (بلکہ بالی عمریا)کے لیے بیکار ہیں وارث بھائی! کچھ امور کے لیے وقت خود تہیں کھولتا ہے ۔
 
Top