مبارکباد سید عاطف علی کے محفل پہ بارہ سال

جاسمن

لائبریرین
اس کی زباں میں اتنا اثر ہے کہ نصف شب
وہ روشنی کی بات کرے اور دیا جلے
سید عاطف علی اردو محفل کے انتہائی ممتاز اور ہر دلعزیز محفلین میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بہت بامروت اور کشادہ دل ہیں۔ نفیس اور شائستہ مزاج کے حامل سید عاطف ایک بہترین شاعر اور علمی و ادبی شخصیت ہیں۔ ان سے بات کر کے آپ کا دل باغ باغ نہ ہو جائے تو میرا نام جاسمن سے بدل کے جیسمین کر دیجیے گا۔ :grin1:
آج محفل پہ سید صاحب کی بارہویں سالگرہ ہے۔ آپ کو محفل پہ بارہ سال کا علمی ، ادبی اور تفریحی سفر مبارک ہو ۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے منسلک سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، نعمتیں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہر بلا سے پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
 
الف نظامی

لائبریرین
بہت بہت مبارک سید صاحب۔
سید عاطف علی صاحب ایک متاثر کن اور وضع دار شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی ذات ،تحریر، رویہ سب ہی متاثر کن ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
آج محفل پہ سید صاحب کی بارہویں سالگرہ ہے۔ آپ کو محفل پہ بارہ سال کا علمی ، ادبی اور تفریحی سفر مبارک ہو ۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے منسلک سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، نعمتیں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہر بلا سے پناہ دے۔ آمین!
سید عاطف علی بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔/
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپکا ادبی سفر دن دونی رات چوگنی ترقی کرے ۔آمین
سلامت رہیے شاد و آباد رہیے اللہ پاک جاسمن کی اور ہماری ساری دعائیں آپ کے حق میں قبول فرمائے آمین ۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اس کی زباں میں اتنا اثر ہے کہ نصف شب
وہ روشنی کی بات کرے اور دیا جلے
سید عاطف علی اردو محفل کے انتہائی ممتاز اور ہر دلعزیز محفلین میں شمار کیے جاتے ہیں۔ بہت بامروت اور کشادہ دل ہیں۔ نفیس اور شائستہ مزاج کے حامل سید عاطف ایک بہترین شاعر اور علمی و ادبی شخصیت ہیں۔ ان سے بات کر کے آپ کا دل باغ باغ نہ ہو جائے تو میرا نام جاسمن سے بدل کے جیسمین کر دیجیے گا۔ :grin1:
آج محفل پہ سید صاحب کی بارہویں سالگرہ ہے۔ آپ کو محفل پہ بارہ سال کا علمی ، ادبی اور تفریحی سفر مبارک ہو ۔
اللہ پاک آپ اور آپ سے منسلک سب لوگوں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، نعمتیں، آسانیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ ہر بلا سے پناہ دے۔ آمین!
ثم آمین!
شاہ جی باکمال آدمی ہیں۔۔۔نفیس بھی۔۔۔ میری افتاد طبع بہت زیادہ نستعلیق ہونے سے گھبراتی ہے مگر شاہ جی کا کمال یہ ہے کہ ہم ایسوں سے بھی گفتگو کریں تو ذرا کم علمی گفتگو فرما کر ہمارا بھرم رکھتے ہیں کہ کہیں ہم احساس کمتری سے ہی نہ مارے جائیں۔۔۔۔ سر بہ سر محبت شاہ جی کے لیے۔۔۔۔
 
Top