مبارکباد سیما آپی پانچ ہزاری

سید عمران

محفلین
جناب سید صاحب۔
نوازش،کرم،شکریہ،مہربانی
اِس میں کوئی مبالغہ نہیں کہ وہ قابلِ صد احترام شخصیت آپ کی ہے ۔جنکی بدولت یہ مشکل سفر آسان ہوا ۔ اب خواہش بیان کی جائے کہ اس گراں قدر خدمت کے عوض کچھ صلہ یہ ناچیز آپکو پیش کرسکے۔۔۔
اوّل تو دلی مبارکباد قبول فرمائیے۔:):):star2::star2::star2:
بہت ساری دعائیں مشکل ترین مشن کی کامیابی کے لئے:cool3:
جیسا کہ آپ سمیت سب محفلین اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ ہم نے یہ سب مزاحا لکھا تھا...
اگرچہ ہم اس بارے میں سو فیصد سنجیدہ ہیں...
لیکن چوں کہ کوئی ہماری اس سنجیدگی کو سنجیدگی سے نہیں لیتا چناں چہ ہم نے بھی اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چھوڑ دیا!!!
 
سیما علی

لائبریرین

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے:):):):)
 
فاخر رضا

محفلین
شمشاد میاں۔
جیتے رہیے۔ڈھیروں دعائیں شاد و آباد رہے۔پانچ ہزار مراسلوں کا سنگ میل عبور کرانے میں آپ کی شراکت بھی ہے اور ساتھ ساتھ راہنمائی بھی آپ کی آمد نے یہاں تک پہنچنا ممکن کیا۔
بہت ساری دعائیں:in-love:بہت بہت شکریہ آپکی محبت کا ہاں ایک بات تو بھول گئی حضرت علی علیہ السلام کا قولِ مبارک ہے۔’’ جس نے مجھے ایک لفظ سکھایا وہ میرا استاد ہوا۔۔‘‘
تو جناب یہ تو تازہ تازہ ہے ۔اللّہ ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے آمین:in-love::in-love::in-love::in-love:
مبارکباد کے دن نہیں ہیں
بس بہت سی دعائیں خاص طور پر قول امام شیئر کرنے پر
 
الف عین

لائبریرین
میں سوچتا ہی رہ گیا اور ڈھونڈتا بھی کہ یہ لڑی کہاں ہے کہ سیما علی کو مبارکباد دوں، لیکن یہ تاخیر سے کھولی گئی اور مجھے یہ شرمندگی ہوئی کہ میں بھی نہیں کھول سکا حالانکہ اعداد و شمار پر میری نظر تھی!
بہر حال بہت بہت مبارک ہو، اگرچہ الفبائی مبارکباد دے چکا ہوں!
میرا خیال تو یہ ہے کہ اوراد و اذکار کے سلسلوں میں پیش رفت کی وجہ سے یہ تیز رفتاری ممکن ہوئی ہے!
 
بہت شکریہ اُستادِ محترم سب سے پہلے نے کل صبح آپ نے ہمیں مبارکباد دی۔ آپکا بہت شکریہ اور قدم قدم پہ اصلاح و رہنمائی کا۔آپ نے بجا فرمایا کہ یہ سب اد و اذکار کی برکت ہے۔
'' جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا ''
 
Top