arifkarim
معطل
جدہ (شاہد نعیم،نمائندہ جنگ) اسرائیلی اسٹاف پریذیڈنسی کے ایک بڑے جنرل میجر جنرل ایال آئزنبرگ نے مشرقِ وسطیٰ میں بھر پور جنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے،اسرائیلی جنرل کا کہنا ہے کہ یہ جنگ ایران سے لیکر مصر کے صحرائے سینا اور اردن سے لیکر شام ولبنان سمیت غزہ پٹی تک کے علاقے میں ہوگی۔ یہ پورا علاقہ جنگ کی لپیٹ میں ہوگا۔ اس انتباہ نے 1967ء کی جنگ سے قبل والا ماحول اسرائیل میں بر پا کر دیا ہے ۔سعودی جریدے الشرق الاوسط نے کہا ہے کہ آئزنبرگ نے تل ابیب میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں غزہ پٹی کی دہشتگرد تنظیموں سے ہمیں خطرناک اسلحہ ملے ہیں۔اس بنیاد پر ہم نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایات دی ہیں، انہیں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ میزائل حملے سے بچنے کے لئے کسی ایک عمارت کے نیچے جمع ہونے کا اہتمام کریں۔جنرل ایال آئزنبرگ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان پیدا ہونے والے بحران نیز عرب ممالک میں برپاشورش نے ایسی تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے جو بھر پور جنگ کی طرف لے جا رہی ہے۔ انہوں کہا کہ ان دنوں جو عرب اقوام میں موسمِ بہار کی باتیں ہو رہی ہیں یہ بہت ممکن ہے انتہا پسند اسلامی موسم سرما میں تبدیل ہو جائے۔ اس سے جنگ کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جائینگے۔ اس جنگ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال ہونگے۔
http://urdunews.net/search_details.asp?nid=556558
http://urdunews.net/search_details.asp?nid=556558