امجد اسلام امجد سیلف میڈ لوگوں کا المیہ

نیرنگ خیال

لائبریرین
روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
زندگی کے رستے میں، بچھنے والے کانٹوں کو
راہ سے ہٹانے میں
ایک ایک تنکے سے آشیاں بنانے میں
خوشبوئیں پکڑنے میں۔۔۔ گلستاں سجانے میں
عمر کاٹ دیتے ہیں
عمر کاٹ دیتے ہیں
اور اپنے حصے کے پھول بانٹ دیتے ہیں
کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
درگزر کے گلشن میں ابر بن کے رہتے ہیں
صبر کے سمندر میں۔۔۔کشتیاں چلاتے ہیں

یہ نہیں کہ ان کو اس روز و شب کی کاوش کا
کچھ صلہ نہیں ملتا
مرنے والی آسوں کا ۔۔۔ خون بہا نہیں ملتا

زندگی کے دامن میں ۔۔۔ جس قدر بھی خوشیاں ہیں
سب ہی ہاتھ آتی ہیں
سب ہی مل بھی جاتی ہیں
وقت پر نہیں ملتیں ۔ ۔ وقت پر نہیں آتیں

یعنی ان کو محنت کا اجر مل تو جاتا ہے
لیکن اس طرح جیسے
قرض کی رقم کوئی قسط قسط ہو جائے
اصل جو عبارت ہو ۔۔۔ پسِ نوشت ہو جائے

فصلِ گُل کے آخر میں پھول ان کے کھلتے ہیں
ان کے صحن میں سورج ۔۔۔ دیر سے نکلتے ہیں
 
مہ جبین

محفلین
ایک ایک تنکے سے آشیاں بنانے میں
خوشبوئیں پکڑنے میں۔۔۔ گلستاں سجانے میں
عمر کاٹ دیتے ہیں
عمر کاٹ دیتے ہیں
اور اپنے حصے کے پھول بانٹ دیتے ہیں
کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں
درگزر کے گلشن میں ابر بن کے رہتے ہیں
صبر کے سمندر میں۔۔۔ کشتیاں چلاتے ہیں

بہت ہی عمدہ اور سچے خیالات سے سجی سنوری نظم ہے
بہت زبردست کلام
نیرنگ خیال شیئر کرنے کا بہت شکریہ
 
سید زبیر

محفلین
واہ بھائ ۔ ۔ بہت خوب
یہ نہیں کہ ان کو اس روز و شب کی کاوش کا
کچھ صلہ نہیں ملتا
مرنے والی آسوں کا ۔۔۔ خون بہا نہیں ملتا
اعلیٰ انتخاب
 
زندگی کے دامن میں ۔۔۔ جس قدر بھی خوشیاں ہیں
سب ہی ہاتھ آتی ہیں
سب ہی مل بھی جاتی ہیں
وقت پر نہیں ملتیں ۔ ۔ وقت پر نہیں آتیں ۔
بہت خوبصورت نظم ہے . شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زندگی کے دامن میں ۔۔۔ جس قدر بھی خوشیاں ہیں
سب ہی ہاتھ آتی ہیں
سب ہی مل بھی جاتی ہیں
وقت پر نہیں ملتیں ۔ ۔ وقت پر نہیں آتیں ۔بہت خوبصورت نظم ہے . شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
انتخاب کی پذیرائی پر ممنون ہوں

فصلِ گُل کے آخر میں پھول ان کے کھلتے ہیں
ان کے صحن میں سورج ۔۔۔ دیر سے نکلتے ہیں

بہترین کلام، عمدہ انتخاب۔
بہت شکریہ نیرنگ خیال! :)
بہت شکریہ آپکا بھی۔ کنڈل ملی کہ نہیں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ آپکا بھی۔ کنڈل ملی کہ نہیں۔ :)
جی بالکل۔ سلیکشن ہو گیا۔ کل کمپیوٹر سپر مارکیٹ والوں کو فون کیا تھا قیمت وغیرہ کے لئے۔ :)
اور مزے کی بات۔ ایک کنڈل دفتر نے مجھے آفر کر دی کہ ہم آپ کو خرید دیتے ہیں۔ اور میرے بھائی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ جو ابھی یو ایس اے میں نیا ایچ ڈی ورژن ریلیز ہونا ہے ناں 8.9 انچ والا۔ وہ مجھے لے کر دیں گے :)
پس ثابت ہوا کہ اچھا سوچو اچھا مل جاتا ہے :angel3: ۔ میں نے بھانجی کو لیکر دینی تھی ساتھ ہی مجھے اپنی چیز مل جائے گی بغیر خرچہ کیے:dancing:
 
اس سے ثابت تو یہ ہوا کہ اللہ شکر خورے کو شکر ضرور دیتا ہے۔ :ROFLMAO:
 
Top