سینٹ او ایس کا ڈیسکٹاپ ورژن پر منتقلی

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!

میرے پاس CentOS 5.0, server install کا امیج موجود ہے جسے میں وی ایم وئر پلیر میں چلا رہا ہوں۔ لیکن یہ کمانڈ بیسڈ ہے۔ مجھے اس کو ڈیسکٹاپ میں کنورٹ کرنا ہے۔

یا مجھے CentOS 5 کا کوئی ڈیسکٹاپ امیج بتا دیں جسے میں ڈاون لوڈ کر کے وی ایم وائر پر پلے کر لوں۔

وسلام
 
آپ گرافکل ڈیسکٹاپ کے پیکیج انسٹال کر لیں۔ میرا مشورہ ہوگا کہ گنوم یا کے ڈی ای میں سے کوئی گرافکل ڈیسکٹاپ پیکیج منتخب کریں۔ باقی آپ کی مرضی ہے۔ ویسے آپ ایک سے زائد بھی نصب کر سکتے ہیں۔ ایک سہل سا ٹیوٹوریل یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
 
جناب میں نے
CentOS5 پر ہوسٹنگ پینل وغیرہ انسٹال کرنا سیکھنا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کے امیج کو وی ایم پلئیر میں چلا کر اس پر انسٹالیشن سیکھ لوں۔

آپ ہی کوئی مشورہ دے دیں۔
 
فخرنوید

محفلین
yum groupinstall "X Window System" "GNOME Desktop Environment"

یہ کمانڈ سب سے پہلے چلا کر میں نے ڈیسکٹاپ پیکج انسٹال کیا ہے۔

اس کے بعد کمانڈ لائن سے ڈیسکٹاپ پر جانے کے لئے روٹ یوزر لاگ ان کرنے کے بعد کمانڈ
Startx
استعمال کی ہے۔ تو مشین گنوم ڈیسکٹاپ پر ٹرانسفر ہو گئی۔

یہاں تو دو لائنوں میں یہ لکھ دیا ہے لیکن اس پر ایک ہفتہ سر کھپانے کے بعد یہ کام مکمل ہوا ہے۔
 
Top