سینیٹ انتخابات میں منڈی کیسے لگتی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

جاسم محمد

محفلین
سینیٹ ویڈیواسکینڈل، وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیرقانون خیبر پختون خوا مستعفی
ویب ڈیسک / اسٹاف رپورٹر منگل 9 فروری 2021

2141101-kp-1612877404-877-640x480.gif

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کو احکامات دے دیے


اسلام آباد / پشاور: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سینیٹ ویڈیو اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث خیبرپختون خوا کے وزیر قانون مستعفی ہوگئے۔

وزیرقانون سلطان محمدخان نے اپنااستعفی وزیراعلی محمودخان کوارسال کردیا ۔استعفے میں انہوں ںے لکھا ہے کہ جوویڈیو منظرعام پرآئی ہے اس کے بعد میرافرض بنتاہے کہ مستعفی ہوجائوں۔ آپ کی ٹیم اوروزیراعظم عمران خان کے پیروکارکے طورپرکام کرنامیرے لیے باعث عزت رہا۔ میں غیرمشروط طوپرہرقسم کی انکوائری کے لیے خودکوپیش کرتاہوں,ان شاء اللہ میں اس معاملے میں سرخ رو رہوں گا اورانصاف ہوکررہے گا۔

تاہم سلطان محمد خان کے استعفے میں تیکنیکی غلطی سامنے آئی ہے ۔ انہوں ںے استعفی گورنرکی بجائے وزیراعلی کے نام ارسال کیاہے۔حالاں کہ صوبے میں وزراء سے حلف بھی گورنر لیتاہے اوروزراء چھٹی بھی گورنرہی سے لیتے ہیں اسی طرح کوئی بھی وزیراپنے عہدہ سے مستعفی ہوناچاہے تواپنااستعفی بھی گورنرکوارسال کرتاہے۔

resigination-1612884029.jpg


قبل ازیں معاون خصوصی شہباز گل نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی خیبرپختون خوا محمود خان کو احکامات دے دیے۔ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ 2018 کی ویڈیو میں موجودہ وزیر قانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں۔ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

بعدازاں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے مبینہ ویڈیو لیک پر صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان نے سے استعفیٰ طلب کیا اور شفاف انکوائری کے لئے ہدایات جاری کردیں۔ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے اور ووٹ بیچنے پر پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
یہی کرپٹ میڈیا سزا یافتہ مجرمہ مریم نواز کی جانب سے جاری کردہ جج ارشد ملک مرحوم کی خفیہ ویڈیو پر واہ واہ کر رہا تھا
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
عمران خان نے ۲۰۱۵ میں ن لیگ کی حکومت کی تعریف کی تھی مگر وہ بھی اوپن بیلٹ کو عملی جامہ نہ پہنا سکے کیونکہ خود چور تھے
 

جاسم محمد

محفلین
پٹواری اینکر خانزادہ کو عمران خان کے فرشتوں نے جا کر بتایا تھا کہ ۲۰۱۸ میں اس نے عین یہی والی ویڈیو دیکھی تھی؟ عمران خان نے جہاں ۲۰ اراکین ہارس ٹریڈنگ پر نکالے تھے وہاں وزیر قانون کیسے جان بوجھ کر بچا لیا گیا؟ اور اگر اسے بچانا ہی مقصود تھا تو کل ویڈیو سامنے آنے پر اس سے فی الفور استعفی کیوں لیا؟ پٹواری اپنا بند دماغ کبھی کھول کر استعمال نہیں کر سکتے؟ :)
 
بہت مذاقیہ اوہ جی بہت مذاقیہ اوہ سرکار۔۔۔
یار عارف جے تیرا اصلی اکاؤنٹ بحال ہو جائے تے فئیر کیہ تہاڈا آئی کیو واپس آ جائے گا؟ ;)

پیسے تحریک انصاف نے بانٹے اور خیبر پختونخواہ سے دو ناجائز سینیٹر پیپلز پارٹی کے منتخب ہو گئے جہاں ان کی کوئی نمائندگی ہی نہیں۔ پٹواری ریاضی میں بھی فیل نکلے :)
PPP wins two Senate seats in KP - Pakistan - DAWN.COM
 
Top