21 اگست 2016 کومیں، میرے پیارے چاچواور دو دوست کسی کام کی غرض سے لاہور آئے ہوئے تھے تو چاچو جی نے کہا عبداللہ کسی دوست سے ملنا ہے تو بتاؤ۔ میرے دماغ میں سید لبید غزنوی صاحب کا نام ہتھورے کی طرح ٹکرا۔ میں نے ان سے رابطہ کیا انہوں نے فورا کہا بہت خوشی ہو گی اگر آپ میرے پاس آئیں گے تو۔ انہوں نے مجھے اپنا ایڈریس سینڈ کیا اور ہم ان کے یہاں پہنچ گئے۔ ماشاءاللہ سید صاحب ہمیں اس طرح ملے جیسے ہمیں صدیوں سے جانتے ہیں اور انہوں نے بہت اچھی ضیافت بھی کی اور سب نے انہیں پسند کیا۔ میں پہلے بھی کئی محفلین سے دور دور تک مل کے آیا ہوں لیکن سید صاحب کا خلوص اور محبت دوسروں سے کہیں بہتر تھا۔
سید لبید غزنوی
 
قیصرانی

لائبریرین
میں کچھ سمجھا نہیں!
جب آپ کسی دوست سے پہلی بار یا کچھ عرصے بعد ملتے ہیں اور وہ اتنی یادگار ملاقات ہوتی ہے کہ آپ محفل پر اس بارے دھاگہ کھولتے ہیں تو بہتر ہے کہ کچھ مزید تفصیل بھی لکھ دیں تاکہ آپ دونوں احباب کے بارے اہل محفل کچھ جان سکیں
 
زیک

مسافر
میں کچھ سمجھا نہیں؟
آپ نے ملاقات کے متعلق صرف یہ لکھا ہے:
سید صاحب ہمیں اس طرح ملے جیسے ہمیں صدیوں سے جانتے ہیں اور انہوں نے بہت اچھی ضیافت بھی کی اور سب نے انہیں پسند کیا۔ میں پہلے بھی کئی محفلین سے دور دور تک مل کے آیا ہوں لیکن سید صاحب کا خلوص اور محبت دوسروں سے کہیں بہتر تھا۔
کیا باتیں ہوئیں؟ تصاویر؟ اور باقی کچھ اور بھی ملاقات کے متعلق اگر بتانے والا ہو؟
 
خوب، مناسب سمجھیں تو ملاقات کا حال تفصیل سے لکھ دیں
ملاقات کی کوئی تفصیل؟
دراصل سید صاحب سے بات چیت محفل میں ہی ہوئی تھی ماشاءاللہ علمی شخصیت ہیں اور انہوں نے رمضان میں مجھے ملاقات کی دعوت بھی دی تھی لیکن مصروفیت کی وجہ سے مل نہیں سکا۔ کل ان کے پاس گیا تو انہوں نے جہاں پر سید صاحب دین کی خدمت کر رہے ہیں وہاں انہوں نے بڑی محبت کے ساتھ لائبریری وزٹ کروائی اور اتفاق سے جس ادادے میں یہ کام کرتے ہیں وہاں میرے چاچو کے دوست بھی کام کرتے ہیں اور میرے ساتھ ایک دوست حافظ عبدالحفیظ صاحب بھی تھے ان کے تین دوست بھی اسی ادارے میں کام کرتے ہیں لہذا میرے ساتھ چاچو اور حافظ صاحب نے بھی اپنے دوستوں کو مل لیا۔
 
شکریہ
 
زیک

مسافر
سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں عزیزم ۔۔۔عبداللہ امانت محمدی صاحب کا بہت مشکور ہوں ۔۔
اللہ ان کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی دے آمین۔۔۔
بہت ساری دعائیں آپ کے لیے ۔۔۔
خوش رہیں۔۔
 
سلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں عزیزم ۔۔۔عبداللہ امانت محمدی صاحب کا بہت مشکور ہوں ۔۔
اللہ ان کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی دے آمین۔۔۔
بہت ساری دعائیں آپ کے لیے ۔۔۔
خوش رہیں۔۔
وعلیکم السلام بھائی جان۔۔۔۔۔۔۔
آمین
جزاک اللہ خیرا
 
Top