دعا سید لبید غزنوی بھائی کی والدہ شدید علیل ہیں

السلام علیکم ،
آج صبح ہمیں سید لبید غزنوی بھائی کی جانب ان کی والدہ کے علیل ہونے کی خبر ملی ۔دل بہت افسردہ ہوا ، آپ محفلین ان کی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاکریں اور لبید بھائی کو والدہ کے لیے او نیگٹو خون کی اشد ضرورت ہے ۔وہ اس وقت بہت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔آپ محفلین سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اگر ممکن ہو سکے تو اس سلسلے میں ان کی بھرپور مدد فرمائیں ۔اگر وہ اس وقت ہمارے شہر میں موجود ہوتے تو ہم خود ہی بندوبست کردیتے ۔
جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا ۔
 
آخری تدوین:

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
وعلیکم سلام
اللہ اُن کی والدہ کو صحت عطا فرمائیں۔ آمین۔
کونسے شہر میں چاہیے خون؟ کوشش کی جاسکتی ہے۔ میرا اپنا تو او پوزیٹو ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اللہ کریم و رحیم انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ ان کی اور اہلِ خانہ کی پریشانی اور مشکل کو دور فرمائے اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ آمین یارب۔
 

احمد محمد

محفلین
اللہ تعالٰی لبید بھیا کی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائیں اور اس مشکل میں ان سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں۔ آمین
 

یاقوت

محفلین
اللہ پاک انھیں صحت کاملہ سے نوازیں اور محترم لبید صاحب پر ماں جی کا سایہ تادیر بصحت قائم دائم رہے۔۔۔۔
 
Top