سید قاسم محمود انتقال کر گئے ۔۔۔

طارق راحیل

محفلین
سيد قاسم محمود كى ياد ميں _______ محمد آصف مرزا

مسندِعلم ويران ہے

خلق انجان ہے

شہر پستہ قداں سے کتنا بڑا آدمى اٹھ گیا

آدمی وہ جو کہ عمر بھر

گرد بادِ جہالت کے عفریت کو

خامہء علم سے

پابہ زنجیر کرنے میں کوشاں رہا

دشتِ تحقیق کی نا شگفتہ و دور آشنا سرزمینوں کی تسخیر میں

پابرہنہ و تنہا سہی

سر بگرداں رہا

ایک آتش فشاں اپنے سینے میں دہکائے ۔۔۔

برفاب ذہنوں کو تحلیل کرتا رہا

حرف و الفاظ ومعنى كى ترسيل كرتا رہا

اپنے حيران جذبوں كى تكميل كرتا رہا

كم نظر، بے بصر اہلِ دانش كے انبوہِ بے فیض میں

آسمانِ تجسس كا روشن ستارہ تھا وہ

تن بہ تقدير، آساں پرستوں کے شہرِ دل آزار میں

عزم وہمت کا، محنت کا اك استعارہ تھا وہ

ہر نئے دِن کا تازہ شمارہ تھا وہ

اك ادارہ تھا وہ

کام جنت تھا اس کی،

مجھے ہے گماں، خلا میں بھی،

وہ ’قاموسِ فردوس‘ ترتیب دینے کی دھن میں

ملائک سے مصروفِ تحقیق ہو گا !
 

طارق راحیل

محفلین
گلوبل سائینس میں کل ان کا تعارف اور ان کے کارنامے پڑھ کر دل میں عقیدت اور محبت کا طوفان امنڈ پڑا ہے
ان کے مشن کو مکمل کرنا ہم آنے والی نسلوں کا ہی فرض ہے اب
 
Top