سولھویں سالگرہ سید عمران بھائی کے ساتھ علمی اور معلوماتی مکالمہ

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت اچانک جو غم ملیں اور خاص طور پر والدین کے بچھڑنے پر وہ زندگی بھر تازہ رہتے ہیں انسان جب سوچ لیتا ہے لگتا ہے گویا کل ہی بچھڑے ۔۔۔سچ ہے سب روشنیاں بیکار ہیں اس عظیم نقصان کے سامنے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ہم نے اپنے والدین کو آناً فاناً کھویا خاص طور پر اپنی اماّں کو اباّجان تو پھر بھی تین دن ہسپتال میں رہے پر اماّں تو رات ہمارے ساتھ سوئیں فجر ہمارے ساتھ پڑھ کر لیٹیں اور پھر نہ اُٹھیں تو بس ایسا لگتا ہے جیسے کل کا واقعہ ہے ۔۔اچانک بچھڑنا خاص طور پر
والد ین کا بے حد تکلیف دہ ہے ۔۔پر انسان یہاں بڑا بے بس ہے سوائے دعا کے کچھ نہیں کر سکتا پروردگار درجات بلند فرمائے آمین!!!!!!!
آمین
اور جن کے والدین سلامت ہیں اللہ پاک ان کا سایہ دیر تک قائم رکھے، آمین
 
Top