سیٹلائٹ فون(Satellite phone) کیا ہے؟

ساقی۔

محفلین
سیٹلائٹ فون(Satellite phone) کیا ہے؟
اس کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں؟
قیمت خرید کیا ہے؟
 

فاتح

لائبریرین
سیٹلائٹ فون(Satellite phone) کیا ہے؟
اس کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں؟
قیمت خرید کیا ہے؟
سیٹیلائٹ فون بھی موبائل یا سیل فون کی طرح کا فون ہوتا ہے لیکن بنیادی فرق یہ ہے کہ سیل فون عموماً علاقائی جی ایس ایم ٹاورز سےکنیکٹڈ ہوتے ہیں جب کہ سیٹیلائٹ فون خلا میں موجود مصنوعی سیاروں (سیٹیلائٹس) کے ساتھ کنکٹڈ ہوتے ہیں۔
فائدہ یہ ہے کہ اس کی کنیکٹیوٹی ہر اس جگہ ہوتی ہے جہاں سیٹیلائٹ سگنلز موجود ہوں یعنی ساری دنیا میں نیز ہوائی جہاز میں بھی۔
نقصانات یہ ہیں کہ اول تو اس سے کال کرنا سیل فون کی نسبت کافی مہنگا پڑتا ہے ہے دوم سیٹیلائٹ کے سگنلز کھلی فضا میں ہی کام کرتے ہیں اور بند بلڈنگز میں سیٹیلائٹ فونز کے سگنلز نہیں ملتے۔
قیمتوں سے متعلق آپ گوگل کر سکتے ہیں کیونکہ جیسےسیل فون کی قیمتیں ماڈل اور فیچرز کے لحاظ س مختلف ہیں اسی طرح سیٹیلائٹ فونز کی قیمتیں بھی مختلف ہوتی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مہنگا ہی نہیں بہت زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔

ہمارے یہاں کمپنی میں ایک ایسا ہی فون لیا گیا تھا جو کہ ایسی جگہ استعمال کرنا تھا جہاں موبائل فون کے سگنل نہیں آتے۔

موبائل فون کی کال کا نرخ اگر ایک ریال ہے تو اس کی کال 25 ریال فی منٹ تھی۔ یونٹ بھی خاصا بڑا تھا اور موبائل فون کے مقابلے میں 5 گنا قیمت بھی زیادہ تھی۔ اس کو آپریٹ کرنے والی کمپنی بھی غالباً یہاں ایک ہی ہے۔
 

دوست

محفلین
اس کے لیے کوئی حکومتی اجازت نامہ وغیرہ بھی ہونا چاہیئے۔ جیسے اسلحے میں کچھ ممنوعہ بور کے اسلحے ہوتے ہیں اور خصوصی اجازت نامہ بنوانا پڑتا ہے۔ ویسا ہی حال اس کا بھی ہو گا، چونکہ یہ استعمال کنندہ کو بہت سی آزادیاں فراہم کر سکتا ہے جو عام موبائل صارف کے نصیب میں نہیں ہوتیں۔
 
Top