سیرت النبی از شبلی نعمان سید سلیمان ندوی

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
سیرت النبی پر یہ کتاب اپنی نوعیت کی منفرد کتاب ہے اور اردو بولنے والوں کے لیے میں‌سمجھتا ہوں کہ اس کتاب کو ضرور مہیا کیا جانا چاہیے اور میرا غالب گمان بھی یہ ہے کہ کاپی رائٹ سے آزاد ہوچکی ہوگی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

کیا آپ اس پر خود کام کرنا چاہ رہے ہیں یا ٹیم کی صورت ؟ شعبہ اسکین میں فرخ بھائی (سخنور) سے معلوم کریں اس عنوان کا اسکین متن دستیاب ہے یا نہیں ؟
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ!
جی بالکل میں‌ٹیم کی شکل میں‌کام کرنا چاہوں گا
 

فرخ منظور

لائبریرین
جی بہت شکریہ موجو بھائی اور شمشاد بھائی ۔ میرا خیال ہے میں نے یہ کتاب کہیں دیکھی ہے۔ بہرحال ڈھونڈتا ہوں۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
سیرت النبی کے بہت سے ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں
میرا خیال ہے اقبال سائبر لائبریری والے ایڈیشن کا کچھ پتہ نہیں‌کب اور کس ادارے کا ہے
کوئی شخص جب ریفرنس دینا چاہے گا تو اس کے پاس اصل کتاب اٹھانے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں ہوگا تو کیا کوئی ایسا طریقہ ہوسکتا ہے کہ ہماری ای بک سے قاری حوالہ بھی دے سکے
اس کے لیے میرے ذہن میں‌تو یہی ہے کہ اس کہ کوئی مخصوص ایڈیشن اور پبلشر کو سامنے رکھنا پڑے گا پھر ہمیں‌اسے ہی سکین کر کے سب کو فراہم کرنا پڑے گا۔

آپ سب کا شکریہ کہ آپ نے اس کام میں‌اپنی دلچسپی کا اظہار کیا
 

شمشاد

لائبریرین
میرا مطلب تھا کہ ہم ان کا تصویری مواد استعمال کریں گے تو ان کو کوئی اعتراض تو نہ ہو گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں انہوں نے یہ کتابیں لوگوں کے لئے ہی رکھی ہیں۔ انہیں کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ آپ بے فکر رہیں انہیں بالکل اعتراض نہیں ہوگا اور اگر بالفرض ہوگا بھی تو میں کچھ نہ کچھ اس مسئلے کا حل کر لوں گا۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
میں بھی اس کام میں آپ کاہاتھ بٹناچاہتاہوں۔ امیدہےکہ طریقہ کاربتادیں کہ اس کوکس ترتیب سےٹائپ کرناہے۔

والسلام
جاویداقبال
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
اوراگریہ علامہ اقبال سائبرلائبری میں موجودہےتواس کالنک دےدیں اورباقی جانچ کرلیں کہ واقعی یہ کونساایڈیشن ہے۔تاکہ اس پرکام شروع کیاجاسکے۔

والسلام
جاویداقبال
 

فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
اوراگریہ علامہ اقبال سائبرلائبری میں موجودہےتواس کالنک دےدیں اورباقی جانچ کرلیں کہ واقعی یہ کونساایڈیشن ہے۔تاکہ اس پرکام شروع کیاجاسکے۔

والسلام
جاویداقبال

آپ نے شاید غور نہیں کیا میں لنک دے چکا ہوں۔ میرے سب سے پہلے مراسلے میں وہ لنک موجود ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
سوری میں نےلنک دیکھانہیں تھا۔اب اس سلسلےمیں کیاطریقہ کاربناہےکوئی نئی پیش رفت ہوئی کہ نہیں؟

والسلام
جاودیداقبال
 

اسد

محفلین
اقبال سائبر لائبریری میں بیشتر کتابیں انپیج میں ٹائپ کی گئی ہیں اور ان سے gif امیج بنا کر سائٹ پر ڈالے گئے ہیں۔ اصل کتاب کے سکین شدہ صفحات موجود نہیں ہیں۔

اگر کوئی اس سائٹ کے کسی ذمہ دار (یا غیر ذمہ دار) فرد سے رابطہ کر سکے تو شاید انپیج کی فائل حاصل ہو سکے۔...

میرے خیال میں سید سلیمان ندوی کے انتقال کو پچاس برس نہیں ہوئے، اس لئے کم از کم دوسری جلد میں کاپی رائٹ کا مسئلہ ہو گا۔ مجھے یاد نہیں کہ اس کی پہلی جلد شبلی نعمانی کی زندگی میں طبع ہوئی تھی یا نہیں۔ اگر ایسا تھا تو پہلی جلد کاپی رائٹ سے آزاد ہو گی۔ لیکن اگر سید سلیمان ندوی نے پہلی جلد کی تدوین بھی کی ہو تو پھر یہ بھی کاپی رائٹ میں ہو گی۔
 

اسد

محفلین
چند دن پہلے کسی نے ایک سائٹ پر تبصرہ اور لنک دیا تھا، شاید کوئی سعید صاحب ہیں جن کی سائٹ ہے۔ اس سائٹ پر مصنفین کی تاریخِ پیدائش و وفات بھی موجود تھیں۔ اس سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اچانک بجلی جانے کی وجہ سے بک مارک نہیں کر سکا اور براؤزر کی ہسٹری میں بھی موجود نہیں ہے۔ تلاش کے لئے مطلوبہ معلومات بھی نہیں ہیں۔
 
Top