سید منظر ان پیج کی کمپنی سے الگ ہوگئے!

عارف انجم

محفلین
آج اتفاقاً ان پیج کی ویب سائیٹ http://www.inpage.com/ پر گیا تو یک اہم نوٹس پر نظر پڑی جس میں لکھا تھا کہ سید منظراب ان پیج کے ڈیلر نہیں رہے اور ان سے سافٹ ویئرخریدنے والے خود ذمہ دار ہوں گے۔

Important Notice


  • This is to bring to everybody's notice that Syed Manzar of Axis Softmedia Private Limited was appointed as a reseller of InPage™ software license for selling, distributing and promoting the same on behalf of the Company. We would like to inform you all that for quite some time now he is no longer authorized to deal in any manner whatsoever with regard to the InPage™ software. It is hereby brought to everyone's notice that Concept Software Private Limited will not be bound by any contract, agreement, understanding etc. between any third party and Syed Manzar and/or Axis Softmedia Private Limited for purchase of InPage™ Urdu software license, post the termination of the reseller agreement. Any person/organization doing so shall do so at his/her/its sole costs, risks and consequences. For uptodate and current list of resellers please visit InPage Resellers
    ۔۔
    ۔

    بظاہریہ کمپنی میں اختلافات کی علامت ہے۔ کسی اور صاحب کے پاس معلومات ہوں تو شیئر کرے۔ ان پیج کا نیا ورژن 3٫5 بھی اس لحاظ سے ناکام ہوا ہے کہ اس میں مرزا احمد جمیل والے ترسمیموں پر مبنی نستعلق خط کے بجائے ایک نیا نستعلیق خط استعمال ہوا ہے جس میں کئی خرابیاں ہیں۔


 

قیصرانی

لائبریرین
اطلاع کا شکریہ۔ مجھے ذاتی طور پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان پیج کی ضرورت ہی نہیں پڑتی :)
 
اوہ اچھا، ایکسس سوفٹ میڈیا اب انپیج سے لاتعلق ہوگئی ہے۔
پھر یہ ایکسس سوفٹ میڈیا کی ویب سائٹ پر جو علی نستعلیق کا دیدار کروایا گیا ہے، وہ انپیج کی طرف سے ہے یا ایکسس والوں کی طرف سے؟ اور انپیج کے نئے ورژن میں کون سا نستعلیق فونٹ استعمال کیا گیا ہے؟
 
میں نےعرصہ ہوگیا ہے کہ ان پیج استعمال نہیں کیا!
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ورڈ کی اردو سپورٹ ہو نے بعد اب ان پیج کی کیا ضرورت باقی ہے؟
یعنی اس میں کیا اضافی فوائد ہیں؟
 
کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ ورڈ کی اردو سپورٹ ہو نے بعد اب ان پیج کی کیا ضرورت باقی ہے؟
یعنی اس میں کیا اضافی فوائد ہیں؟
بے شک مائیکروسافٹ آفس نے اُردُو کی سپورٹ دیکر اِسے اہلِ اُردُو کا ہمدم ،ہمنوااوررفیقِ کاربنادیا ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا تجربہ بیان کرتا ہوں کہ ایک بار اپنے دوست کا ایک مضمون تقریباًپندرہ صفحات کا جب میں نے اِس پر کمپوز کرکے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کاپی بنائی تو الفاظ تتر بتر ہوگئے ،جوسیٹنگ صفحے کی میں نے کی تھی وہ قائم نہ رہی اور ایک عجیب وغریب نمونہ سامنے آیاجبکہ اِن پیج میں ایسا نہیں ہے جدیدان پیج میں جب کا پی پی ڈی ایف میں کی تو صفحے کی سیٹنگ، الفاظ کی ترتیب اور مضمون کی صورت بعینہٍ وہ رہی جو پہلے سے طے تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے خیال میں یہ ہے اِس وقت بھی اِن پیج کے وجود کا جواز۔۔۔
بلکہ میرا خیال ہے کہ جیسے جمیل احمد صاحب نے اُردُو کا ایک معقول سافٹ وئیر بنانے کی مخلصانہ کوشش، شعوری جدوجہد،علمی اور عقلی کاوش کی تھی اور اُردُو کے مزاج کا لحاظ رکھتے ہوئے خطِ نستعلیق تشکیل دیا تھا ایسے ہی دیگر کم از کم ایم سی ایس (کمپیوٹر سائنس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ )حضرات اور سافٹ وئیر انجینئرنگ میں طاق ٹیکنالوجسٹ کرام کے اِس کام کو آگے بڑھانے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔
ایک اہم بات یہ کہ ایک زیادہ ایڈوانس اور اُردُو کے مزاج کا نمائندہ ٹیکسٹ رائٹر اُردُو کی ویب سائٹس کے لیے درکار ہے جو اُردُو شاعری کمپوز کرنے کی ضروریات کو بھی کماحقہ ٗ پورا کرسکے ۔​
 
آخری تدوین:
ایسے ہی دیگر کم از کم ایم سی ایس (کمپیوٹر سائنس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ )حضرات اور سافٹ وئیر انجینئرنگ میں طاق ٹیکنالوجسٹ کرام کے اِس کام کو آگے بڑھانے کے لیے آگے آنے کی ضرورت ہے
ان پیج پروپرائٹری سافٹ ویر ہے اس لیے اس پر کیے گئے کام کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہے. بطور سافٹ ویر اینجنییر میرے نزدیک XeLaTeX اور Indesign کی موجودگی میں ایسے کسی word processor کی ضرورت بھی نہیں ہے.
ایک اہم بات یہ کہ ایک زیادہ ایڈوانس اور اُردُو کے مزاج کا نمائندہ ٹیکسٹ رائٹر اُردُو کی ویب سائٹس کے لیے درکار ہے جو اُردُو شاعری کمپوز کرنے کی ضروریات کو بھی کماحقہ ٗ پورا کرسکے ۔
یہ کام آسان نہیں ہے اور مفت میں کوئی بھی شخص اس کا بیڑا نہیں اٹھانے والا. ان پیج کو ہی دیکھ لیں، زیادہ تر لوگ اس کا بھی 'کریک' تلاش کرتے معلوم ہوں گے. حالانکہ بہت سے مفت متبادل موجود ہیں.
 
بے شک مائیکروسافٹ آفس نے اُردُو کی سپورٹ دیکر اِسے اہلِ اُردُو کا ہمدم ،ہمنوااوررفیقِ کاربنادیا ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنا تجربہ بیان کرتا ہوں کہ ایک بار اپنے دوست کا ایک مضمون تقریباًپندرہ صفحات کا جب میں نے اِس پر کمپوز کرکے پی ڈی ایف فارمیٹ میں کاپی بنائی تو الفاظ تتر بتر ہوگئے ،جوسیٹنگ صفحے کی میں نے کی تھی وہ قائم نہ رہی اور ایک عجیب وغریب نمونہ سامنے آیا ۔​
فانٹس کا معمولی سا بھی تجربہ بھی ہوجائے تو ایسا مسئلہ بالکل بھی نہیں ہوتا۔ جبکہ انپیج میں آپ کے اختیارات اس قدر محدود ہوتے ہیں کہ گویا آپ کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے گئے ہیں۔ انپیج کی ایک ہی بڑی خصوصیت کرننگ ہے جوکہ ورڈ میں پیامی وغیرہ فانٹس سے کسی قدر حاصل کی جاسکتی ہے۔
 
Top