جاسم محمد
محفلین
سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر گئیں
Published On 12 August,2021 01:47 pm
کراچی: (دنیا نیوز) سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا کے سبب انتقال کر گئیں، ان کی عمر 83 برس تھی۔
بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو کینسر کا عارضہ لاحق تھا تاہم کورونا سے متاثر ہونے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 2 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کے انتقال کی تصدیق اپنے ایک سوشل میڈیا اکاونٹ پر کی۔ان کاکہنا تھا کہ ’دردانہ آپا دنیا چھوڑ کر خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں، عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔‘
دردانہ بٹ 9 مئی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے کینیئرڈ کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ بعد میں انہوں نے یونیورسٹی آف ٹولیڈو سے اوہائیو ایجوکیشنل ایڈمنسٹریشن میں پی ایچ ڈی کی۔ دردانہ بٹ نے ففٹی ففٹی اور ڈراما آنگن ٹیڑھا میں سلطانہ کا جذباتی کردار بھی ادا کیا جبکہ رسوائی، انتظار اور رانی ڈراموں میں اپنے کرداروں کی وجہ سے پہچانی گئی مایہ ناز اداکارہ کو 2009 میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔