محفل کی بہت اچھی...
پڑھی لکھی...
سلجھی ہوئی...
اور اس پر مستزاد امور خانہ داری خصوصا کھانا پکانے میں ید طولی رکھنے والی شخصیت شیف
سین خے صاحبہ محفل پر ایک سال گزار چکی ہیں...
سب سے پہلے انہیں اس کی مبارک باد دیتے ہیں...
پھر پوچھتے ہیں کہ ان کا محفل پر یہ سال کیسا رہا...
کانٹوں کی سیج یا پھولوں کی رہ گزر...
جی تو شیف
سین خے صاحبہ کیا فرماتی ہیں آپ اس بارے میں؟؟؟
سید عمران بھائی مبارکباد دینے کا بے انتہا شکریہ
یہ آپ کی بڑائی ہے کہ آپ کو مجھ میں اتنی خوبیاں نظر آرہی ہیں ورنہ بہرحال میں اتنی بھی اچھی نہیں ہوں
اور ہاں اگر کسی شیف نے یہاں کا رخ کر لیا تو مجھ ہوم کک کو آپ کی طرف سے شیف قرار دئیے جانے پر اس نے بے ہوش ہی ہو جانا ہے
ایک بار پھر بہت بہت شکریہ
میرا تجربہ تو محفل پر اچھا ہی رہا ہے
مجھے کسی سے کوئی شکایت بھی نہیں ہے۔ محفل کی سب سے اچھی بات جو کہ میں بار بار بول چکی ہوں وہ یہ ہے کہ انتظامیہ جو بھی فیصلے کرتی ہے، سامنے کرتی ہے۔ کبھی کوئی ڈمی ایڈمنسٹریٹوو اکاوَنٹ سے ایسے فیصلے نہیں ہوئے۔ اختلاف ہو سکتا ہے پر یہ بہت بڑی بات ہے کہ انتظامیہ ہم لوگوں کے طعنے اور جوتے وغیرہ کافی بہادری سے برداشت کرتی ہے
اور یہ محفل کی بہت بڑی کامیابی ہے
اس کے علاوہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہاں خواتین کو بے عزت نہیں کیا جاتا جو کہ میں نے اصل زندگی اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت ہوتے دیکھا اور بھگتا ہے
اس میں کریڈٹ پرانے ممبرز کو جاتا ہے کہ وہ ہر جگہ اس طرح کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں اور میں اسی لئے یہاں ٹکی ہوئی ہوں۔ غائب ہوتی ہوں پر چکر ضرور لگاتی ہوں۔
دوسری سب سے بڑی بات یہاں سب پڑھے لکھے اور سلجھے ہوئے افراد ہیں۔ مراسلوں کا معیار میں نے محفل سے زیادہ کہیں اور اچھا نہیں دیکھا
بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھنے کو ملتا رہتا ہے
اردو کے لئے جتنا یہاں کام ہوا ہے ویسا کام کہیں بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔
ایک اور بات جو سب سے اچھی لگتی ہے کہ سب بہت معتدل رویے کے مالک ہیں
لڑائی اختلافات چلتے رہتے ہیں پر پھر دوسری ہی کسی لڑی میں ہنس بول بھی لیتے ہیں۔ یہ بہت بڑی بات ہے کہ یہاں کہ مستقل ممبرز دل میں کسی کے لئے بات رکھ کر نہیں بیٹھتے اور ساری زندگی کے لئے دشمنی نہیں بناتے۔ کچھ حملے وغیرہ لڑائیوں کی بدولت کچھ شرارتی عناصر کی طرف سے نظر آتے ہیں پر مجھے لگتا ہے کہ زیادہ تر ممبرز کے معتدل رویے کی وجہ سے وہ تھم جاتے ہیں