سید مودودیّ کا ترجمہ قرآن

قسیم حیدر

محفلین
اردو زبان میں کیے جانے والے قرآنی ترجموں میں سید مودودی کے ترجمے یا ترجمانی کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ اسے یونی کوڈ میں کیا جائے تو بہت مفید ہو گا۔ میں اسے شروع کر سکتا ہوں۔ مجھے صرف یہ معلومات چاہیئیں کہ کیا اس پر پہلے سے کام ہو رہا ہے۔ یا کاپی رائیٹ کا مسئلہ تو نہ ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
آپ محفل میں تلاش کر لیتے تو معلوم ہو جاتا۔ کام چل رہا ہے لیکن چیونٹی کی رفتار سے۔ اگر آپ حصہ لینا چاہتے ہیں تو جزاک اللہ خیراً۔ پہلی جلد پر یہاں میں کام کروا رہا ہوں، دوسری جلد پر شایستہ یہاں محفل میں مصروف ہیں۔ تیسری جلد سے آپ شروع کر دیں۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قسیم حیدر، اس سلسلے میں آپ صرف متن کو یونیکوڈ میں پوسٹ کریں گے یا اسکین بھی ساتھ ساتھ میہا کر سکیں گے ؟
 

قسیم حیدر

محفلین
شگفتہ بہن!
تفہیم القرآن سکین شدہ حالت میں مختلف ویب سائٹس پر موجود ہے۔ اس لیے میں صرف یونی کوڈ پوسٹنگ کرسکوں گا۔ میں چاہتاہوں کہ پہلے صرف ترجمہ ڈیجیٹائز ہو جائے۔ تفسیر کا کام بعد میں ہوتا رہے گا۔ اپنی رائے سے مطلع فرمائیے۔ تفہیم کا آن لائن ورژن اس لنک پر موجود ہے۔

http://www.maududi.org/tafheemulquran/readonline.php
 

نصیرحیدر

محفلین
اسلام عیلکم
بھائی یہ بھی اچھا خیال ہے کہ پہلے صرف ترجمعے کا کام مکمل ہو جائے بعد میں تفسیر کا کام کر لیا جائے
 
Top