سیلاب کا جائزہ لینے نام نہاد خادم اعلی آرہے ہیں

شمشاد

لائبریرین
حد غریبوں اور مجبوروں کے لیے ہوتی ہے۔

حکمرانوں کے لیے کوئی حد نہیں ہوتی۔
 

mfdarvesh

محفلین
میرے خیال میں تو بہت اچھا ہے کم از کم جا تو رہا ہے نا۔ ذرداری صاحب تو دورے ہی کر رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں کیا پیدل آنا چاہیے تھا؟
 

میر انیس

لائبریرین
یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں ہے بلکہ جس سے جتنا زیادہ ہوسکے اتنا کرنے کا ہے اور درویش بھائی کی اس بات سے بھی مجھکو اختلاف ہے کہ آپ کم سے کم دیکھ رہے ہیں اور ہم ہر بات میں ذرداری کو نہ تو کوئی مثال بناسکتے ہیں نا ہی صدرِ پاکستان پر ہی تکیہ کر کے بیٹھ سکتے ہیں ہر شخص کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں صدر سے لے کر ایک عام آدمی تک کی۔ ان سب باتوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جتنے بھی سیاسی لوگ ہیں صرف اور صرف اپنا نام بنانے کیلئے کام کرتے ہیں کہ آٹھ ٹرک بھیج دئے جن میں سے دو کے علاوہ سب خالی تھے۔ یا میڈیا کے آنے پر سیلاب ذدگان کی داد رسی کی نہ اس سے پہلے نہ میڈیا کہ جانے کے بعد جب تک کیمرہ رہا بہت خدا ترسی دکھائی اور کیمرے کے ہٹتے ہی تو کون اور میں کون
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو رونا ہے کہ عام آدمی جتنا کر سکتا ہے کر رہا ہے اور یہ نام نہاد خادم اعلٰی اور دیگر سیاسی لوگ اپنی اپنی سیاہ سی دکان چمکا رہے ہیں۔ یہ دنیا سے سیلاب کے نام پر خیرات مانگ رہے ہیں، انہوں نے اپنی اپنی جیب سے کتنی مدد کی ہے؟ اُلٹا امداد کے نام پر جو مال ملے گا اس میں سے بھی یہ کھا جائیں گے۔
 
Top