سیرت النبی ﷺ پر سوالات:
(1) ہمارے پیارے نبی ﷺ کا نام کیاہے؟
جواب: حضرت محمدﷺ
(2) ہمارے پیارے نبیﷺ کے والد کا نام کیا ہے؟
جواب:حضرت عبداللہ
(3) ہمارے پیارے نبیﷺ کے دادا کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت عبدالمطلب
(4) ہمارے پیارے نبیﷺ کی دادی کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت فاطمہ بنت عمر مخزومیہ
(5) ہمارے پیارے نبیﷺ کے جدامجد کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت اسماعیل بن حضرت ابراہیم علیہما السلام
(6) ہمارے پیارے نبیﷺ کی والدہ کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت آمنہ
(7) ہمارے پیارے نبیﷺ کے ناناکا نام کیا ہے؟
جواب:حضرت وہب
(
ہمارے پیارے نبیﷺ کی نانی کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت برہ بنت عبدالعزی
(9) ہمارے پیارے نبیﷺ کے خاندان کا نام کیا ہے؟
جواب: قریش کی شاخ بنوہاشم
(10) ہمارے پیارے نبی ﷺ کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: پیرآٹھ ربیع الاول کے دن۔
(11) ہمارے پیارے نبی ﷺ کی رضاعی والدہ کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا۔
(12) ہمارے پیارے نبیﷺ کے والد کا انتقال کب ہوا؟
جواب: آپ ﷺ کی ولادت سے چھ ماہ پہلے۔
(13) ہمارے پیارے نبی ﷺ کی والدہ کا انتقال کب ہوا؟
جواب: جب آپ کی عمر چھ سال تھی۔
(14) ہمارے پیارے نبی ﷺ کے دادا کا انتقال کب ہوا؟
جواب: جب آپ کی عمر ،آٹھ سال دو مہینے دس دن تھی۔
(15) ہمارے پیارے نبی ﷺ کا نکاح کتنی عمر میں ہوا؟
جواب: اکیس سال کی عمر میں۔
(16) ہمارے پیارے نبی ﷺ کی پہلی بیوی کا کیا نام ہے؟
جواب: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا
(17) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے آپ ﷺ کی کتنی اولاد ہوئی؟
جواب:دو فرزند اور چارصاحبزادیاں
(1
ہمارے پیارے نبی ﷺ کے فرزندوں کے نام کیا ہیں؟
جواب: قاسم، عبداللہ اور ابراہیم
(19) ہمارے پیارے نبی ﷺ کی صاحبزادیوں کے نام کیا ہیں؟
جواب: زینب ، رقیہ، ام کلثوم ، فاطمہ
(20) ہمارے پیارے نبی ﷺ کے منہ بولے بیٹے کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ
(21) ہمارے پیارے نبی ﷺ کو نبوت کس عمر میں ملی؟
جواب: چالیس سال کی عمر میں۔
(22) ہمارے پیارے نبی ﷺ کو کس جگہ نبوت ملی؟
جواب: مکہ مکرمہ کے اندر غار حرا میں۔
(23) پہلی وحی کون سی نازل ہوئی؟
جواب: سورہ علق کی ابتدائی پانچ آیات۔
(24) سب سے پہلے کون مسلمان ہوئے؟
جواب: مردوں میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ،بچوں میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور مستورات میں حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔
(25) نبی کریم ﷺ لوگوں کو کس چیز کی دعوت دیتے تھے؟
جواب: اللہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں اور قیامت برحق ہے۔
(26) عرب کے لوگ آپ ﷺ کے مخالف کیوں ہوئے؟
جواب: کیونکہ آپﷺ ان کی غلط باتوں کی اصلاح کرنا چاہتے تھے۔
(27) حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کون سے نمبر پر اسلام لائے؟
جواب: چالیسویں نمبر پر۔
(2
سجدے کی حالت میں کس کافر نے آپ ﷺ کو پتھر مار کر کچلنا چاہا؟
جواب: ابو جہل نے۔
(29) پہلی ہجرت کس ملک کی طرف ہوئی؟
جواب: نبوت کے پانچویں سال حبشہ کی طرف۔
(30) مکہ والوں نے کتنے سال مسلمانوں سے قطع تعلقی کی؟
جواب: تین سال۔
(31) ابوطالب کی وفات کب ہوئی؟
جواب: نبوت کے دسویں سال۔
(32) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کب ہوئی؟
جواب: نبوت کے دسویں سال۔
(33) معراج کا واقعہ کس سال پیش آیا؟
جواب: نبوت کے دسویں سال۔
(34) نبوت ملنے کے بعد کل کتنے سال آپ ﷺ مکہ مکرمہ میں رہے؟
جواب: تیرہ سال۔
(35) مدینہ منورہ کی جانب ہجرت کے وقت آپﷺ کے ساتھ کون تھے؟
جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
(36) پیارے نبی ﷺ غارثور میں کتنے دن ٹھہرے؟
جواب: تین دن۔
(37) ہمارے پیارے نبی ﷺ مدینہ منورہ کس دن پہنچے؟
جواب: ربیع الاول پیر کے دن۔
(3
اسلامی تاریخ کی بنیاد کس واقعے پر رکھی گئی ہے؟
جواب : ہجرت کے واقعے پر۔
(39) بیت المقدس کتنا عرصہ مسلمانوں کا قبلہ رہا ہےَ؟
جواب: سولہ یا سترہ ماہ
(40) قبلہ کس سال تبدیل ہوا؟
(41) جواب: 2ہجری میں۔
(42) روزہ ، زکوۃ اور فطرہ کس سال واجب ہوئے؟
جواب: 2 ہجری میں۔
(43) حج کس سال فرض ہوا؟
جواب: 6 ہجری میں۔
(44) جہاد کی ابتداکون سے سن ہجری سے ہوئی؟
جواب: سن ایک ہجری سے۔
(45) غزوات کی تعداد کتنی ہےَ؟
جواب: تئیس(23)
(46) سرایا کی تعداد کتنی ہے؟
جواب: تینتالیس(43)
(47) غزوہ بدر کس سال ہوا؟
جواب: 12 رمضان المبارک سن 2 ہجری میں۔
(4
غزوہ احد کس سال ہوا؟
جواب: سن 3 ہجری میں۔
(49) غزوہ احزاب کس سال ہوا؟
جواب: سن 5 ہجری میں۔
(50) بیعت رضوان اور صلح حدیبیہ کے واقعات کس سال ہوئے؟
جواب: سن 6 ہجری میں۔
(51) باغ فدک اور خیبر کس سال فتح ہوئے؟
جواب: سن 7 ہجری میں۔
(52) مکہ کس سال فتح ہوا؟
جواب: 10 رمضان 8 ہجری میں۔
(53) غزوہ حنین کس سال ہوا؟
جواب: 6 شوال 8 ہجری میں۔
(54) ہمارے پیارے نبی ﷺ نے کس سال عمرہ ادا کیا؟
جواب: 6 ذوالقعدہ 8 ہجری میں۔
(55) غزوہ تبوک کس سال پیش آیا؟
جواب: 9 ہجری میں۔
(56) عرب قبائل کس سال کثرت سے اسلام میں داخل ہوئے؟
جواب:9 ہجری میں۔
(57) اسلام میں حج کےپہلے امیر کون ہوئے؟
جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
(5
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے کس سال حج ادا فرمایا؟
جواب: 10 ہجری میں۔
(59) ہمارے پیارے نبی ﷺ کو مرض الوفات کب شروع ہوا؟
جواب: صفر 11 ہجری میں۔
(60) مرض الوفات کتنے دن رہا؟
جواب: 13 دن
(61) مرض الوفات کے دوران نمازیں کس نے پڑھائیں؟
جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے۔
(62) نبی کریم ﷺ کے آخری کلمات کیا تھے؟
جواب: نماز کا اہتمام کرنا ، میری قبر کو سجدہ نہ کرنا، یہود ونصاری پر اللہ تعالی نے اس لیے لعنت فرمائی ہے کہ انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنالیا ہے۔
(63) وفات کے وقت آپ ﷺ کی عمر مبارک کتنی تھی؟
جواب: 63 سال