Fawad – Digital Outreach Team – US State Department
فواد صاحب بیان نہیں ڈالر چاہییں ۔
پاکستان ميں سيلاب کی تباہکاری – امريکی امداد کی تفصيل
امريکہ نے جولائ 29 کو شروع ہونے والے تباہ کن سيلاب اور اس کے اثرات سے نبردآزما ہونے کے ليے پاکستان کی درخواست پر فوری ردعمل اور کاروائ کا آغاز کيا ہے۔ اس ضمن ميں ہمارا ردعمل ہماری انسانی قدروں اور پاکستان کے ساتھ ہمارے گہرے روابط کا آئينہ دار ہے۔
اس وقت دو امريکی فلائٹس 51،840 حلال کھانوں کی ترسيل کے عمل ميں شامل ہيں۔ امريکی ٹرانسپورٹ کمانڈ کے روح رواں ڈنکن مکنيب اگست 2 کو اسلام آباد کے طے شدہ دورے پر آ رہے ہيں۔ ان کے طيارے ميں 12،288 مزيد حلال کھانوں کا سامان بھی شامل ہے۔
سات امريکی ہيلی کاپٹرز جو کہ وزارت داخلہ کے 50 ويں ائر سکوارڈن ميں شامل ہيں، اس وقت ريليف اور معاونت کے عمل کا حصہ ہيں۔ اتوار کے روز ان ہيلی کاپٹرز کے ذريعے 5100 پاؤنڈز راشن سيلاب کے متاثرين تک پہنچايا گيا۔ اس کے علاوہ ان ہيلی کاپٹرز کے ذريعے 165 افراد کو محفوظ مقام تک پہنچانے کے علاوہ 9 افراد کو نوشہرہ کے ہسپتال بھی منتقل کرنے کا کام کيا گيا۔
ان عملی اقدامات کے علاوہ امريکہ نے پاکستان نيشنل ڈيذاسٹر ريليف اورگانائزيشن کے زير انتظام انسانی بنيادوں پر 10 ملين ڈالرز کی امداد کا اعلان کيا ہے۔
افغانستان اور خطے ميں ميسر امريکی سٹاک ميں موجود سامان سے 10 مختلف فلائٹس پر 189،072 حلال کھانوں کو فوری بنيادوں پر سويلين اور ملٹری افسران تک منتقل کيا گيا ہے۔
جولائ 30 سے اب تک وزارت داخلہ کے سکوارڈن 50 کے زير انتظام امريکی ہيلی کاپٹرز مجموعی طور پر 733 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کے علاوہ 11،873 پاؤنڈ خوراک کا سامان متاثرين تک پہنچا چکے ہيں۔
ان اقدامات کے علاوہ امريکہ کی جانب سے 4 ذوڈيک کشتياں اور پانی کے 2 عدد فلٹريشن يونٹس بھی مہيا کيے گئے ہيں جو پمپنگ، پانی کی صفائ، ذخيرہ اور بوتلوں میں صاف پانی کی تقسيم کے عمل ميں قريب ايک لاکھ افراد تک سہولت پہنچانے ميں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ پشاور اور کرم ايجنسی ميں ہائ وے پلوں کی ٹوٹ پھوٹ اور تبائ سے پيش آنے والی صورت حال سے نبردآزما ہونے کے لیے عارضی طور پر 12 پری فيبريکيٹٹ سٹيل پلوں کا بھی انتظام کيا گيا ہے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov