بنائی گئی چیزوں کا معیار چیک ہوتا ہے اور سیم سنگ اس کے پیسے بھی تو لیتا ہے
ایپل کی آمدنی کا 70 سے زائد فیصد حصہ آئی فون سے ہے اور اگر نوٹ 7 مقبول ہو جائے تو ظاہر ہے آئی فون کی فروخت میں کمی آئے گی ! میں ایپل پر الزام نہیں لگا رہا امکان ظاہر کر رہا ہوں.
سیم سنگ اس معاملے میں کارروائی کرے تو شاید حقیقت معلوم ہو جائے کہ آخر کیا وجہ تھی اس کے پیچھے.
دنیا کی بے شمار کمپنیاں بے شمار مصنوعات بنا کر دوسرو کو بیچتی ہیں۔ جیسے سام سنگ والے ایپل کو بنا کر دیتے ہیں، سمارٹ فون کے پروسیسر اور دیگر چپس شاید کوالکام بناتی ہے اور بیچتی ہے۔ اب سام سنگ، ایپل اور دیگر کمپنیاں اپنی چپس بنانے کی طرف متوجہ ہوئی ہیں۔ اگر کسی چپ کا فالٹ تھا تو وہ اس کے مینوفیکچرر اور اس کمپنی کی مشترکہ ذمہ داری ہے جو اس چپ کو بناتے اور استعمال کرتے ہیں۔ اگر میں کسی چیز کی کوالٹی سے مطمئن نہیں ہوں تو میں اسے کیوں آگے اپنے نام سے بیچوں گا؟ دوسرا سام سنگ کی اپنی مارکیٹ کی حالت یہ ہے کہ اپنا آپریٹنگ سسٹم بنا رہے تھے، پھر ونڈوز فون کی طرف متوجہ ہوئے، اینڈرائیڈ تو ویسے ہی چلتا رہتا ہے۔ ایک جاپانی کمپنی نے ایئربیگ بنا کر ہونڈا اور ٹیوٹا کو دیے تو ان میں مسئلہ سامنے آیا۔ ہونڈا اور ٹیوٹا نے اس کی ذمہ داری لی، گاڑیاں منگوائیں اور پھر مسئلہ ٹھیک کر کے دیا۔ اب الزام تو فورڈ پر بھی لگ سکتا ہے کہ فورڈ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی، مگر ٹیوٹا نے اس کی جگہ لی اور فوراً ہی اس کی گاڑیوں میں ایئربیگ اور بریکس کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو گئے تو ہو نہ ہو، اس کے پیچھے فورڈ کا ہاتھ رہا ہوگا
اس بات کا امکان سہی، مگر یہ چیزیں نہ تو ثابت کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی فائدہ ہوتا ہے۔ ورنہ تو ایپل ہر مسئلے کو سام سنگ کے سر منڈھ دے گا اور یہ سلسلہ آگے چلتا ہی رہے گا