سیریل پورٹ کےذریعے نیٹ ورکنگ؟

سلام
قیصرانی بھائی یہاں میں آپ سے سوال کرنے کی ہمت کرتا ہوں وہ یہ کہ میں نے سن رکھا ہے کہ سیریل پورٹ کی مدد سے نیٹ ورکنگ کی جاتی ہے اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے اور اگر یہ ممکن ہے تو اس کا طریقہ کار کیا ہے میرے علم میں یہ بات ایک صاحب نے لائی اور کہا کہ اس طرح کی نیٹ ورکنگ بہت زیادہ سپیڈ رکھتی ہے ہو سکتا ہے کہ اس نیٹ ورکنگ کی مدد سے انٹر نیٹ کیفے وغیرہ اپنے یوزرز کو سہولتیں فراہم کر سکیں
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو زکریا بھائی سے میں‌ درخواست کروں گا کہ فیضان الحسن کے سوال اور میرے اس جواب کو مناسب زمرے میں منتقل کر دیں

وعلیکم السلام فیضان الحسن، پہلی بات، سیریل پورٹ میں ڈیٹا ایک وقت میں ایک بٹ کی شکل میں منتقل ہوتا ہے۔ یعنی سیریل پورٹ سب سے سلو پورٹ ہوتی ہے

سیریل پورٹ کی مدد سے ہم لوگ نیٹ ورکنگ کر سکتے ہیں، لیکن اس کے لیے آپ کو موڈیفائڈ ہارڈوئیر کی ضرورت ہوگی

یہی کام آپ آرام سے یو ایس بی یا پیرالل پورٹ کی مدد سے بھی کر سکتے ہیں

لیکن ایک سوال میرا بھی ہے۔ وہ یہ کہ آپ لین کارڈ کے استعمال سے کیوں بچنا چاہ رہے ہیں؟
 
سلام قیصرانی بھائی
سب سے پہلے تو آپ کی کافی یاد آ رہی ہے اس کے بعد یہ کہ لین کام تو بہت اچھا کرتا ہے مگر میں اس سے پہتر نیٹ ورکنگ کرنا چاہتا ہوں ہمارے ہاں میں نے محسوس کیا ہے کہ لین کارڈز جو کہ بلٹ ان آتے ہیں وہ ریگولر استعمال کے چند دن کے بعد ہی کام کرنا بند کر دیتے ہیں اس کے علاوہ ایک مسئلہ یہ کہ کافی کارڈز کمپیٹبل نہیں ہوتے کوئی نہ کوئی ہارڈ ویئر کا مسئلہ دیتے ہیں دیگر یہ کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ ان کی سپیٹ وقت کے ساتھ کم ہو جاتی ہے جیسا کہ میں نے ایک پوسٹ میں ذکر کیا تھا کہ میں ایک چھوٹا سے نیٹ ورک چلا رہا ہوں اپنے علاقے میں میرے 5 یا 6 یوزر ہیں جو ایک ہی سویچ پر چل رہے ہیں جن میں سرور پر نیٹ یوز کرتا ہوں تو ان کو پہلے تو سپیڈ کافی درست ملتی ہے مگر اچانک سلو ہو جاتی ہے اس کے علاوہ اگر لین ایک دوسرے کے سسٹم اکسیس کیئے جائیں تو کچھ ٹائم کے بعد سپیڈ سلو ہو جاتی ہے ۔

ویسے میں سیریل کے حوالے سے بالکل کوئی علم نہیں رکھتا مگر یہ تو ایک صاحب کی بات تھی جو میں نے آپ سے کر دی کیوں کہ آپ تو جانتے ہیں کہ انسان کی فطرت بے چین ہے اور رہے گی ۔
 
قیصرانی بھئی یہاں ایک اور سوال کہ میں یو ایس بی کی مدد سے یا پیرالل پورٹ کی مدد سے نیٹ ورکنگ کس طرح کر سکتا ہوں کیا آپ اس حوالے سے میری راہ نمائی کریں گے اور اس نیٹ ورکنگ کی رینج کیا ہے جیسا کہ لین کی رینج غالبن 100 میٹر کی ہوتی ہے اس کے بعد اس کو مزید آگے لے جانے کے لیے سویچ یا حب درکار ہوتی ہے علاوہ ازیں بھی ایک دو سوالات ہیں جو کہ کافی عرصہ سے میرے لیے مسئلہ کشمیر بنے ہوئے ہیں وہ آپ سے بعد میں دریافت کیا جائے گا از راہ کرم آپ ہندستان والا سلوک نہ کیجے گا کیوں کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوا اور ہاں میری باتوں کا برا نہ منائیں کیوں کہ بچے اس طرح کی "اوتیاں بوتیاں" مارتے رہتے ہیں ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر بلٹ ان نیٹ ورک کارڈ درست کام نہیں کرتے تو کوئی دوسرا لے لیں۔ 200 یا 250 روپے کا مل جائے گا۔ اور آپ کو پوری 1 میگا بٹ کی رفتار یا ہو سکتا ہے کہ 10 میگا بٹ بھی ملے۔ سیریل پورٹ سے تو یہ نہیں مل سکتی

دوسرا آپ کے نیٹ ورک میں ونڈوز 98 والے سسٹم کتنے ہیں اور ونڈوز ایکس پی یا 2000 والے کتنے؟

جو نیٹ ورک کیبل ہے، کیا وہ درست طور پر کنکٹر سے کنکٹ کی گئی ہے؟

اس کے علاوہ آپ کے گھر سے دیگر کمپیوٹرز تک کتنا فاصلہ ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
فیضان الحسن نے کہا:
قیصرانی بھئی یہاں ایک اور سوال کہ میں یو ایس بی کی مدد سے یا پیرالل پورٹ کی مدد سے نیٹ ورکنگ کس طرح کر سکتا ہوں کیا آپ اس حوالے سے میری راہ نمائی کریں گے اور اس نیٹ ورکنگ کی رینج کیا ہے جیسا کہ لین کی رینج غالبن 100 میٹر کی ہوتی ہے اس کے بعد اس کو مزید آگے لے جانے کے لیے سویچ یا حب درکار ہوتی ہے علاوہ ازیں بھی ایک دو سوالات ہیں جو کہ کافی عرصہ سے میرے لیے مسئلہ کشمیر بنے ہوئے ہیں وہ آپ سے بعد میں دریافت کیا جائے گا از راہ کرم آپ ہندستان والا سلوک نہ کیجے گا کیوں کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوا اور ہاں میری باتوں کا برا نہ منائیں کیوں کہ بچے اس طرح کی "اوتیاں بوتیاں" مارتے رہتے ہیں ۔
ہماری اصلی والی جو نیٹ ورک کی ماہر ہیں، وہ ہیں میری آپی۔ یعنی امن ایمان صاحبہ۔ وہ عید کے بعد ہی ملیں گی۔ لیکن اس دوران جو سوال مجھے سمجھ آگئے یعنی میرے علم میں‌ہوئے میں‌لازمی جواب دیتا جاؤں گا

باقی جو بھی نیٹ ورک کی رینج کی بات ہے، وہ نیٹ ورک کے طریقے سے زیادہ اس میڈیا یعنی تار پر انحصار کرتی ہے۔ یعنی تار کی کوالٹی اور قسم سے فرق پڑتا ہے۔ جیسے یو ٹی پی میں چند میٹر سے 100 میٹر تک، کو ایگزیل (کیبل والی تار) کچھ سو میٹر سے لے کر شاید ایک کلو میٹر تک چل جائے۔ آپٹک فائبر (یہ حوالہ صرف برائے معلومات ہے) آپ کو کئی کلو میٹر تک (10 سے 15 کلو میٹر) کی رینج تک بلا سوئچ وغیرہ کے ڈیٹا کی منتقلی کی سہولت دیتی ہیں
 
قیصرانی جی مجھ پر انکشاف ہوا کہ ہماری امن صاحبہ مجھے نہیں جانتی بہر حال کوئی بات نہیں اس حوالے سے ان سے عید کے بعد ہی ملاقات ہوگی ۔ میرے ہاں لین کارڈ 50 تک کا مل جاتا ہے سستا ہے اس کے علاوہ میرے نیٹ ورک میں سب کے پاس ایکس پی ہی چل رہی ہے سب سے زیادہ دوری ایک ہی سسٹم کی ہے جس کا میرے ساتھ تقریبن 100 میٹر کا گیپ ہے اور میرے گھر میں یعنی سرور کے ساتھ ہی سویچ لگا ہوا ہے تار کی کوالٹی تو شاید پتہ نہیں مگر کنکٹر وغیرہ درست ہیں کوڈنگ بھی درست ہی لگتی ہے کیوں کہ شیرنگ چل تو رہی ہے پر سپیڈ کا مسئلہ ہے ایک اور سوال کہ میرے نیٹ ورک میں ایک سسٹم پر ٹی وی کارڈ لگا ہوا ہے کیا اس کارڈ کی نشریعات کو ہم شیعر کر سکتے ہیں لین پر یعنی کارڈ اس سسٹم میں ہو اور اس کا سافٹ ویئر انسٹال کر کے میں ہارڈ ویئر وہاں سے لے لوں یعنی لین پر وہ ہارڈ ویرئ شیئر ہو جائے ۔

دوست بھائی ایسی کوئی بات نہیں ہے لین کوئی گہس وس نہیں جاتا ہم ہی بے چارے کو "وختا" ڈال دیتے ہیں ۔
:lol:
 

امن ایمان

محفلین
ارے نہیں نا قیصرانی بھائی میں ابھی اس فیلڈ میں طفلِ مکتب ہوں ۔۔ویسے بھی کتابوں سے پڑھنا الگ بات ہے اور پریکٹیکل الگ۔۔ آپ نے ماشاءاللہ سے اتنا اچھا گائیڈ کیا ہے کہ میری اب ضرورت نہیں ہے۔۔۔ویسے ان کا سوال،۔۔۔

سرور کے ساتھ ہی سویچ لگا ہوا ہے تار کی کوالٹی تو شاید پتہ نہیں مگر کنکٹر وغیرہ درست ہیں کوڈنگ بھی درست ہی لگتی ہے کیوں کہ شیرنگ چل تو رہی ہے پر سپیڈ کا مسئلہ ہے

فیضان آپ لوکل نیٹ ورک اسپیڈ کی بات کررہے ہیں یا نیٹ ورکنگ سٹ اَپ پر انٹرنیٹ اسیپیڈ کی بات۔۔؟


ایک اور سوال کہ میرے نیٹ ورک میں ایک سسٹم پر ٹی وی کارڈ لگا ہوا ہے کیا اس کارڈ کی نشریعات کو ہم شیعر کر سکتے ہیں لین پر یعنی کارڈ اس سسٹم میں ہو اور اس کا سافٹ ویئر انسٹال کر کے میں ہارڈ ویئر وہاں سے لے لوں یعنی لین پر وہ ہارڈ ویرئ شیئر ہو جائے ۔


جی ٹی وی ٹیونر کارڈ شیئر نہیں ہوسکے گا۔۔آپ کو اسے ہر پی سی پر الگ سے لگانا پڑے گا۔


اور ہاں۔۔۔فیضان صاحب میں یہاں بہت پرانی ممبر نہیں ہوں۔۔اس لیے بہت سارے لوگوں کو نہیں جانتی۔۔ویسے جان پہچان ایک دم سے نہیں ہوجاتی۔۔۔ایک دوسرے سے بات چیت کرنے سے ہی دوسرے انسان بارے پتہ چلتا ہے نا۔
 
سلام
امن جی بہت بہت شکر یہ کے آپ نے اس حوالے سے جواب عنایت فرمایا میرا مقصد رین کارڈ پر نیٹ کی سپیٹ سے بھی ہے اور دوسری سپیڈ یعنی ایک دوسرے کے سسٹم کو ایکسس کرنے کے حوالے سے بھی ہے میں بھی نیا ہوں اور آپ کے بعد ہی آیا ہوں ویسے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کافی غلط باتیں کرنے لگا ہوں یعنی اونگیاں بونگیاں مارنے لگا ہوں کیا کروں چھوٹا سے ہوں آہستہ آہستہ سیکھ جائوں گا آداب محفل دعا میں یاد رکھیں اور اپنا خیال کیا کریں
 
Top